20/08/2026
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام "آل پاکستان مقابلہ حسن قراءت" میں پوزیشن لینے والے ہونہار ننھے حفاظ ( حافظ عمر صائم،. حافظ سالار خان، حافظ شایان نسیم) میں انعامات تقسیم کئے گئے. چئیرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انعامات تقسیم کئے اور ننھے حفاظ اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد اور اعزازی شیلڈ اور اسناد سے بھی نوازا.
گزشتہ دنوں ARY QTV کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام "صوت القرآن" میں منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے طلبا نے پہلی دو پوزیشنز حاصل کی. پوزیشن لینے والے ننھے حافظ علی حسین اور حافظ زین العابدین کو بھی خصوصی مبارکباد دی اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا.