Young Doctors Association Pakistan

Young Doctors Association Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Young Doctors Association Pakistan, Youth Organization, Services Hospital Lahore, Jail Road, Lahore.

13/04/2026

📰 پریس ریلیز

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ڈاکٹرز کو درپیش پیشہ ورانہ اور انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد کی قیادت چئیرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر رضوان کنڈی نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر سراج (کوآرڈینیشن سیکرٹری YDA پاکستان)، ڈاکٹر اسفند یار بٹھانی(صدر YDA خیبر پختون خواہ)، ڈاکٹر فیض اچکزئی(ترجمان YDA پاکستان)، ڈاکٹر عارف محسود، ڈاکٹر ارسلان (صدرYDAپمز )، ڈاکٹر شعیب نیازی (صدر YDAپنجاب )اور ڈاکٹر حسیب تھند جنرل سیکرٹری YDAپنجاب شامل تھے۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈاکٹرز کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان

پریس ریلیز  کل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی کابینہ اور ملک بھر کے تمام صوبائی صدور کے درمیان ایک اہم آن لائن ...
13/04/2026

پریس ریلیز
کل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی کابینہ اور ملک بھر کے تمام صوبائی صدور کے درمیان ایک اہم آن لائن زوم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی قیادت صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر رضوان کنڈی، پیٹرن اِن چیف ڈاکٹر عمر سلطان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسین عمرانی، وائس چیئرمین ڈاکٹر یاسر اچکزئی اور ترجمان ڈاکٹر فیض اچکزئی نے شرکت کی۔

مزید برآں، اجلاس میں ملک بھر سے صوبائی قیادت نے بھی بھرپور شرکت کی جن میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر وقار بٹ، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر اسفند یار بھٹانی،سابقہ چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر ارسلان، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر وارث جاکھرانی، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی،چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ، چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام اباد سے فضل اچکزئی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پمز کے صدر ڈاکٹر ارسلان ، اور صدر گلگت بلتستان شامل تھے۔

اجلاس میں خاص طور پر ان ڈاکٹرز کے معاملات زیر بحث آئے جن کے پرماننٹ لائسنس کی منسوخی کے لیے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں خصوصاً پنجاب میں ڈاکٹرز کے خلاف جاری وکٹمائزیشن، سوشل میڈیا پر اظہار رائے کرنے پر ملازمت سے برطرفی، بے بنیاد ایف آئی آرز، اور دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور انتقامی کارروائیاں ہرگز قابل قبول نہیں۔
اجلاس میں اس صورتحال کے تدارک اور ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید برآں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان بہت جلد اسلام آباد میں تمام صوبائی صدور اور مرکزی کابینہ کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان، صدر پاکستان اور وفاقی وزیر صحت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور موجودہ صورتحال کو تفصیل سے زیر غور لایا جائے گا۔

YDA پاکستان نے واضح کیا کہ اگر ڈاکٹرز کے خلاف یہ اقدامات فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو ملک گیر سطح پر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر غور کیا جائے گا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اپنے تمام ممبران اور ڈاکٹر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان

11/04/2026

In the upcoming Society of Surgeons elections, YDA Punjab Official has officially announced its full support for Dr. Hafiz Mehmood ex President YDA MAYO / KEMU (Assistant Professor of Paediatric Surgery), who is contesting for the position of Finance Secretary.

This support reflects a commitment not just to an individual, but to transparency, integrity, and the collective welfare of the medical community. Dr. Hafiz Mehmood stands out as a dedicated and capable candidate with a strong vision for positive change.

We hope this election brings constructive leadership and a stronger future for the surgical community.

Yda Mayo Hospital Lahore

21/03/2026

🌙 عید مبارک 🌙
اس پرمسرت اور مبارک موقع پر، ہم تمام ڈاکٹرز، طبی عملے اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں امن، خوشحالی اور تندرستی عطا فرمائے۔
ہم انسانیت کی خدمت اور غیر متزلزل لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے تمام 'ہیلتھ کیئر ہیروز' کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تَقَبَّلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ

اس خوشی کے موقع پر مستحقین اور ضرورت مندوں کو اپنی دعاؤں اور خوشیوں میں یاد رکھیں۔

نیک تمنائیں:
ٹیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پاکستان 🇵🇰

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے کامیاب، پُرامن اور منظم احتجاج نے یہ ثابت کر دیا کہ جب ڈاکٹر کمیونٹی متحد ہو جائے...
03/03/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے کامیاب، پُرامن اور منظم احتجاج نے یہ ثابت کر دیا کہ جب ڈاکٹر کمیونٹی متحد ہو جائے تو حکومت کو سنجیدگی سے سننا پڑتا ہے۔ سکیورٹی ایکٹ کے لیے کمیٹی کا قیام آپ کی جدوجہد، حوصلے اور اتحاد کی کامیابی ہے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے YDA خیبرپختونخوا کی پوری قیادت اور تمام ڈاکٹرز برادری کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ نے نہ صرف اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی بلکہ ملک بھر کے ڈاکٹرز کے لیے ایک مثال قائم کی۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ YDA پاکستان ہر سطح پر YDA KPK کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹرز کی سکیورٹی، عزت اور پیشہ ورانہ تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تمام ڈاکٹرز کمیونٹی کے اتحاد کو سلام یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔ ✊

منجانب: سوشل میڈیا ٹیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان

26/02/2026

The killers are now in police custody. This is a step forward but justice is not complete yet.

We demand a swift, transparent trial and the maximum punishment under the law. There must be no delays, no pressure, no compromise.

This case must become a turning point. Let it send a clear message across the country: anyone who attacks a doctor serving humanity will face the strictest consequences.

We stand united. We demand justice not tomorrow, but now.

Justice for our doctor. No mercy for those who show no mercy.

Regards: Team Young Doctors Association Pakistan

🇵🇰 Young Doctors Association Pakistanصدر YDA پاکستان ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری کا خصوصی پیغاماس نازک وقت میں ہم اپنی بہادر ...
26/02/2026

🇵🇰 Young Doctors Association Pakistan
صدر YDA پاکستان ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری کا خصوصی پیغام

اس نازک وقت میں ہم اپنی بہادر Pakistan Armed Forces اور تمام سیکیورٹی فورسز کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یہ سبز ہلالی پرچم صرف ایک جھنڈا نہیں، یہ ہمارے شہداء کے لہو، ہماری غیرت اور ہمارے ایمان کی پہچان ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہمارے جوانوں کو نصرت عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو ہمیشہ سرخرو کرے۔
📿 نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
✊ ینگ ڈاکٹرز متحد ہیں

منجانب: ٹیم سوشل میڈیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان

صدر وائی ڈی اے پاکستان کی جانب سے اہم بیانالحمدللہ! ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن KPK کی مسلسل جدوجہد اور بھرپور آواز رنگ لے آئ...
26/02/2026

صدر وائی ڈی اے پاکستان کی جانب سے اہم بیان

الحمدللہ! ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن KPK کی مسلسل جدوجہد اور بھرپور آواز رنگ لے آئی۔
الحمدللہ! ڈاکٹر مہوش کے قاتل گرفتار یہ ہماری جدوجہد کا پہلا قدم ہےہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
🔹 ڈاکٹر مہوش کو شہداء پیکیج دیا جائے
🔹 انہیں سرکاری طور پر تمغۂ شجاعت سے نوازا جائے
🔹 ان کی قربانی کو قومی سطح پر تسلیم کیا جائے
🔹 ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں
جو اس وطن میں خدمت کرتے ہوئے شہید ہوگا، پاکستان اسے سلام پیش کرے گا۔
⚖️ انصاف تک جدوجہد جاری رہے گی۔
✊ ینگ ڈاکٹرز متحد ہیں۔
منجانب: ٹیم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان

Address

Services Hospital Lahore, Jail Road
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Doctors Association Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share