09/08/2026
🚩 کندھ کوٹ 🚩
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے
زندہ ہے حسینی، زندہ ہے!
ناصر کی شکل میں زندہ ہے!
🌹 دعاء تقریب برائے 38ویں برسیِ شہیدِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان 🌹
شہیدِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 38ویں برسی کے موقع پر وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار دعاء تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے ایم ڈبلیو ایم تحصیل کندھ کوٹ کے رہنما مولانا اعجاز علی جعفری نے خطاب کیا۔
دعاء تقریب میں شہید قائدؒ کی عظیم دینی، ملی، فکری، سیاسی و انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے شہید قائدؒ کی زندگی، جدوجہد اور ملتِ تشیع کی بیداری، اتحادِ امت، وحدتِ مسلمین، مظلومین کی حمایت اور حق و انصاف کے لیے ان کی لازوال جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے افکار و نظریات کو موجودہ نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
اس موقع پر شہید قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے بلند درجات، بلندیٔ مراتب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی، ملکِ پاکستان کے امن و استحکام، ترقی و خوشحالی اور ملتِ اسلامیہ کی کامیابی کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
وحدت یوتھ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن، تحصیل کندھ کوٹ