PIAF official

PIAF official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PIAF official, Labor Union, Lawrence Road, Lahore.

15/09/2026
15/09/2026

McLeod Road Market میں PPBA Alliance کے امیدواران کا شاندار دورہ، کاروباری برادری کی بھرپور حمایت کا اعلان

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے الیکشن 2026–2028 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں PPBA Alliance کے امیدواران نے McLeod Road Market کا شاندار دورہ کیا، جہاں کاروباری برادری کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

اس موقع پر میاں محمد علی نے مارکیٹ اور اس کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میاں محمد علی نے اپنے امیدواران کے ہمراہ کاروباری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا اعتماد، حمایت اور اتحاد PPBA Alliance کی اصل طاقت ہے۔

اس موقع پر PPBA Alliance کے پینل 16–30 کے مکمل پینل کے ساتھ بھرپور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

مقررین نے کہا کہ کاروباری برادری کا اعتماد اور حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ PPBA Alliance صنعت و تجارت کے مسائل کے حل اور کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی کے لیے مضبوط قوت بن کر سامنے آ رہا ہے۔

آخر میں میاں محمد علی نے خصوصی طور پر حنا مسعود اور کاشف انعام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حنا مسعود نے PPBA Alliance کے امیدواران کے لیے ووٹ اور حمایت حاصل کرنے کے سلسلے میں بھرپور محنت کی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے حنا مسعود اور کاشف انعام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مضبوط اتحاد، مضبوط قیادت — بہتر کاروباری مستقبل

Vote for PPBA Alliance
Vote for Panel 16–30

15/09/2026

پریس ریلیز

لاہور چیمبر الیکشن 2026: کارپوریٹ کلاس کا اہم مشاورتی اجلاس، میاں انجم نثار کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

لاہور، 14 ستمبر 2026: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) الیکشن 2026 کے سلسلے میں کارپوریٹ کلاس کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل، انتخابی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے مہمانِ خصوصی میاں انجم نثار تھے، جبکہ تقریب کے میزبانان خالد عثمان، چوہدری عادل محمود، شہزاد احمد اور امتیاز الرحمن تھے۔

اجلاس میں HOPE، TAAP اور ZOPA سے وابستہ عہدیداران و نمائندگان، کارپوریٹ کلاس کے امیدواران، سینئر قائدین اور ممتاز تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کاروباری برادری کے مسائل، باہمی تعاون اور لاہور چیمبر الیکشن 2026 کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔

اس موقع پر HOAP کے چیئرمین احسان اللہ نے پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیے اور اجلاس کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا۔

میاں انجم نثار نے اپنے خطاب میں کاروباری برادری کے اتحاد، مضبوط نمائندگی اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ، صنعت و تجارت کے فروغ اور تاجر برادری کی مؤثر آواز بننے کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔
fans

14/09/2026

میاں انجم نثار اور PPBA امیدواروں کے اعزاز میں کامران بٹ کی جانب سے پروقار ظہرانہ

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) الیکشن 2026–2028 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں PIAF–PPB Alliance کے امیدوار کامران بٹ کی جانب سے میاں انجم نثار اور PPBA کے امیدواروں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا گیا۔

تقریب میں مصری شاہ لوہا مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممبران اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے میاں انجم نثار کی قیادت اور PIAF–PPB Alliance کے امیدواروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حمایت اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل، صنعت و تجارت کے فروغ اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میاں انجم نثار نے کامران بٹ کی جانب سے ظہرانے کے انعقاد اور مصری شاہ لوہا مارکیٹ ایسوسی ایشن کی بھرپور شرکت پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ تاجر برادری کا اعتماد PPB Alliance کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔

کامران بٹ نے کہا کہ مصری شاہ لوہا مارکیٹ ایسوسی ایشن اور تاجر برادری کی جانب سے بھرپور حمایت PPB Alliance پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے میاں انجم نثار کی قیادت میں PPBA امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے LCCI الیکشن 2026–2028 میں PIAF–PPB Alliance کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
fans

14/09/2026

پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ) کو الیکشن سے قبل بڑا دھچکا
پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ)خواتین ونگ کی صدر سیدہ عالیہ رضوی اپنے ساتھیوں سمیت پیاف میں شامل

لاہور(پ ر) پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ)خواتین ونگ کی صدر سیدہ عالیہ رضوی اپنے ساتھیوں سمیت پیاف انجم نثار گروپ میں شامل ہو گئیں۔ آج پیاف الیکشن آفس میں پر نٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں سیدہ عالیہ رضوی نے پیاف قاعدین، پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار، سابق چیئرمین پیاف محمد علی میاں، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی رفعت ملک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پیاف و لاہور چیمبر آمنہ رندھاوا، فردوس نثار و دیگر سے ملاقات کی اور برملا اعلان کیا کہ وہ پیاف انجم نثار اور پیاف قاعدین پر انکی پالیسیز اور بزنس کمیونٹی کیلئے انکی خدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔سیدہ عالیہ رضوی نے کہا پی بی جی کے کھوکھلے نعروں اور ذاتیات پر کیچڑ اچھالنے کی وجہ سے علی حسام گروپ سے بددل ہیں اورپیاف میں غیر مشروط طور پر شمولیت کرتے ہیں اور لاہور چیمبر کے الیکشن میں پیاف کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ تقریب میں کوآڈینیشن کے فرائض ایگزیکٹو کمیٹی پیاف و لاہور چیمبرفردوس نثارنے انجام دیے۔ سیدہ عالیہ رضوی کے ہمراہ وفد میں سید زوار حسین شاہ، عائشہ رضا خان، ادیبہ شیخ، ماریہ ممتاز، عذرا اسحاق، شمائلہ ظفر، سمیر، سیمی گل و دیگر شریک تھے۔

سیکر ٹری پیاف: عبد ا لصبور شیخ
fans

14/09/2026

پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ) کو الیکشن سے قبل بڑا دھچکا
پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ)خواتین ونگ کی صدر سیدہ عالیہ رضوی اپنے ساتھیوں سمیت پیاف میں شامل

لاہور(پ ر) پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ)خواتین ونگ کی صدر سیدہ عالیہ رضوی اپنے ساتھیوں سمیت پیاف انجم نثار گروپ میں شامل ہو گئیں۔ آج پیاف الیکشن آفس میں پر نٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں سیدہ عالیہ رضوی نے پیاف قاعدین، پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار، سابق چیئرمین پیاف محمد علی میاں، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی رفعت ملک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پیاف و لاہور چیمبر آمنہ رندھاوا، فردوس نثار و دیگر سے ملاقات کی اور برملا اعلان کیا کہ وہ پیاف انجم نثار اور پیاف قاعدین پر انکی پالیسیز اور بزنس کمیونٹی کیلئے انکی خدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔سیدہ عالیہ رضوی نے کہا پی بی جی کے کھوکھلے نعروں اور ذاتیات پر کیچڑ اچھالنے کی وجہ سے علی حسام گروپ سے بددل ہیں اورپیاف میں غیر مشروط طور پر شمولیت کرتے ہیں اور لاہور چیمبر کے الیکشن میں پیاف کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ تقریب میں کوآڈینیشن کے فرائض ایگزیکٹو کمیٹی پیاف و لاہور چیمبرفردوس نثارنے انجام دیے۔ سیدہ عالیہ رضوی کے ہمراہ وفد میں سید زوار حسین شاہ، عائشہ رضا خان، ادیبہ شیخ، ماریہ ممتاز، عذرا اسحاق، شمائلہ ظفر، سمیر، سیمی گل و دیگر شریک تھے۔

سیکر ٹری پیاف: عبد ا لصبور شیخ

14/09/2026

🎶 A beautiful song by the talented Tafi Ali, expressing strong support for PIAF and the leadership of Mian Anjum Nisar.

🤝 Strong Leadership. Strong Representation. Strong Business Community.

🗳️ Support PIAF | PPBA Alliance

12/09/2026

LCCI ELECTIONS 2026 — PPBA ALLIANCE کا طوفان!
رضا مارکیٹ میں فیصلہ کن پاور شو!
برانڈرتھ روڈ، رضا مارکیٹ میں PPBA الائنس کے شاندار انتخابی اجتماع نے واضح کر دیا کہ تاجر برادری کا فیصلہ ہو چکا ہے!
حاجی محمد حنیف، طاہر منظور چوہدری، حاجی آصف، علی شراف، علی چاولہ اور دیگر ممتاز تاجروں نے میاں انجم نثار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے PPBA الائنس کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا۔
یہ الیکشن اب یکطرفہ ہوتا جا رہا ہے! تاجر برادری متحد ہے — PPBA کے ساتھ!
قیادت ایک، فیصلہ ایک — PPBA الائنس!
16 سے 30 — پورا پینل، بھرپور ووٹ!
ووٹ PPBA الائنس کو، اعتماد میاں انجم نثار پر!
میدان سج چکا ہے، فیصلہ کن مرحلہ آ چکا ہے — اب جیت ہوگی PPBA الائنس کی!
PPBA الائنس — اتحاد، قیادت، خدمت اور کامیابی!

میاں انجم نثار اور فہیم الرحمن کی شاہ عالم مارکیٹ، شو مارکیٹ آمد پر پرتپاک استقباللاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹ...
12/09/2026

میاں انجم نثار اور فہیم الرحمن کی شاہ عالم مارکیٹ، شو مارکیٹ آمد پر پرتپاک استقبال

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے الیکشن 2026–2028 کے سلسلے میں میاں انجم نثار نے اپنی ٹیم اور عہدیداران و امیدواران کے ہمراہ شاہ عالم مارکیٹ، دانہ بازار کا دورہ کیا، جہاں کاروباری برادری کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کاروباری برادری کو درپیش مسائل، لاہور چیمبر کے انتخابات اور تاجر برادری کے بہتر مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل، مؤثر نمائندگی اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میاں انجم نثار نے بھی تاجر برادری کے تعاون اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی ترقی، مسائل کے حل اور مضبوط نمائندگی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

مضبوط اتحاد، مضبوط قیادت — بہتر کاروباری مستقبل

12/09/2026

Mian anjum Nisar zindabad fans

Address

Lawrence Road
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PIAF official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category