11/06/2026
صحت مند بچپن، کامیاب زندگی کا پہلا زینہ !!!
اولاد اللہ پاک کی دی ہوئی سب سے خوبصورت نعمت ہے، اور ان کی تندرستی ہر ماں باپ کی سب سے بڑی خواہش۔ بچے صرف ہمارا مستقبل ہی نہیں، بلکہ اس معاشرے کی بنیاد ہیں، اور ایک مضبوط معاشرہ صرف صحت مند بچوں سے ہی ممکن ہے۔
اکثر والدین وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کے چھوٹے موٹے صحت کے مسائل کو نظرانداز کر دیتے ہیں سردار پورہ ویلفیئر سوسائٹی آپ کو دعوت دیتی ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں تشریف لائیں، ماہر ڈاکٹرز سے اپنے بچوں کا تفصیلی معائنہ کروائیں اور ان کی بہتر نشوونما کے لیے مفت مشاورت حاصل کریں۔
آئیے! ایک فرض شناس والدین بنیں اور اپنے بچوں کو بیماریوں سے پاک، ایک روشن کل دیں!
انسانیت کی بھلائی میں ہمارا ساتھ دیں اور اس پیغام کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنے دوستوں، ہمسایوں اور عزیزوں تک ضرور پہنچائیں۔ کیا پتا آپ کا ایک شیئر کسی معصوم بچے کی مسکراہٹ لوٹا دے.