19/01/2026
ریاست ماں ہوتی ہے اور عوام ریاست کی اولاد جیسی ہوتی ہے۔ اولاد ماں کے لیے ایک جیسی ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت کی ملکیت میں ہزاروں نہیں لاکھوں ایکڑ رقبہ مختلف موضوعات میں موجود ہے۔ کچھ رقبہ جات مختلف ادوار میں مقامی لوگوں کو عطا کیے گئے کہ ان غیر آباد رقبہ جات کو آباد کریں۔ اب جب کہ ان لوگوں کی تین چار نسلوں نے اپنی محنت شاقہ سے ان رقبہ جات زرعی پیداوار کے حصول کے قابل بنا لیا ہے تو چند ایک پالیسی سازوں نے کارپوریٹ سیکٹر کے زیر اثر ان مقامی لوگوں کو بے دخل کرنے اور ان رقبہ جات کو کارپوریٹ سیکٹر کے قبضہ میں دینے کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ جو کہ ان ہزاروں خاندانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ یہ رقبہ جات چند ایک لوگوں کی بجائے آسان شرائط پر ان ہزاروں محنت کش خاندانوں کو دے دیے جائیں تاکہ لاکھوں افراد کارپوریٹ سیکٹر کی نذر ہونے سے بچ جائیں۔