20/06/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! بلال مسجد میں مرد و خواتین کے کمپیوٹر کورسز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ طلبہ و طالبات بھرپور دلچسپی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں، جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔
ان شاء اللہ بہت جلد مرد و خواتین کے لیے نئے بیچز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور جاننے والوں تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مفید موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
میں مرد و خواتین کی کلاسز کی چند تصاویر بھی گروپ میں شیئر کر رہا ہوں تاکہ آپ اس سرگرمی کا مشاہدہ کر سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً