31/03/2026
اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ (بازار) چکدرہ علاقہ ادینزئی کے زیر اہتمام ماہانہ اجتماع رفقاء منعقد ہوا جس کی صدارت ناظم حلقہ خواجہ فارس نے کی، جبکہ ناظم علاقہ ادینزئی برادر حذیفہ وحید نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں رفقاء کے انفرادی اعمال اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے پروگرامز اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
آخر میں شرکاء کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔