Imambargah Aiwan e Zainab s.a niazbaig lahore

Imambargah Aiwan e Zainab s.a niazbaig lahore Markazi and famous Majalis o Azadari imambargah in Lahore Pakistan. Founder:Haji M.Naimat Ali khan Khokhar

يابن أمير المؤمنين❣️. Karbala view 🇮🇶
02/08/2026

يابن أمير المؤمنين❣️.

Karbala view 🇮🇶

31/07/2026
Eid e Ghadeer Mubarak
04/06/2026

Eid e Ghadeer Mubarak

02/06/2026

جنة الله على الارض كربلاء المقدسة بين الحرمين الشريفين

18/04/2026

اردو مرثیے کی تاریخ میں امام الشعراء و شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی ناموری، عوامی شہرت، اور ان کے شاعر انقلاب ہونے کی مناسبت سے ان کا مرثیہ " حسین اور انقلاب" ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے _ اردو کے اہم نقادوں نے جوش صاحب کی مرثیہ نویسی، اور ان کے سیاسی و انقلابی نظریات کو جب بھی موضوع بنایا، عموماً اسی مرثیے کے بندوں کا حوالہ دیا گیا، یہاں تک کہ فیض احمد فیض نے بھی ایک مضمون میں جوش کے شاعر انقلاب ہونے یا نہ ہونے کے ذیل میں، اپنے جو تاثرات دئیے ہیں، اس میں حسین اور انقلاب کے بند کو نقل کیا ہے _ بیسویں صدی میں متعدد بار شائع ہونے والے مرثیوں میں " حسین اور انقلاب" سر فہرست ہے _ اس کا سن تصنیف ١٩٤١ء ہے _، جس میں ٦٧بند ہیں _
یہاں اسی معرکتہ الآراء کے چند منتخب بند :

تاریخ دے رہی ہے یہ آواز دم بدم
دشتِ ثبات و عزم ہے، دشتِ بلاؤ غم
صبر مسیح و جرات سقراط کی قسم
اس راہ میں ہے صرف اک انسان کا قدم

جس کی رگوں میں آتش بدر و حنین ہے
جس سورما کا اسم گرامی حسین ہے

جو اک نشان تشنہ دہانی تھا، وہ حسین
گیتی پہ عرش کی جو نشانی تھا، وہ حسین
جو خلد کا امیر جوانی تھا، وہ حسین
جو اک سن جدید کا بانی تھا، وہ حسین

جس کا لہو تلاطم پنہاں لیے ہوئے
ہر بوند میں تھا نوح کا طوفاں لیے ہوئے

جو کاروانِ عزم کا رہبر تھا، وہ حسین
خود اپنے خون کا جو شناور تھا، وہ حسین
اک دین تازہ کا جو پیمبر تھا، وہ حسین
جو کربلا کا داور محشر تھا، وہ حسین

جس کی نظر پہ شیوہء حق کا مدار تھا
جو روح انقلاب کا پروردگار تھا

ہاں اے حسین بیکس و ناچار، السلام
اے کشتگان عشق کے سردار، السلام
اے سوگوار یاور و انصار، السلام
اے کاروانِ مردہ کے سالار، السلام

افسوس اے وطن سے نکالے ہوئے حسین
اے فاطمہ کی گود کے پالے ہوئے حسین

پھر گرم ہے فساد کا بازار، دوستو
سرمایہ پھر ہے برسرِ آزار، دوستو
تاکے یہ خوف اندک و بسیار، دوستو
تلوار، ہاں اپی ہوئی تلوار، دوستو

جو تیز تر ہو خون امارت کو چاٹ کر
رکھ دے جو سیم و زر کے پہاڑوں کو کاٹ کر

اے حاملان آتش سوزاں، بڑھے چلو
اے پیروان شاہ شہیداں، بڑھے چلو
اے فاتحان صر صر و طوفاں، بڑھے چلو
اے صاحبانِ ہمت یزداں، بڑھے چلو

تلوار، شمر عصر کے سینے میں بھونک دو
ہاں جھونک دو، یزید کو دوزخ میں جھونک دو

اے جانشین حیدر کرار، المدد
اے منچلوں کے قافلہ سالار، المدد
اے امر حق کی گرمئ بازار، المدد
اے جنس زندگی کے خریدار، المدد

دنیا تری نظیر شہادت لیے ہوئے
اب تک کھڑی ہے شمعِ ہدایت لیے ہوئے ..!!

31/08/2025
13/08/2025

السلام وعلیک یا اباعبداللہ الحسین علیہ السلام

السلام و علیک یا سید الساجدین علیہ السلام
30/06/2025

السلام و علیک یا سید الساجدین علیہ السلام

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imambargah Aiwan e Zainab s.a niazbaig lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share