20/02/2026
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سالانہ Drug Burning Ceremony میں منشیات کو نذرِ آتش کر کے واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہاتھوں میں ہے۔
تقریب کے موقع پرDG اے این ایف پاکستان میجر جنرل عبدالمعید کی قیادت میں جاری قومی حکمت عملی کا حوالہ دیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مربوط اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات کی مضبوط قیادت میں صوبے بھر میں منشیات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کا محفوظ اور روشن مستقبل اولین ترجیح ہے اور پاکستان کو منشیات سے پاک بنانا صرف ایک ہدف نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے۔ ان کی قیادت میں اے این ایف پنجاب فرنٹ لائن پر پوری قوت اور عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔
آر پی او شیخوپورہ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبے میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور تمام ادارے مشترکہ مشن کے تحت متحرک ہیں۔ تقریب میں اسپیشل جج CNS لاہور نوید انجم سلیمی اے این ایف پنجاب کی خصوصی شرکت اس پیغام کو مزید مضبوط کیا کہ منشیات کے خلاف قانونی محاذ بھی پوری طاقت سے سرگرم ہے۔ ان کی موجودگی اس عزم کی علامت تھی کہ قانون کی بالادستی اور فوری انصاف کے ذریعے اس ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے شرکت کی اور کاروباری برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے منشیات کے خلاف قومی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ PRU اے این ایف کے ساتھ مل کر ملک بھر کی ریسٹورنٹ کمیونٹی کے ذریعے آگاہی مہمات چلانے کے لیے تیار ہے تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں مشترکہ کردار ادا کیا جا سکے۔
تقریب میں ایڈووکیٹ سلمان ملک لیگل ایڈوائزر اے این ایف، کرنل جاوید، شیخ ابراہیم کینن فوم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میاں عمران مسعود اور صفدر قریشی نے شرکت کی۔
اوورسیز پاکستانیوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور منشیات کے خلاف جاری اقدامات کو سراہا۔ عدیل چودھری مانچسٹر سے، ساجد رسول آئرلینڈ سے اور ابوبکر سرور مانچسٹر سے خصوصی طور پر شریک ہوئے اور قومی سطح پر اس مہم کی تعریف کی۔ ملک شیراز سمیت دیگر معزز کاروباری شخصیات بھی تقریب کا حصہ بنیں۔
تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔
ایک قوم
ایک منزل
منشیات سے پاک پاکستان 🇵🇰