YDA SHL.

YDA SHL. United we stand. YDA is brotherhood.

پریس ریلیزواۓ ڈی اے سروسز کا وارڈ ٹو وارڈ راؤنڈ، ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کا مطالبہلاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) سروس...
16/09/2026

پریس ریلیز

واۓ ڈی اے سروسز کا وارڈ ٹو وارڈ راؤنڈ، ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کا مطالبہ

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) سروسز ہسپتال لاہور کی کابینہ نے Ward-to-Ward Round کا آغاز کرتے ہوئے گائنی، میڈیکل یونٹس 3،4، نیورو سرجری، نیورولوجی، ریڈیالوجی اور پلمونالوجی وارڈز کا دورہ کیا۔ اس دوران پروفیسرز، PGRs اور HOs سے ڈاکٹرز اور مریضوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

واۓ ڈی اے سروسز نے مطالبہ کیا کہ:

- ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات اور سیکیورٹی بل نافذ کیا جائے۔
- بڑھتی مہنگائی کے تناسب سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے۔
- ادویات، ٹیسٹس اور بیڈز کی کمی کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو ٹھہرا کر Termination یا تادیبی کارروائیاں نہ کی جائیں۔
- وائٹ کوٹ کے تقدس اور ڈاکٹرز کے وقار کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹرز کو دیہاڑی دار ملازمین بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
- خواتین ڈاکٹرز کے لیے سروسز ہسپتال میں محفوظ اور مناسب ہاسٹل فراہم کیا جائے۔
- پنجاب بھر سے ہمارے ساتھی ڈاکٹرز جن کے پی ایم ڈی سی لائسنس کینسل کی گئے ہیں انہیں فلفور بحال کیا جاۓ۔

واۓ ڈی اے سروسز پنجاب بھر کے ڈاکٹرز سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے جائز حقوق کے لیے متحد ہو کر پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں۔ متعلقہ حکام ڈاکٹرز کو نشانہ بنانے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر YDA SHL آئینی و قانونی دائرہ کار میں آئندہ کے لائحۂ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

YDA Services Hospital Lahore

مِرا وطن ہے منور اُنہی چراغوں سےہوائے زر میں بھی لو جن کی تھرتھرا نہ سکیہزار بار مُبارک انہیں جو بک نہ سکےاُنہیں سلام جن...
14/09/2026

مِرا وطن ہے منور اُنہی چراغوں سے
ہوائے زر میں بھی لو جن کی تھرتھرا نہ سکی
ہزار بار مُبارک انہیں جو بک نہ سکے
اُنہیں سلام جنہیں مصلحت جھُکا نہ سکی


YDA SHL strongly condemned this decision. We are with our brothers.

🚨 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انتقامی فیصلہ اور YDA پاکستان کا دوٹوک ردِعمل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کی ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹروں کے جائز اور آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ان کے میڈیکل لائسنس/رجسٹریشنز کو 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کے ظالمانہ فیصلے کو YDA پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے!

مریضوں کی فلاح و بہبود کا ڈھونگ رچا کر ڈاکٹروں کی آواز کو دبانے اور میڈیکل لائسنس کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی یہ گھناؤنی کوشش ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ یہ سراسر بزدلانہ اور انتقامی کارروائی ہے، جس کا مقصد ڈاکٹروں کو مرعوب کرنا ہے۔

اہم نکات و مطالبات:

ڈاکٹروں کی من مانی اور جبری معطلی کے آرڈرز کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

میڈیکل لائسنس کو ڈاکٹروں کے بنیادی حقوق اور احتجاج کو کچلنے کے لیے استعمال کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

فوری ریوکیشن:PMDC فوری طور پر اس تساہل اور دباؤ پر مبنی فیصلے کو واپس لے اور تمام انتقامی ہتھکنڈے بند کرے۔

ڈاکٹرز کے حقوق، عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہمیں دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا

📌 جن ڈاکٹروں کی رجسٹریشن غیر قانونی طور پر معطل کی گئی:

* ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری
* ڈاکٹر عارف عزیز
* ڈاکٹر شعیب نیازی
* ڈاکٹر فخر منیر سیال
* ڈاکٹر محمد نقیب
* ڈاکٹر وجید علی
* ڈاکٹر امیر بشیر
* ڈاکٹر اسعد سلمان
* ڈاکٹر ارسلان رضا
* ڈاکٹر سلیمان غفار
* ڈاکٹر اسامہ بن سعید
* ڈاکٹر احمد یار
* ڈاکٹر کاشف سعید
* ڈاکٹر حامد ارشد
* ڈاکٹر حسیب الرحمٰن

ہم اپنے تمام ان بہادر ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں!

منجانب: انفارمیشن اینڈ میڈیا سیل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان آفیشل

لاہور: وائی ڈی اے سروسز ہسپتال لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے مریض دوست ہیلتھ ویژن کے مطابق سروسز ہ...
03/09/2026

لاہور: وائی ڈی اے سروسز ہسپتال لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے مریض دوست ہیلتھ ویژن کے مطابق سروسز ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات اور طبی خدمات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وائی ڈی اے سروسز ہسپتال کی کابینہ نے ایم ایس سروسز ہسپتال سے ملاقات میں مریضوں کو درپیش مسائل اور اپنی تعمیری تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر فائر سیفٹی کے اقدامات، لانڈری کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے جدید مشینری کی تنصیب اور دیگر انتظامی بہتری کو سراہا گیا۔

ایم ایس سروسز ہسپتال نے وائی ڈی اے کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

ملاقات کے دوران وائی ڈی اے سروسز ہسپتال نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مریض دوست ویژن کے مطابق ہسپتال کو درپیش اہم مسائل اور تجاویز بھی ایم ایس صاحب کے سامنے پیش کیں، جن میں آپریشن تھیٹرز کی بہتری، انفیکشن کنٹرول، اے سی اور وینٹیلیشن کی سہولیات، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات شامل تھے۔ ایم ایس صاحب نے ان تمام معاملات پر انتہائی مثبت ردِعمل دیتے ہوئے ان کے مرحلہ وار اور مؤثر حل کے لیے ضروری اقدامات اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وائی ڈی اے سروسز ہسپتال لاہور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ویژن اور ایم ایس سروسز ہسپتال کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعمیری تعاون کے ذریعے مریضوں کو بہتر، بروقت اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA)
سروسز ہسپتال لاہور

21/08/2026
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
14/08/2026

🇵🇰🇵🇰🇵🇰

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب/ سروسز کی جانب سے ڈاکٹر جنید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) ...
10/08/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب/ سروسز کی جانب سے ڈاکٹر جنید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) سروسز ہسپتال کی جانب سے وائس پریزیڈنٹ YDA سروسز ڈاکٹر جنید کی سالگرہ کے موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف ڈرماٹالوجی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر جنید کی صحت، درازیٔ عمر اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جس میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز شرفی، وائس پریزیڈنٹ YDA سروسز ڈاکٹر رضوان اصغر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری YDA سروسز ڈاکٹر عمران, سینیئر واۓ ڈین ڈاکٹر مدثر ملک اور دیگر ڈاکٹرز و ساتھیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جنید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر، محنتی اور مخلص ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ سروسز ہسپتال میں میڈیکل یونٹ تھری کے رجسٹرار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے انہوں نے نہ صرف پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس بلکہ ہاؤس آفیسرز کے مسائل کے حل، تربیت اور بہتر کام کے ماحول کے لیے بھی بھرپور کاوشیں کیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر جنید کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے صحت، خوشیوں، درازیٔ عمر اور پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیوں کی دعا کی گئی۔

14/07/2026

ہزاروں ڈاکٹرز بے روزگار، ڈاکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور۔۔۔۔

27/06/2026

Address

Services Hospital Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA SHL. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share