18/09/2026
خراجِ عقیدت — ناصر جالبؔ
جناب ناصر جالبؔ کو ہم سے بچھڑے چھ برس بیت گئے، مگر فکرِ جالب کی ترویج کے لیے ان کی جدوجہد، شاعری، فکر، جرأتِ اظہار، مزدور و کسان دوست سیاست اور انسان دوستی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔
ناصر جالبؔ نے اپنی عملی جدوجہد اور اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کے دکھ، محرومیوں اور انسانی احساسات کو آواز دی۔ شاعرِ عوام حبیب جالبؔ صاحب کے ساتھ ان کی جدوجہد اور نظریۂ جالبؔ کے ساتھ ان کا عہدِ وفا محض ایک سیاسی و ادبی سفر نہیں، بلکہ ایک عہد کی گواہی، ایک نظریے سے وابستگی اور احساسِ انسانیت کی ترجمانی ہے۔
انہوں نے اپنے والدِ محترم حبیب جالبؔ کے فکر و فلسفے کو آگے بڑھانے اور اسے نئی نسلوں تک پہنچانے کے لیے اپنی زندگی وقف کیے رکھی۔ ان کی یہ جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ جالبؔ کا پیغام صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ آج بھی زندہ اور متحرک ہے۔
حبیب جالب میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ناصر جالبؔ کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا ادبی و فکری ورثہ، ان کی جدوجہد اور ان کی وابستگی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
منجانب:
حبیب جالب میموریل فاؤنڈیشن پاکستان
ؔ ؔ #ادب #شاعری #مزدور #کسان