20/06/2025
قید سے رہائی... یا موت کا پروانہ؟"
جب قید میں پلے ہوئے پرندوں یا جانوروں کو صرف "نیکی" سمجھ کر آزاد کیا جاتا ہے، تو اکثر وہ اُڑنے سے پہلے ہی گر پڑتے ہیں، جینے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔
نہ شکار کا طریقہ آتا ہے، نہ خطرے سے بچنا، نہ پیاس برداشت کرنا، نہ زندگی کے سخت اصولوں سے لڑنا۔
وہ نیک نیتی سے دی گئی رہائی، ان کے لیے دردناک، تنہا، اور سست موت بن جاتی ہے۔ یہ نیکی نہیں — لاعلمی کی قیمت ہے جو ایک جان سے ادا ہوتی ہے۔
"قید میں پلے پرندے اور جانور آزاد نہیں، بے سہارا ہوتے ہیں۔ آزادی ان کے لیے زندگی نہیں، اکثر موت بن جاتی ہے!"
ویڈیو کا زریعہ: نامعلوم
Video source: Unknown