Amours Foundation

Amours Foundation Amour Foundation Is A Charity Organization For Disable/Special Persons. Promote To Special Talent.

11/09/2026
*سفر، سفر داستان — سفر زندگی ہے! 🏍️🇵🇰**14 اگست بروز جمعہ* *کے ٹو کنگز پاکستان* کی جانب سے اپنے اُن تمام دوستوں اور بائیک...
16/08/2026

*سفر، سفر داستان — سفر زندگی ہے! 🏍️🇵🇰*

*14 اگست بروز جمعہ*
*کے ٹو کنگز پاکستان* کی جانب سے اپنے اُن تمام دوستوں اور بائیکر ٹریولرز کے اعزاز میں ایک پُروقار ڈنر اور گیدرنگ کا اہتمام کیا گیا جنہوں نے *Mega Tour 2026* کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ محفل صرف ایک ڈنر نہیں تھی بلکہ دوستی، سفر، حوصلے اور خوبصورت یادوں کا جشن تھی۔ میگا ٹور کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام دوست یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 🏆👏

اس خوبصورت گیدرنگ میں ہمارے *معزز مہمانِ خصوصی*
*انٹرنیشنل بائیکر ٹورسٹ*
*جناب سلمان حمید کھوکر صاحب*
*آمور فاؤنڈیشن* کے ڈائریکٹر *جناب علی محسن صاحب* نے شرکت کی، جبکہ اس محفل کی قیادت K2 Kings Pakistan کے چیئرمین جناب *علی احمد طاہر* صاحب نے کی۔

اس موقع پر میگا ٹور مکمل کرنے والے تمام بائیکرز میں Honorary Certificates بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ گوجرانوالہ فیصل آباد گجرات اسلام آباد اور ملتان سے تشریف لائے تمام دوستوں کی بھرپور شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ❤️🏍️

آمور فاؤنڈیشن کی روح رواں
*Ma'am Laila Tul Qadar*
نے میگا ٹور کے دوستوں کو مباکباد دی اور ڈھیروں دعائیں دی۔
ہم *آمور* اور *علی محسن* کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری محفل کو رونق بخشی

گیدرنگ کے دوران تمام بائیکرز نے اپنے اپنے Travel Experiences، یادیں اور سفر کی کہانیاں شیئر کیں، جس سے محفل مزید یادگار بن گئی۔

*AMOUR Foundation* ڈائریکٹر جناب علی محسن صاحب نے *آمور* کی جانب سے اپنا پیغام نہایت خوبصورتی اور وضاحت کے ساتھ بائیکر کمیونٹی تک پہنچایا۔ :

Just Love, Not Sympathy

ایک ایسا پیغام ہے جو محبت، انسانیت اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے اور جسے ملک بھر کے لوگوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسی طرح *انٹرنیشنل بائیکر ٹورسٹ* جناب *سلمان حمید کھوکر صاحب* نے نئے آنے والے بائیکرز اور Mega Tour مکمل کرنے والے تمام دوستوں کے لیے اپنے قیمتی تجربات، نیک تمنائیں اور دعائیں پیش کیں، اور مستقبل میں نئے سفر، نئے عزم اور نئی راہوں کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

K2 Kings Pakistan — Together We Ride, Together We Grow! 🇵🇰🏍️
Foundation

تیرہ اگست کے دن آمور فاٶنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایل آر گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام B&N Awards کی تقریب منعقد کی گٸی یہ ای...
15/08/2026

تیرہ اگست کے دن آمور فاٶنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایل آر گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام B&N Awards کی تقریب منعقد کی گٸی یہ ایوارڈز آمور فاٶنڈیشن کی چٸیر پرسن محترمہ لیلتہ القدر صاحبہ نے اپنے والدین کے نام پر یادگاری اعزاز کے طور پہ جاری کیۓ گے ہیں جو ہر سال ان افراد میں تحاٸف سمیت تقسیم کیۓ جاتے ہیں جنہوں نے مختلف شعبہ ہاۓ زندگی میں دل و جان سے منفرد اور انسانیت کی فلاح کے لیۓ کارنامہ سرانجام دیا ہو۔
اس بار بھی مختلف و منفرد شخصیات کو یادگاری اعزازات و تحاٸف پیش کرنے کے ساتھ محفل سماع کا بھی انتظام کیا گیا۔ ایونٹ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایونٹ کے اختتام پر چودہ اگست کی مناسبت سے کیک کاٹ کر آزادی کا جشن منایا گیا۔

14/08/2026
بس۔۔۔۔۔تھوڑا سا انتظار۔
30/07/2026

بس۔۔۔۔۔
تھوڑا سا انتظار۔





آمور فاٶنڈیشن کی طرف سے تمام اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ مبارک۔آمور فاٶنڈیشن کی روح رواں محترمہ لیلتہ القد...
26/05/2026

آمور فاٶنڈیشن کی طرف سے تمام اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ مبارک۔
آمور فاٶنڈیشن کی روح رواں محترمہ لیلتہ القدر صاحبہ کا پیغام آپ سب کے نام۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہماری عبادات، قربانیاں اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ہمارے گھروں کو سکون، دلوں کو اخلاص اور زندگیوں کو رحمتوں سے بھر دے۔ آمین۔
عیدالاضحیٰ ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ بندگی صرف عبادات کا نام نہیں، بلکہ اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا کے تابع کر دینے کا نام ہے۔
حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہمیں سکھاتی ہے کہ اصل قربانی جانور کی نہیں، بلکہ انسان کے غرور، انا اور نفسانی خواہشات کی ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں عید کی حقیقی روح سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Address

74-E, Ground Flour, Punjab Small Industries Employees Cooperative Housing Society, Behind LUMS, DHA, Cantt
Lahore

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00

Telephone

+923208497073

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amours Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Amours Foundation:

Shortcuts

Share