Fikr-e-Zamaan Welfare Society

Fikr-e-Zamaan Welfare Society To serve the humanity should be our first obligation.

08/10/2026

🌟 FIKR-E-ZAMAAN SKILL DEVELOPMENT PROGRAM 🌟

Learn Today, Earn Tomorrow!

Fikr-e-Zamaan Welfare Society is launching skill development courses to empower young people with practical knowledge, professional skills, and real-world experience.

Our mission is to help individuals learn valuable skills, build confidence, and create new opportunities for employment and a brighter future. 💚

🎯 WHY JOIN US?

✅ Practical Skills Training
✅ Live Hands-on Experience
✅ Learn by Doing
✅ Develop Professional Skills
✅ Build Your Path Towards Employment and Self-Reliance

📅 Starting Date: 10 October 2026
🗓️ Class Days: Saturday & Sunday
⏰ Class Timing: 4:00 PM – 6:00 PM
📍 Location: Gulshan-e-Ravi, Lahore

📌 FIND OUR LOCATION ON GOOGLE MAPS:
https://share.google/eZ9Ns9sZqSRv59WJm

💡 Your Future Starts with a Skill!

Learn new skills, gain practical experience, and take the first step towards a more successful and independent future.

At Fikr-e-Zamaan, we believe that empowering one individual with a skill can help transform an entire family's future.

From Extending Hands to Joining Hands — Empowering People Through Skills!

#𝖲𝗄𝗂𝗅𝗅𝖣𝖾𝗏𝖾𝗅𝗈𝗉𝗆𝖾𝗇𝗍

اے اللہ! جس خیال کو تُو نے دل میں جگہ دی، اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبولیت بھی عطا فرما۔ اسے بھوکوں کے لیے آسودگی، مرحو...
08/10/2026

اے اللہ! جس خیال کو تُو نے دل میں جگہ دی، اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبولیت بھی عطا فرما۔ اسے بھوکوں کے لیے آسودگی، مرحومین کے لیے دعاؤں کا وسیلہ اور ہم سب کے لیے ذخیرۂ آخرت بنا دے۔ آمین۔

فکر زماں فری دسترخوان کی مزید ایک اور برانچ کا افتتاح کر دیا گیا یہ افتتاح ہمارے شہزادے ویر ہر دل عزیز محترم جناب مھر فی...
04/10/2026

فکر زماں فری دسترخوان کی مزید ایک اور برانچ کا افتتاح کر دیا گیا یہ افتتاح ہمارے شہزادے ویر ہر دل عزیز محترم جناب مھر فیاض صاحب کی والدہ ماجدہ کے مبارک ہاتھوں سے کیا گیا اللہ پاک والدہ ماجدہ کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور ان کا سایہ تا دیر ہم سب پر سلامت رکھے آمین ثمہ آمین زندہ دلوں کی خدمت تو سب کرتے ہیں، مگرہم نے چراغ اُن کے لیے بھی جلانا ہے جو سو گئے
انسان زندہ لوگوں کی خدمت اور خیرات تو کرتا ہے، لیکن دنیا سے رخصت ہو جانے والے مرحومین (ہمسایوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ) کا بھی ہم پر حق ہے کہ ان کے لیے مسلسل ایصالِ ثواب کا انتظام کیا جائے۔ اسی سوچ کے تحت گلشنِ راوی قبرستان کے پاس ایک دائمی دسترخوان و لنگر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر پڑھائی، ذکر و اذکار اور خیرات کا ثواب ان تمام مرحومین کی ارواح کو پہنچتا رہے وقت گزرنے کے ساتھ انسان اپنی مصروفیات میں ایسا الجھتا ہے کہ رفتہ رفتہ جانے والوں کی یادیں دھندلا جاتی ہیں۔قبرستانوں میں ہزاروں ایسی قبریں ہیں جہاں سالہا سال سے کوئی فاتحہ پڑھنے نہیں آیا۔
مٹی کے نیچے سوئے ہیں کتنے ہی نام و نشاں
کوئی نہیں جو آ کے کہے "فاتحہ" وہاں
اس فراموشی کے طوفان کے سامنے ایک ایسا سلسلہ قائم کرنا جو مسلسل اہل قبور کی راحت کا باعث بنے۔ فکر زماں ویلفیئر سوسائٹی کا ہی کام ہے ۔
قرآنِ مجید میں اہلِ ایمان کی یہ دعا سکھائی گئی ہے: (سورۃ الحشر: 10)
یعنی "اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان کے ساتھ ہم سے پہلے گزر گئے۔"
نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے، سوائے تین چیزوں کے:
صدقہ جاریہ، نفع بخش علم، اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے (صحیح مسلم)۔
دائمی لنگر صدقہ جاریہ کی ایک عملی صورت ہے۔
اس خدمت، لنگر اور ذکر سے حاصل ہونے والے تمام ثواب کو گلشنِ راوی اور دنیا بھر سے رخصت ہو جانے والے ہر خاص و عام، اپنے اور بیگانے کے نامزد و غیر نامزد صاحب ایمان بچے ، بوڑھے ، جوان ، مرد عورت کے نامہ اعمال میں تحفتاً پیش کرنا ہے ۔
نہ کوئی اپنا، نہ بیگانہ، نہ نام و نشاں کی قید
ہر اہلِ ایماں کو ہو یہ خیر کا تحفہ نصیب
روزانہ جب اس دسترخوان سے دعا اور ثواب کی روشنی نکلے گی، تو قبرستان میں مدفون ارواح کو سکون اور درجات کی بلندی نصیب ہوگی۔
وہ ارواح جو قبروں میں راحت پائیں گی، وہ الٹا اس خیر کے سلسلے کو چلانے والوں کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعائیں بھی کریں گی۔
جو روٹی بانٹی ہم نے اُن کے نام پہ، اے خدا
وہ دعا بن کر ہمیں لوٹے گی، یہ ہے اعتماد
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی بھی حاصل ہوگی، کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا" کیونکہ مخلوقِ خدا کے ساتھ ساتھ اہل قبور کی بے بسی پر رحم کھانا رب کی رحمت کو جوش میں لاتا ہے۔
یہ صرف ایک جگہ کا اقدام نہیں بلکہ فکر و نیت کی وہ شمع ہے جسے آگے بڑھانا اور پھیلانا ہے۔
جب تک یہ دسترخوان اور ذکرِ خدا جاری رہے گا، ایصالِ ثواب کا یہ دریا مسلسل بہتا رہے گا اور روزِ قیامت نامہ اعمال میں ایک عظیم ذخیرہ بن کر سامنے آئے گا۔
ایک چراغ سے جلتے جائیں گے چراغ کئی
یہ کارواں رکے گا نہیں، یہ ہے ہمارا عہد
یہ سارا خیال اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ایک پاکیزہ سوچ اور نیت عمل خیر میں ڈھل کر دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔
نیکی میں دیر نہ کریں آج کا صدقہ کل کے وعدے سے بہتر ہے۔
اپنے گھر والوں کو بھی ساتھ لیں بچوں کو قبرستان اور مرحومین کے لیے دعا کی عادات سیکھائیں۔
اخلاص رکھیں ،عمل کی قبولیت نیت پر ہے، دکھاوے سے بچیں۔
کم سے کم بھی غنیمت ہے: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "آگ سے بچو، چاہے کھجور کے ایک ٹکڑے کے صدقے ہی سے۔"

04/10/2026

Address

Lahore
54000

Telephone

+923200009961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fikr-e-Zamaan Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Fikr-e-Zamaan Welfare Society:

Shortcuts

Share