Shia Ulama Council Tehsil Malakwal

Shia Ulama Council Tehsil Malakwal SUC is an Islamic organization. Hedded by Quaid e Millat e Jaffria Allama Syed Sajid Ali Naqvi.

16/03/2026
15/03/2026

ملکوال: قائد ملت جعفریہ پاکستان قبلہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کے حکم پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام جامعہ مسجد حسینیہ تا رانا چوک ملکوال یوم القدس، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت، رہبر معظم سید مجتبی خامنہ ای سے تجدید عہد اور برادر اسلامی ملک ایران پر امریکہ و اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیل بھر کے مومنین، ایم ڈبلیو ایم کے برادران، ماتمی سنگتوں اور بالخصوص اہلسنت برادران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے شہید رہبر سید علی خامنہ ای، رہبر معظم سید مجتبی خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ریلی کے شرکاء نے ایران کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ آخر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے برادر اسلامی ملک ایران کے حوصلے اور دشمن کے سامنے ڈٹ جانے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت نے ملت اسلام میں جو اتحاد و وحدت کی روح پھونکی ہے انشاء اللہ یہ دشمن کا اختتام ہو گا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے ریلی کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے۔
آخر میں دعا کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا۔

شعبہ نشر و اشاعت
شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال

القدس ریلی ملک وال
13/03/2026

القدس ریلی ملک وال

Check out Jawadi Writes’s video.

اہلسنت بزرگان کی ریلی میں شرکت اور شہید رہبر سے محبت کا انداز
13/03/2026

اہلسنت بزرگان کی ریلی میں شرکت اور شہید رہبر سے محبت کا انداز

آج کی ریلی کا سب سے خوبصورت لمحہتیرا میرا رشتہ کیا۔۔۔۔۔۔لا الہ الاللہرہبر معظم کی شہادت نے ملت اسلامیہ میں جو اتحاد و وح...
13/03/2026

آج کی ریلی کا سب سے خوبصورت لمحہ
تیرا میرا رشتہ کیا۔۔۔۔۔۔لا الہ الاللہ

رہبر معظم کی شہادت نے ملت اسلامیہ میں جو اتحاد و وحدت کی روح پھونکی ہے خدا کرے یہ ہمیشہ قائم رہے۔

ملکوال: شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام القدس ریلی میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور  شہید رہبر کی تصاوی...
13/03/2026

ملکوال: شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام القدس ریلی میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید رہبر کی تصاویر تھام کر محبت کا بھرپور اظہار کیا

شعبہ نشر و اشاعت
شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال

ملکوال: ریلی میں شریک بچوں کا شہید رہبر سے محبت کا انداز
13/03/2026

ملکوال: ریلی میں شریک بچوں کا شہید رہبر سے محبت کا انداز

ملکوال: شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام القدس ریلی میں شرکاء نے شہید رہبر کی تصاویر تھام کر عقیدت کا بھرپور ...
13/03/2026

ملکوال: شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام القدس ریلی میں شرکاء نے شہید رہبر کی تصاویر تھام کر عقیدت کا بھرپور اظہار کیا

شعبہ نشر و اشاعت
شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال

ملکوال: قائد ملت جعفریہ پاکستان قبلہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کے حکم پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام ...
13/03/2026

ملکوال: قائد ملت جعفریہ پاکستان قبلہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کے حکم پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام جامعہ مسجد حسینیہ تا رانا چوک ملکوال یوم القدس، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت، رہبر معظم سید مجتبی خامنہ ای سے تجدید عہد اور برادر اسلامی ملک ایران پر امریکہ و اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیل بھر کے مومنین، ایم ڈبلیو ایم کے برادران، ماتمی سنگتوں اور بالخصوص اہلسنت برادران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے شہید رہبر سید علی خامنہ ای، رہبر معظم سید مجتبی خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ریلی کے شرکاء نے ایران کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ آخر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے برادر اسلامی ملک ایران کے حوصلے اور دشمن کے سامنے ڈٹ جانے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت نے ملت اسلام میں جو اتحاد و وحدت کی روح پھونکی ہے انشاء اللہ یہ دشمن کا اختتام ہو گا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے ریلی کی سیکرٹی کے فرائض انجام دیے۔
آخر میں دعا کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا۔

شعبہ نشر و اشاعت
شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال

ملکوال: امام بارگاہ باب العمران میں شہید رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس...
06/03/2026

ملکوال: امام بارگاہ باب العمران میں شہید رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا سید لیاقت علی نقوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے شہید رہبر کی زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شعبہ نشرو اشاعت
شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال

ملکوال: شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام ترلائی کلاں امام بارگاہ خدیجة الکبرٰیؑ میں دہشتگردانہ خود کش حملے کے...
13/02/2026

ملکوال: شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام ترلائی کلاں امام بارگاہ خدیجة الکبرٰیؑ میں دہشتگردانہ خود کش حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ملکوال تحصیل کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے برادران بھی ریلی میں شامل ہوئے۔ ریلی سے تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل چوہدری اسد عباس بُولا، مولانا انصر عباس صاحب، ایم ڈبلیو ایم کے برادران اسد عباس اور علی شہباز صاحب نے خطاب کیا۔ خطاب میں مقررین نے اس دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تکفیری دہشتگرد ٹولے کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آخر میں مولانا امانت علی توحیدی صاحب نے شہداء کی بلندی درجات اور ملک پاکستان میں امن و امان کے لیے دعا کی۔

شعبہ نشر و اشاعت
شیعہ علماء کونسل تحصیل ملکوال

Address

Malakwal

Telephone

03008804005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shia Ulama Council Tehsil Malakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share