28/08/2026
محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا روح پرور انعقاد
فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا پُروقار اور روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنٹین ہاؤس کے مرد و خواتین اراکین، خواجہ سرا اراکین، اسٹاف ممبران اور ایگزیکٹو ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اس بابرکت موقع پر اراکین، مہمانانِ گرامی اور معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا۔ محفل کے دوران درود و سلام اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے فضا معطر رہی۔
محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر فاؤنٹین ہاؤس کے تمام اراکین، اسٹاف اور انتظامیہ نے حضور نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔