Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan Official Page of Minhaj Welfare Foundation - Pakistan
Humanitarian Aid Organisation
(2)

Minhaj Welfare Foundation is one of the largest non-government international charity organisations in the world, with a network of branches and projects in over 100 countries worldwide. MWF helps to support the poor and needy in marginalised communities working for their right, providing children the access to Education, providing the poor access to Basic Health Care and the means for Social Econo

mic and Welfare support. Minhaj Welfare Foundation aims to work in removing short term difficulties and is committed to work to its long term and sustainable goals. We hope that you will continue in supporting MWF in all its endeavors in creating a safer world.

ضیافت میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلممنہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضیافت میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم...
22/08/2026

ضیافت میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضیافت میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد مرکزی سکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر ہوا۔
ضیافت میلاد کی اس شاندار تقریب میں سینکڑوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شرکت کی۔
ولادت سید کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشی کے موقع پر سینکڑوں افراد کے لئے ضیافت کا اہتمام آپ کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔
آئیں اسی طرح اپنے تعاون کو جاری رکھیں اور اس ماہ مبارک کو اپنے لئے برکتوں کا باعث بنائیں۔

🔗 welfare.org.pk/donate/causes/help-feed

ایک ایسا درسترخوان جہاں محبتِ رسول ﷺ عطا ہوتی ہے۔اس ماہِ عظیم میں اپنی محبت اور عشقِ رسول ﷺ کا عملی اظہار کریں کسی بھوکے...
22/08/2026

ایک ایسا درسترخوان جہاں محبتِ رسول ﷺ عطا ہوتی ہے۔
اس ماہِ عظیم میں اپنی محبت اور عشقِ رسول ﷺ کا عملی اظہار کریں کسی بھوکے کو کھانا کھلائیں۔

🔗welfare.org.pk/donate/causes/help-feed

21/08/2026

ضیافت میلاد النبی ﷺ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے براہ راست

Ziyafat e Milad un Nabiﷺٍ Live from Central Secretariat of Minhaj ul Quran International, Lahore.

حضور نبی اکرم ﷺ نے کھانا کھلانے اور سلام کو عام کرنے کی ترغیب عطا فرمائی۔ یہی تعلیماتِ نبوی ﷺ ہمیں دوسروں کی بھوک مٹانے،...
21/08/2026

حضور نبی اکرم ﷺ نے کھانا کھلانے اور سلام کو عام کرنے کی ترغیب عطا فرمائی۔ یہی تعلیماتِ نبوی ﷺ ہمیں دوسروں کی بھوک مٹانے، ضرورت مندوں کا سہارا بننے اور معاشرے میں محبت و اخوت کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں۔
آئیے، ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں محبتِ رسول ﷺ کو خدمتِ خلق کے ذریعے عملی شکل دیں اور کسی ضرورت مند کے لیے کھانے کا وسیلہ بنیں۔
آپ کی ایک چھوٹی سی کاوش، کسی گھر کے لیے بڑی خوشی بن سکتی ہے۔

🔗 https://welfare.org.pk/miladwithminhaj/

20/08/2026

ڈاکٹر اقبال نور نے شاہدرہ کے علاقے قیصر ٹاؤن میں آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کو اہلِ علاقہ کے لیے ایک اہم اور مفید اقدام قرار دیا۔
انہوں نے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ پلانٹ مقامی کمیونٹی کے لیے صحت اور سہولت کا باعث بنے گا۔

🔗 welfare.org.pk

20/08/2026

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کمیونٹی کے لیے صرف صاف اور خالص پانی کی سہولت نہیں، بلکہ ماحول کے تحفظ کی جانب بھی ایک عملی قدم ہے۔
اس پلانٹ کے ذریعے عوام کو چوبیس گھنٹے صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ فلٹریشن کے عمل سے نکلنے والے ویسٹ واٹر کو ضائع کرنے کے بجائے گرین بیلٹ میں موجود تقریباً 2,000 پودوں کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یوں ایک ہی منصوبہ صحت مند زندگی اور صحت مند ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔

🔗 welfare.org.pk

آپ بھی اس خوشخبری کے حقدار  بن سکتے ہیں۔حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم نے آقائے دو جہاں ﷺ کا فرمان سنایا کہ:ہر اس انسان ک...
20/08/2026

آپ بھی اس خوشخبری کے حقدار بن سکتے ہیں۔
حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم نے آقائے دو جہاں ﷺ کا فرمان سنایا کہ:
ہر اس انسان کے لئے خوشخبری سنا دی گئی ہے
دوسروں کو کھانا کھلاتا ہے، نماز پڑھتا ہے اور روزہ رکھتا ہے۔
آئیں ماہ مبارک میں امت مسلمہ پر ہونے والے عظیم احسان کی خوشی میں شکر بجا لاتے ہوئے بھوک اور مصیبت کی چکی میں
پھنسے لوگوں کو کھانا کھلائیں تاکہ اپنی استطاعت کے مطابق شکر بجا لائیں۔

🔗 https://welfare.org.pk/miladwithminhaj/

19/08/2026

اشتیاق حنیف مغل (ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن) نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پلانٹ کا مقصد مقامی کمیونٹی اور عام عوام کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور صاف پانی تک آسان رسائی کے لیے ایک عملی قدم ہے۔

welfare.org.pk

عالمی یومِ انسانیتایمرجنسی ریلیف، طبی امداد، خوراک، صاف پانی اور روزگار سے لے کر بحالی تک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا...
19/08/2026

عالمی یومِ انسانیت

ایمرجنسی ریلیف، طبی امداد، خوراک، صاف پانی اور روزگار سے لے کر بحالی تک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ضرورت مند خاندانوں تک پہنچ کر خدمتِ انسانیت کو عملی شکل دے رہے ہیں۔

آج ہم ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمت، جذبے اور اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

آپ بھی مدد کا ہاتھ بڑھائیں، کسی کے لیے امید بنیں۔

welfare.org.pk

Address

366 M Model Town
Lahore
54700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan:

Shortcuts

Share