Minhaj Welfare Foundation Lahore

Minhaj Welfare Foundation Lahore Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Minhaj Welfare Foundation Lahore, Charitable organisation, 365-M Model Town, Lahore.

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن  کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ بمقام: جلیانہ  گاؤں، نزد بحریہ ٹاؤن ڈیفنس روڈ ،لاہور منعقد ہوا۔جہا...
29/09/2026

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
بمقام: جلیانہ گاؤں، نزد بحریہ ٹاؤن ڈیفنس روڈ ،لاہور منعقد ہوا۔
جہاں مستحق افراد کو فری طبی معائنہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
انسانیت کی خدمت، ہماری ذمہ داری

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور فری میڈیکل کیمپ مورخہ 27ستمبر  2026، بروز اتوارصبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے بمقام: جلیانہ  گا...
25/09/2026

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
فری میڈیکل کیمپ
مورخہ 27ستمبر 2026، بروز اتوار
صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے
بمقام: جلیانہ گاؤں ،دربار بابا شاہ محمد غازی، نزد بحریہ ٹاؤن ڈیفنس روڈ ،لاہور

منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپبمقام: جوہر ٹاؤن لاہورصحت کی سہولت، ہر ضرورت مند تکمنہاج ویلفیئر فاؤن...
31/08/2026

منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
بمقام: جوہر ٹاؤن لاہور
صحت کی سہولت، ہر ضرورت مند تک
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے میڈیکل ریلیف کیمپس میں مستحق خاندانوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور ماہر ڈاکٹرز کی مشاورت فراہم کی جاتی ہے تاکہ کوئی بھی شخص صرف مالی مجبوری کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔
ہر مریض کی مسکراہٹ، ہر بچے کی صحت اور ہر خاندان کی دعا ہمارے لیے اس خدمت کا سب سے بڑا انعام ہے۔
آئیے، اس مشن کا حصہ بنیے اور اپنے تعاون سے مزید ضرورت مند افراد تک علاج، امید اور زندگی کی نئی روشنی پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیجیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہاں خدمت، انسانیت کی شفا بنتی ہے۔

07/08/2026

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے میڈیکل کیمپ کے ذریعے مریضوں کو مفت طبی معائنہ، ضروری ادویات اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کا موبائل میڈیکل یونٹ سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی و...
03/08/2026

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کا موبائل میڈیکل یونٹ سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی وژن اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کا موبائل میڈیکل یونٹ فیروزوالہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں پر مشتمل ٹیم متاثرہ خاندانوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور بنیادی طبی سہولیات اور خوراک فراہم کر رہی ہے۔
موبائل میڈیکل یونٹ کی ٹیم متاثرینِ سیلاب خصوصاً بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر سیلاب متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کر رہی ہے تاکہ آفات کے بعد پیدا ہونے والی بیماریوں اور صحت کے مسائل پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکے۔
اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کرنا دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات م کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلاامتیاز رنگ، نسل، مذہب اور علاقائی تفریق کے ہر ضرورت مند انسان کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ویلنٹئرز کاعزم ہے کہ متاثرین کی بحالی تک اپنی فلاحی اور طبی خدمات کا سلسلہ پوری ذمہ داری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

لاہور پریس کوریجریسکیو 1122کے اشتراک سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی تربیتی ورکشاپابتدائی طبی امداد،سیلاب سے بچاؤ اور...
03/08/2026

لاہور پریس کوریج
ریسکیو 1122کے اشتراک سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی تربیتی ورکشاپ

ابتدائی طبی امداد،سیلاب سے بچاؤ اور سرچ اینڈ ریسکیو کی عملی تربیت دی گئی

خدمت انسانیت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مشن ہے

تربیت یافتہ رضا کار قدرتی آفات میں انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ڈاکٹر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، اقبال حسین باجوہ، کیپٹن(ر) عبدالمجید، ناظم علی رحمت کا خطاب

لاہور (2 اگست 2026ء)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے رضا کاروں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ میں ریسکیو 1122 کے ماہرین انسٹرکٹرز نے رضا کاروں کو ہنگامی حالات میں فوری اور محفوظ امدادی کارروائیوں، ابتدائی طبی امداد، سرچ اینڈ ریسکیو، زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، مصنوعی تنفس (سی پی آر)، آبی حالات سے بچاؤ، سیلاب کے دوران حفاظتی تدابیر اور متاثرین کی بروقت معاونت کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی، ورکشاپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداران و رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، ناظم لاہور ناظم علی رحمت، کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید، مفتی خلیل حنفی،ثاقب بھٹی،فہنیقہ ندیم سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ سیلاب، زلزلہ، وبائی امراض اور دیگر ہنگامی حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار ملک بھر میں متاثرین کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس ویژن پر عمل پیرا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔ اسی فکر کے تحت رضا کاروں کو قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور بحرانوں میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔ صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ،کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید اور ناظم لاہور ناظم علی رحمت نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران تربیت یافتہ رضا کار کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، بروقت منظم اور محفوظ امدادی کارروائیاں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ راہنماؤں نے 1122 کے اہلکاروں علی رضا، محمد امجد، خواتین انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، بھرپور تعاون اور عملی تربیت کے ذریعے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

03/08/2026
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور  کے  عہدیداران اور رضاکاران ایمر جنسی ریلیف  کی عملی مشق کرتے ہوئے۔ریسکیو 1122کے اشتراک سے ...
01/08/2026

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداران اور رضاکاران ایمر جنسی ریلیف کی عملی مشق کرتے ہوئے۔

ریسکیو 1122کے اشتراک سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی تربیتی ورکشاپ
ابتدائی طبی امداد،سیلاب سے بچاؤ اور سرچ اینڈ ریسکیو کی عملی تربیت دی گئی
خدمت انسانیت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مشن ہے
تربیت یافتہ رضا کار قدرتی آفات میں انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
ڈاکٹر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، اقبال حسین باجوہ، کیپٹن(ر) عبدالمجید، ناظم علی رحمت کا خطاب
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے رضا کاروں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ میں ریسکیو 1122 کے ماہرین انسٹرکٹرز نے رضا کاروں کو ہنگامی حالات میں فوری اور محفوظ امدادی کارروائیوں، ابتدائی طبی امداد، سرچ اینڈ ریسکیو، زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، مصنوعی تنفس (سی پی آر)، آبی حالات سے بچاؤ، سیلاب کے دوران حفاظتی تدابیر اور متاثرین کی بروقت معاونت کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی، ورکشاپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداران و رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، ناظم لاہور ناظم علی رحمت، کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید، مفتی خلیل حنفی،ثاقب بھٹی،فہنیقہ ندیم سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ سیلاب، زلزلہ، وبائی امراض اور دیگر ہنگامی حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار ملک بھر میں متاثرین کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس ویژن پر عمل پیرا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔ اسی فکر کے تحت رضا کاروں کو قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور بحرانوں میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔ صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ،کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید اور ناظم لاہور ناظم علی رحمت نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران تربیت یافتہ رضا کار کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، بروقت منظم اور محفوظ امدادی کارروائیاں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ راہنماؤں نے 1122 کے اہلکاروں علی رضا، محمد امجد، خواتین انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، بھرپور تعاون اور عملی تربیت کے ذریعے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

Address

365-M Model Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Welfare Foundation Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share