09/09/2026
خدمت الناس ویلفیئر سوسائٹی کا اہم اور باضابطہ اعلان
خدمت الناس ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 'ویژن الائنس' اور ناصر حمید خان (چیئرمین یو ٹی ایف) کی بھرپور، مخلصانہ اور غیر متزلزل حمایت کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔
ہم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے آنے والے انتخابات میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ دونوں کلاسز کے سیریل نمبر 1 سے 15 تک کے تمام معزز امیدواران کی مکمل تائید کرتے ہیں۔
ہماری اپیل:
تاجر برادری کی حقیقی ترقی، روزگار کے تحفظ اور چیمبر میں مضبوط و فعال قیادت کے قیام کے لیے ویژن الائنس کے تمام نامزد امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
ایک مضبوط اور روشن تجارتی مستقبل کے لیے — ویژن الائنس کا ساتھ دیں!