Al-SHAKOOR

Al-SHAKOOR Al-SHAKOOR organization is a welfare organization, helping people in education and other social welfare activities.

14/10/2022
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہصبح بخیر
14/10/2022

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر

15/05/2021

ایک روایت کے مطابق معراج کی رات مسجد اقصی میں اللہ کی پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےجس مقام پر انبیاء کرام کی امامت فرمائی اس جگہ کی اور مسجد اقصی کے اندرونی حصہ کی زیارت فرمائیں.
جزاک اللہ

05/04/2021

ماشاء اللہ.
طوطا کتنی خوبصورتی سے لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پکار رہا ہے.

21/02/2021

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمۂ کنز الایمان

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔

تفسیر صراط الجنان

{ بِسْمِ اللّٰهِ : اللہ کے نام سے شروع ۔} علامہ احمد صاوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:قرآن مجید کی ابتداء’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘سے اس لئے کی گئی تاکہ اللہ تعالٰی کے بندے اس کی پیروی کرتے ہوئے ہر اچھے کام کی ابتداء ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ سے کریں۔ ( صاوی،الفاتحۃ، ۱ / ۱۵) اور حدیث پاک میں بھی(اچھے اور)اہم کام کی ابتداء ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ سے کرنے کی ترغیب دی گئی ہے،چنانچہ

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورپر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس اہم کام کی ابتداء ’’ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘ سے نہ کی گئی تو وہ ادھورا رہ جاتا ہے۔ ( کنز العمال، کتاب الاذ کار، الباب السابع فی تلاوۃ القراٰن وفضائلہ، الفصل الثانی ۔۔۔ الخ، ۱ / ۲۷۷ ، الجزءالاول،الحدیث: ۲۴۸۸)

لہٰذا تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ہرنیک اور جائز کام کی ابتداء ’’ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘ سے کریں ،اس کی بہت برکت ہے۔[1]

{ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ : جو بہت مہربان رحمت والاہے ۔} امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اللہ تعالٰی نے اپنی ذات کو رحمٰن اور رحیم فرمایا تو یہ اس کی شان سے بعید ہے کہ وہ رحم نہ فرمائے ۔مروی ہے کہ ایک سائل نے بلند دروازے کے پاس کھڑے ہو کر کچھ مانگا تو اسے تھوڑا سا دے دیا گیا،دوسرے دن وہ ایک کلہاڑا لے کر آ یا اور دروازے کو توڑنا شروع کر دیا۔اس سے کہا گیا کہ تو ایسا کیوں کر رہا ہے؟اس نے جواب دیا:تو دروازے کو اپنی عطا کے لائق کر یا اپنی عطا کو دروازے کے لائق بنا۔اے ہمارے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ،رحمت کے سمندروں کو تیری رحمت سے وہ نسبت ہے جو ایک چھوٹے سے ذرے کو تیرے عرش سے نسبت ہے اور تو نے اپنی کتاب کی ابتداء میں اپنے بندوں پر اپنی رحمت کی صفت بیان کی اس لئے ہمیں اپنی رحمت اور فضل سے محروم نہ رکھنا۔ ( تفسیرکبیر، الباب الحادی عشرفی بعض النکت المستخرجۃ ۔۔۔ الخ، ۱ / ۱۵۳)

’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘سے متعلق چند شرعی مسائل:

علماء کرام نے ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ سے متعلق بہت سے شرعی مسائل بیان کئے ہیں ، ان میں سے چند درج ذیل ہیں :

(1)… جو ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ہر سورت کے شروع میں لکھی ہوئی ہے، یہ پوری آیت ہے اور جو’’سورۂ نمل‘‘ کی آیت نمبر 30 میں ہے وہ اُس آیت کا ایک حصہ ہے۔

(2)… ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ ہر سورت کے شروع کی آیت نہیں ہے بلکہ پورے قرآن کی ایک آیت ہے جسے ہر سورت کے شروع میں لکھ دیا گیا تا کہ دو سورتوں کے درمیان فاصلہ ہو جائے ،اسی لئے سورت کے اوپر امتیازی شان میں ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ لکھی جاتی ہے آیات کی طرح ملا کر نہیں لکھتے اور امام جہری نمازوں میں ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ آواز سے نہیں پڑھتا، نیز حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام جو پہلی وحی لائے اس میں ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ نہ تھی۔

(3)… تراویح پڑھانے والے کو چاہیے کہ وہ کسی ایک سورت کے شروع میں ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ آواز سے پڑھے تاکہ ایک آیت رہ نہ جائے۔

(4)… تلاوت شروع کرنے سے پہلے ’’ اَعُوْذُ بِا للہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ‘‘ پڑھنا سنت ہے،لیکن اگر شاگرد استادسے قرآن مجید پڑھ رہا ہو تو اس کے لیے سنت نہیں۔

(5)… سورت کی ابتداء میں ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ پڑھنا سنت ہے ورنہ مستحب ہے۔

(6)… اگر ’’سورۂ توبہ‘‘ سے تلاوت شروع کی جائے تو’’ اَعُوْذُ بِاللہِ ‘‘ اور’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘دونوں کو پڑھا جائے اور اگر تلاوت کے دوران سورۂ توبہ آجائے تو ’’ بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘پڑھنے کی حاجت نہیں۔

[1] بِسْمِ اللّٰه شریف کے مزید فضائل جاننے کے لئے امیرِ اہلِسنّت حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری، رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیف،فیضانِ بِسْمِ اللّٰهِ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) ،، کا مطالعہ فرمائیں۔

20/12/2020

چھوٹے بچے کے گلے میں کوئی چیز پھنس جائے تو اسے کیسے نکال سکتے ہیں.
بہت ہی معلوماتی ویڈیو.
خود بھی دیکھیں اور اپنے پیاروں کو بھی شئیر کریں.





30/11/2020

لازمی سنیں اور پھر شئیر بھی لازمی کریں.
جزاک اللہ

29/11/2020

تبدیلی آئی رے
تبدیلی آئی رے
پر شرم نہیں آئی رے..

19/11/2020

انا للہ وانا علیہ راجعون.

Address

E22/3 Street 2 Walton Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-SHAKOOR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-SHAKOOR:

Share