11/10/2026
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ملک محمد اویس صاحب، مرکزی ترجمان حافظ محمد عظیم صاحب، صدر متحدہ طلباء محاذ پاکستان رانا محمد عثمان صاحب اور سینئر نائب صدر جمعیۃ طلباء اسلام پنجاب حافظ محمد آبشار قریشی صاحب نے جمعیت علماء اسلام لاہور کے رہنما سیٹھ محمد عدنان صاحب اور الجمعیت پبلشر کے ایڈیٹر مولانا بلال درانی صاحب سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں 5 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کی تیاریوں، دعوتی مہم اور تنظیمی روابط کو مؤثر بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، جبکہ اس اہم اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
حضرت مولانا مفتی محمودؒ کی علمی، دینی، سیاسی اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے افکار و نظریات کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے مفتی محمود کانفرنس ایک اہم موقع ہے۔
منجانب: شعبۂ نشر و اشاعت
جمعیۃ طلباءاسلام پاکستان