05/08/2026
جماعتِ اسلامی یوتھ پی پی 160 جنوبی لاہور نے 7 اگست کے سلسلے میں احتجاجی پیدل مارچ (کاہنہ سے شنگھائی پل) کے شرکاء کے استقبال کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی لاہور اظہر بلال صاحب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر نثار خان صاحب، امیر جماعتِ اسلامی جنوبی لاہور عبدالرشید صاحب، ناظم جماعتِ اسلامی پی پی 160 حافظ لئیق صاحب، جماعتِ اسلامی یوتھ پی پی 160 کے ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔