نصيحة العمر

نصيحة العمر النصيحة الصحيحة

🌙 حج و عمرہ كے احكام 🌙قسط  # 1📖 حج کے مہینے مقرر ہیں اس لئے جو شخص ان میں حج ﻻزم کر لے وه اپنی بیوی سے میل ملاپ کرنے، گن...
12/06/2023

🌙 حج و عمرہ كے احكام 🌙
قسط # 1

📖 حج کے مہینے مقرر ہیں اس لئے جو شخص ان میں حج ﻻزم کر لے وه اپنی بیوی سے میل ملاپ کرنے، گناه کرنے اور لڑائی جھگڑے کرنے سے بچتا رہے، تم جو نیکی کرو گے اس سے اللہ تعالیٰ با خبر ہے اور اپنے ساتھ سفر خرچ لے لیا کرو، سب سے بہتر توشہ اللہ تعالیٰ کا ڈر ہے اور اے عقلمندو! مجھ سے ڈرتے رہا کرو•
تم پر اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی گناه نہیں جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعرِ حرام کے پاس ذکر الٰہی کرو اور اس کا ذکر کرو جیسے کہ اس نے تمہیں ہدایت دی، حاﻻنکہ تم اس سے پہلے راه بھولے ہوئے تھے•
پھر تم اس جگہ سے لوٹو جس جگہ سے سب لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتے رہو یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے•
پھر جب تم ارکانِ حج ادا کر چکو تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے، بلکہ اس سے بھی زیاده بعض لوگ وه بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں دے، ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں•
اور بعض لوگ وه بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں نیکی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذابِ جہنم سے نجات دے•
یہ وه لوگ ہیں جن کے لئے ان کے اعمال کا حصہ ہے اور اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے واﻻ ہے•
اور اللہ تعالیٰ کی یاد ان گنتی کے چند دنوں (ایامِ تشریق) میں کرو، دو دن کی جلدی کرنے والے پر بھی کوئی گناه نہیں، اور جو پیچھے ره جائے اس پر بھی کوئی گناه نہیں؛ یہ پرہیزگار کے لئے ہے! اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے•
(البَقَرة: 197 سے 203)
🌸📖 الدين النصيحة 📖🌸
نيو ممبر "السلام عليكم" کہے
واٹس ایپ:
+92-322-565-7004

🌙 حج و عمرہ كے احكام 🌙📌 ابتدائيه كلمات📖 وَلِلَّهِ عَلَى ٱلنَّاسِ حِجُّ ٱلْبَيْتِ مَنِ ٱسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَم...
11/06/2023

🌙 حج و عمرہ كے احكام 🌙

📌 ابتدائيه كلمات

📖 وَلِلَّهِ عَلَى ٱلنَّاسِ حِجُّ ٱلْبَيْتِ مَنِ ٱسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ عَنِ ٱلْعَٰلَمِينَ
اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو اس کی طرف راه پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا گیا ہے۔ اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالیٰ (اس سے بلکہ) تمام دنیا سے بے پرواه ہے
(آلِ عمران: 97)
💎 مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ
وَلَدَتْهُ أُمُّهُ
ابو ہريره رضی الله عنه كہتے ہیں که رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمايا: جس نے اللہ کے لیے حج کیا، پس فحش کلامی اور اللہ کی نافرمانی سے بچا تو وہ (گناہ سے پاک ہو کر) ایسے لوٹے گا جیسے شکم مادر سے پیدا ہونے کے دن تھا
(صحیح البخاری: 1521)
💎 لَبَّیْکَ، اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ، لَبَّیْکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِیکَ لَکَ
میں حاضر ہوں، اے اللہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، آپ کا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ بے شک تعریف آپ ہی کے لیے ہے، نعمت آپ ہی کی ہے، بادشاہی آپ کے لیے ہے، آپ کا کوئی شریک نہیں
جاری ہے...
🌹💎 الدين النصيحة 💎🌹
نيو ممبر "السلام عليكم" کہے
واٹس ایپ:
+92-322-565-7004

09/09/2022

*🌴 مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ 🌴*

*📌 جو کسی تنگ دست کیلئے آسانی کرے:* بہترین نصیحت ملاحظہ فرمائیں اور بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو بھی مطلع کریں

*💎 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مومن کی دنیاوی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی اللہ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کرے گا اور جس نے کسی تنگ دست کے لیے آسانی کی اللہ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا*
*📚 صحیح مسلم: 6853*

*♻️ یقینًا ہر مومن کا ایمان ہے کہ موت کے بعد حساب ہو گا*، اور جزاء و سزا (نعمتوں والی جنت یا دکھوں سے بھری جہنم) سے انسان کو ہمکنار کیا جائے گا۔ *اللهم إِنَّا نَسْألُكَ الجَنَّةَ وَما قَرَّبَ إليها مِن قَولٍ وَعَمَل ، ونَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّار*
*🌟 پاکستان میں حالیہ بارشوں کی کثرت سے بڑی تعداد میں لوگ بے سر و سامان زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں*، ایسی صورت میں *مأمون افراد کی ذمہ داری* ہے کہ بساط بھر *سیلاب زدگان کی مدد* کریں، نتیجتًا اللہ آپ کو *اُخروی تکالیف سے نجات* دے گا۔ اسی طرح *تنگدست کیلئے آسانی* کا ذریعہ بننے والے کیلئے اللہ *دنیا و آخرت میں آسانی* فرمائے گا۔ *اللہ ہمیں اس انعام کا مستحق بنائے*
*💡 والله تعالیٰ اعلم 💡*
*🌸 ”الدين النصيحة“ کے معزز شرکاء سے دردمندانہ التماس* ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت *متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی* کے لئے جس کسی تنظیم یا افراد پر اعتماد ہو ان سے بھرپور تعاون کریں،
*💡 واللہ تعالیٰ اعلم 💡*
*🌺 قرآن و حدیث کے دلائل پر مبنی نصیحت کا داعی*
🌹 *النصيحة الصحيحة* 🌹
نیو ممبر *السلام علیکم* کہے۔
*Whatsapp: +92-322-565-7004*

03/04/2022

*🌺 «شَهْـرٌ مُبَــارَكٌ» 🌺*

*💎 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس بابرکت مہینہ رمضان آچکا ہے، اللہ عَزَّوجل نے تم پر اس کے روزے فرض قرار دیے ہیں۔ اس میں آسمان کے دروازے کھولے اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اس میں ایک رات ہے جو ہزار ماہ سے بہتر ہے۔ جو اس رات کی عبادت سے محروم رہا، وہ حقیقتًا محروم ہے*
*📚 سنن نسائی: 2108*

💠 یہ حدیث *اللہ کی وسعتِ رحمت* پر دلالت کرتی ہے کہ اس مبارک ماہ میں آسمان (اللہ کی رحمت) کے دروازے کھول دیے اور جہنم کے بند کر دیے جاتے ہیں، نیز *شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے*
📌 بعض لوگ اس حدیث سے یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ جو رمضان میں فوت ہوا وہ جہنم میں نہیں جا سکتا اور *یقینی جنت* اس کا مقام ہے
*⭐ رمضان موت آنے سے میت کیلئے خیر کی امید رکھی جا سکتی ہے* لیکن مکمل طور *جنت کا ٹکٹ دینا اور جہنم سے آزادی دینا خالص اللہ کے اختیار میں ہے*
💥 اس کا معنی یہ نہیں کہ کلی طور پر *شیطانوں کی تاثیر* ہی ختم ہو جاتی ہے، بلکہ وہ رمضان میں کمزور پڑ جاتے ہیں، رمضان کے علاوہ جو ان کی طاقت ہوتی ہے وہ رمضان میں نہیں رہتی۔ کیونکہ شیطانوں کے علاوہ اور بھی کئی اسباب ہیں، مثلا *نفوسِ خبیثہ، بُری عادات اور انسانوں میں سے شیطان*
*🌹 اللہ ہمیں شیاطین کے شر سے محفوظ رکھے چاہے وہ جنات میں سے ہوں یا انسانوں میں سے*
♻ اس کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ایک رات *”لیلة القدر“* ہے جس میں کیا گیا صالح عمل *ہزار ماہ کے اعمال سے افضل* ہے
*💡 والله تعالیٰ اعلم 💡*
*🌺 قرآن و حدیث کے دلائل پر مبنی نصیحت کا داعی*
🌹 *النصيحة الصحيحة* 🌹
نیو ممبر *السلام علیکم* کہے۔
*Whatsapp: +92-322-565-7004*

Address

Lahore

Telephone

+923315557004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نصيحة العمر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to نصيحة العمر:

Share