25/08/2020
السلام و عليكم!
جيسا كہ آپ سب بھائى جانتے ہيں. ہمارے پيارے بھائى اور ہر دلعزيز محمد اظہر (مرحوم) اب اس دنيا ميں نہيں رہے. اور اب اُنكے ليے صرف دعا اور قرآن خانى ہى كر كے هم ان تک پہنچا سكتے ہيں. لہذا مرحوم كے ايصالِ ثواب كے ليے ہجويرى ٹرسٹ(سايہ) ميں قرآن خانى اور اجتماعى دعا كا اہتمام كيا گيا هے. اس ليے تمام بھائيوں سے التماس ہے. كہ تمام حضرات بروز اتوار مورخہ ٣٠-اگست-٢٠٢٠ كو صبح ٥٥-١١ بجے ہجويرى ٹرسٹ(سايہ) ميں تشريف ليں آئيں. اور اپنے بھائى كے ايصالِ ثواب كى خاطر اس نيک كام ميں بڑھ چڑھ كے حصہ ليں. جزاك اللّہ خير