Pasban-E-Adab, Lodhran

Pasban-E-Adab,  Lodhran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pasban-E-Adab, Lodhran, Community Organization, Ward No. 13 Near Noori Masjid Bhatta Road Lodhran, Lodhran.

Pasbaan-e-Adab is a socio, cultural organization committed to the cause of spreading the values of the composite culture of this country through literature, music, and art.

لودھراں میں کتاب دوستی کے فروغ میں کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو سلام ۔۔۔۔۔
24/04/2026

لودھراں میں کتاب دوستی کے فروغ میں کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو سلام ۔۔۔۔۔

پاسبان ادب لودھراں کا پہلا آن لائن مطالعاتی اجلاس تنویر کے قلم سے۔۔۔تین اپریل 2026ء ، جمعہ 9بجے شب پاسبان ادب لودھراں کا...
04/04/2026

پاسبان ادب لودھراں کا پہلا آن لائن مطالعاتی اجلاس
تنویر کے قلم سے۔۔۔

تین اپریل 2026ء ، جمعہ 9بجے شب پاسبان ادب لودھراں کا پہلا آن لائن مطالعاتی اجلاس انعقاد پذیر ہوا ۔مواصلاتی واسطہ واٹس ایپ اور پاسبان ادب لائبریری لودھراں گروپ تھا ۔
میزبانی کے فرائض راقم نے انجام دیے ۔ مقرر وقت پر میزبان کے ساتھ سب سے پہلے محمد ساجد نے شرکت کی،
راقم نے سورت توبہ کے مضامین کے تعارف سے آغاز کیا ، بعد ازاں ڈاکٹر زوار حسین شاہ کے انشائیوں کے مجموعے " شور اور شعور" سے اقتباسات پیش کیے ۔ راقم نے حالات حاضرہ اور تاریخ کے حوالے بھی شرکا کو اظہار خیال کی دعوت دی۔ راؤ رفیق نے پاسبان ادب لودھراں کی اس کوشش پر اظہار مسرت کیا ۔انھوں نے مقتول مصنف اور مقبول وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت پر اپنے تاثرات پیش کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک عہد کو متاثر کیا اور آج بھی ان کی شخصیت کے اثرات واضح ہیں، وہ ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی رحلت دراصل ان کے نئے آغاز کا اعلان ثابت ہوتی ہے۔ مظفر اقبال چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے رانا شیر محمد خان اتیرا کی کتاب " زندگی قلزم " پر تبصرہ کیا ۔ انھوں نے ادریس بابر کے شعری مجموعے " یونہی " سے منتخب اشعار بھی سنائے ۔ انھوں نے چار اپریل کے الم ناک سانحے سے ما قبل تا حال قومی تاریخ کے اہم پہلوؤں بالخصوص تعلیم کے حوالے سے حکومتی کارکردگی کا مختصر احاطہ کیا ۔ انھوں نے ذوالفقار علی بھٹوشہیدکی شخصیت اور ان کے نظریات وخیالات سے متاثر ہونے والےمشاہیر کا ذکر کیا ۔ پاسبان ادب لودھراں کے آن لائن اجلاس ، شرکا کے متحرک کردار کے حوالے سے انھوں نے تجاویزدیں ، لودھراں سے تعلق رکھنے والے مصنف رانا شیر محمد خان اتیرا کی تصنیف " زندگی قلزم " کی آئندہ اجلاس میں تعارفی تقریب کے علاوہ ڈاکٹر زوار حسین شاہ کے انشائیوں کے مجموعے " شور اور شعور " کی تعارفی تقریب کے حوالے سے بھی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ آن لائن اجلاس سے قبل ازوقت رخصت ہونے والوں میں بھی محمد ساجد سر فہرست رہے ۔ان کے علاوہ مختصر لمحات کے لیے جہاں زیب چودھری ، مبشر شریف ، محمد رضوان، مہدی بابر عمران بھی اس اجلاس میں شریک رہے ۔ایک گھنٹہ سترہ منٹ جاری رہنے والے اس اجلاس کی ایک خاص بات یہ تھی کہ گروپ وائس کال کی سہولت کو استعمال کرنے کا قریباً تمام شرکا کا یہ پہلا تجربہ تھا ۔

Address

Ward No. 13 Near Noori Masjid Bhatta Road Lodhran
Lodhran
59320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasban-E-Adab, Lodhran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pasban-E-Adab, Lodhran:

Share