Bushra Welfare Foundation

Bushra Welfare Foundation Bushra E Safina Welfare Foundation is entirely on full and full social works.

بشریٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ مقدس میں ضرورت مندوں تک آسانیاں پہن...
18/03/2026

بشریٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ مقدس میں ضرورت مندوں تک آسانیاں پہنچانے کے مشن پر قائم رہی۔ اس بابرکت مہینے میں ہم نے پچاس سے زائد مستحق خاندانوں تک راشن کی فراہمی ممکن بنائی، تاکہ رمضان کے اس رحمتوں بھرے وقت میں ان کے لیے کچھ سہولت اور سکون پیدا کیا جا سکے۔

اس سال ایک خاص پہلو یہ بھی رہا کہ ہم نے تمام خاندانوں تک راشن ان کے دروازوں اور دہلیز تک پہنچایا، تاکہ انہیں کسی قسم کی زحمت یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ کام ہمارے مخلص احباب اور والنٹیرز کی بے لوث محنت اور تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام دوستوں اور رضاکاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بشریٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس نیک عمل کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک پہنچ سکیں، مگر اس سال محدود وسائل اور بجٹ کے باعث ہمیں اپنی کاوشوں کو صرف اندرونِ لاہور کے مستحق خاندانوں تک محدود رکھنا پڑا۔ اگرچہ ہمیں بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں، لیکن افسوس کہ ہم صرف پچاس خاندانوں کی ہی مدد کر سکے۔

اسی ضمن میں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ سوشل میڈیا یا فیس بک کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں پر ہم عمل نہیں کر سکتے، کیونکہ ہمارے اپنے اردگرد، خصوصاً اندرونِ شہر لاہور میں، بے شمار ایسے خاندان موجود ہیں جو فوری مدد کے منتظر ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اس معمولی سے صدقۂ خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہمیں آئندہ بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Alhamdulillah second Roza aftari organised at Masjid Mulana Ruhi Bhati Gate Lahore  for 40 Rozadaars.
20/02/2026

Alhamdulillah second Roza aftari organised at Masjid Mulana Ruhi Bhati Gate Lahore for 40 Rozadaars.

Address

Shadman Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bushra Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share