26/08/2025
لاہور کی لاج روڈ پر یہ حویلی نما گھر دور سے دکھائی دیتا تو یوں لگتا جیسے پرانا لاہور آج بھی سانس لے رہا ہے۔ مگر اب یہ گھر ڈھایا جا رہا ہے اور بہت جلد اس کی جگہ ایک بدنما پلازا کھڑا ہوگا، جس میں شاید جوتوں کی دکانیں ہوں۔ اس سڑک پر اب بھی کچھ پرانے مکانات قائم ہیں، مگر حکومت نے اگر توجہ نہ دی تو ڈر ہے کہ وہ بھی کچھ ہی عرصہ میں بے روح عمارتوں میں بدل جائیں گے۔ افسوس، لاہور آہستہ آہستہ مٹ رہا ہے۔