Education for All

Education for All Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Education for All, Non-Governmental Organization (NGO), Lahore.

تعلیم کا سفر اور ہمارا المیہایشیائی دنیا کے چند ممالک نے مغرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ ترقی صرف صنعتوں...
20/08/2025

تعلیم کا سفر اور ہمارا المیہ

ایشیائی دنیا کے چند ممالک نے مغرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ ترقی صرف صنعتوں، سڑکوں اور کارخانوں کے زور پر نہیں ہوتی بلکہ قوموں کے ذہن تراشنے سے جنم لیتی ہے۔ جاپان، کوریا، چین، تائیوان اور سنگاپور—یہ سب ملک پہلے دن سے جان گئے تھے کہ اگر معاشرہ ناخواندہ رہے گا تو دولت و طاقت کے خواب ادھورے رہیں گے۔ چنانچہ دہائیوں تک انہوں نے اپنے بچوں کو پڑھانے اور نوجوانوں کو ہنر سکھانے پر توجہ رکھی۔ جب شرح خواندگی نوے فیصد سے اوپر پہنچی تو تب جا کر انہوں نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے دروازے کھولے۔ مگر اس وقت بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا؛ اتنی ہی جامعات بنیں جتنے قابل اساتذہ میسر تھے۔

بھارت نے بھی ترقی کی کوشش کی مگر اس کا راستہ ذرا مختلف نکلا۔ وہاں ابتدا ہی میں مہنگے اداروں جیسے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم قائم کر دیے گئے۔ فائدہ ضرور ہوا، لیکن چونکہ بنیادی تعلیم کمزور رہی اس لیے انسانی وسائل کی بنیاد اتنی پختہ نہ ہو سکی کہ وہ چین کا مقابلہ کر پاتے۔

پاکستان کی کہانی تو اور بھی تلخ ہے۔ ہم نے نہ خواندگی کو بنیادی حق سمجھا، نہ معیاری تعلیم کو قومی ضرورت۔ سرکاری سکولوں کو بے وقعت سمجھا گیا اور تعلیم صرف مال دار طبقے کی عیاشی قرار پائی۔ نجی اداروں نے جگہ بھر لی مگر وہاں اکثر اساتذہ تدریس کے قابل نہ تھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ سکولوں کا معیار گرا، جامعات ڈگریوں کی فیکٹریاں بن گئیں، اور تعلیمی ڈھانچہ زمین بوس ہونے لگا۔

اب بھی ہوش کے بجائے خواب غفلت ہے۔ پنجاب سمیت کئی صوبوں میں سرکاری سکول بند یا بیچے جا رہے ہیں۔ اگر یہی روش رہی تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے نوجوان ہنر مند پروفیشنلز کے بجائے دوسرے ملکوں میں مزدور بننے پر مجبور ہوں گے، اور اپنے ہی وطن میں قابل انسان ڈھونڈے سے نہ ملے گا۔

✨ شب برات مبارک ✨اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہ معاف فرمائے، ہماری دعائیں قبول کرے اور ہمیں بخشش و رحمت کی سعادت نصیب کرے۔ آم...
13/02/2025

✨ شب برات مبارک ✨
اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہ معاف فرمائے، ہماری دعائیں قبول کرے اور ہمیں بخشش و رحمت کی سعادت نصیب کرے۔ آمین 🤲🌙💖

جاپانی ڈاکٹر کی حیرت انگیز تحقیق:معدے کے تیزابیت کا سبب صرف بے ترتیب خوراک نہیں بلکہ بے چینی معدے کے تیزابیت کی سب سے بڑ...
27/01/2025

جاپانی ڈاکٹر کی حیرت انگیز تحقیق:

معدے کے تیزابیت کا سبب صرف بے ترتیب خوراک نہیں بلکہ بے چینی معدے کے تیزابیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجہ خوراک میں نمک کی زیادتی نہیں بلکہ جذبات پر قابو نہ پانا بلڈ پریشر کے بڑھنے کی اصل وجہ ہے۔

انسان کے جسم میں خون کی چکنائی زیادہ ہونے کی وجہ چکنائی والی غذا نہیں بلکہ سستی ہے۔

چھاتی کی تمام بیماریوں کا سبب آکسیجن کی کمی نہیں بلکہ غم اور افسردگی ہے، جو انسان کو چھاتی کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔

شوگر کی بیماری کا سبب جسم میں گلوکوز کی زیادتی نہیں بلکہ غرور اور اپنی بات پر سختی سے قائم رہنا اس بیماری کو دعوت دیتا ہے۔

جگر (لیور) کی بیماریوں کا سبب صرف بے وقت نیند اور ذہنی دباؤ نہیں بلکہ مایوسی اور دل ٹوٹنے کے اثرات بھی جگر کی بیماریوں کا حصہ ہیں۔

دل کی بیماریوں کی وجہ خون کی کمی نہیں بلکہ سکون اور اطمینان کا فقدان ہے جو دل کی بیماریوں کا اصل سبب ہے۔

مختصراً، ان بیماریوں کے اسباب درج ذیل فیصد میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں:

50٪ روحانی اسباب

25٪ نفسیاتی اسباب

15٪ سماجی اسباب

10٪ کیمیائی اسباب

لہذا، اگر آپ ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنے دل و دماغ کی حفاظت کریں اور حسد، نفرت، غصہ، غرور، سستی، بدکلامی اور دوسروں کو کمتر سمجھنے سے پرہیز کریں۔


دو سال قبل کی گئی تحقیق آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، جس کا موضوع براعظم امریکہ کے چند غریب ترین ممالک ہیں، جن میں پیرو...
19/10/2024

دو سال قبل کی گئی تحقیق آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، جس کا موضوع براعظم امریکہ کے چند غریب ترین ممالک ہیں، جن میں پیرو، ارجنٹائن، کولمبیا، پیراگوئے اور یوروگوئے شامل ہیں۔ بیس سال قبل یہ ممالک شدید غذائی قلت اور معاشی بدحالی کا شکار تھے، جس کی وجہ دنیا بھر میں یکساں پائی جاتی ہے: نااہل قیادت اور منصوبہ بندی کا فقدان۔ تاہم، ان ممالک کے مابین ایک اتحاد (جیسا کہ ہمارے ہاں "سارک" ہے) قائم تھا۔ اس اتحاد کا بیس سال قبل منعقد ہونے والا سربراہی اجلاس تاریخی ثابت ہوا، جس میں کیے گئے فیصلوں نے ان ممالک کی تقدیر بدل ڈالی۔

ان فیصلوں میں اہم نکات یہ تھے:

زرخیز اور قابل کاشت زمین کا تحفظ تاکہ تعمیرات نہ کی جا سکیں۔
اراضی کی منظم تقسیم، ہر کسان کو تقریباً پچاس کنال زمین کا فارم دیا گیا۔
غیر زرخیز زمین پر جنگلات کی افزائش۔
بنجر زمین پر مکانات اور دیگر تعمیرات کی اجازت۔
چھوٹی اراضیاں جو کاشتکاری کے لیے استعمال نہیں ہو رہی تھیں، انہیں بڑے فارموں میں شامل کر دیا گیا اور ان کے مالکان کو شہر میں مکانات فراہم کیے گئے۔
یہ پالیسی اپنانے کے بعد چند ہی سالوں میں غذائی اجناس، گوشت، انڈے، سبزیاں اور پھلوں کی کمی دور ہونے لگی۔ مقامی کونسلوں نے ان زمینوں کے مالکان کو سخت ہدایات جاری کیں کہ اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو فارم واپس لے لیا جائے گا۔ ان ہدایات میں شامل تھا:

فارم کی ملکیت نسلوں میں تقسیم نہیں ہو گی؛ صرف وہ بچہ مالک بنے گا جس کے پاس زراعت کی کم از کم ڈگری ہو، باقی بچوں کو مالی معاوضہ دیا جائے گا۔
فارم میں کم از کم دس گائیں، تیس بکریاں اور سو مرغیاں ہونا لازمی ہوں گی۔
فارم کی باونڈری پھلدار درختوں کی قطار سے بنے گی۔
فارم کا ایک حصہ سبزیوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
ہر سال کونسل کے نمائندے فارم کا معائنہ کریں گے اور پیداوار و جانوروں کی صحت کا جائزہ لیں گے۔
اگر مقررہ اہداف پورے نہ ہوئے تو مدد اور وارننگ دی جائے گی۔
اضافی پیداوار پر الیکٹرک ٹریکٹر انعام دیا جائے گا جو بجلی اور ڈیزل دونوں پر چل سکے گا۔
2020 میں ان ممالک کے سربراہان کا سالانہ اجلاس آن لائن منعقد ہوا، جس میں آسٹریلیا نے بطور مبصر شرکت کی۔ آسٹریلیا کی تجویز کو بھی خوش دلی سے اپنایا گیا، جس میں ہر فارم کے مالک کو مکان بنانے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ گھر کی چھت پر سولر پینلز لگانے اور گوبر سے گیس بنانے کے پلانٹ کی تنصیب شامل تھی۔ ساتھ ہی استعمال شدہ پانی کو آبپاشی کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ بھی شامل کیا گیا۔

آپ غور کریں کہ محض ایک حکومتی قدم سے ان ممالک نے نہ صرف غذائی خود کفالت حاصل کی، بلکہ روزگار، گیس اور بجلی کی بھی پیداوار شروع ہو گئی۔ پاکستان بھی زرخیز زمینوں اور موسموں کا حامل ملک ہے۔ ہمیں ایسی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کرنا چاہیے تاکہ غذائی اور معاشی خودکفالت حاصل کی جا سکے۔

آپ کی رائے کا منتظر رہوں گا۔

ایک بار ایک شخص کی موٹر سائیکل بہترین ایوریج دیتی تھی، جو ایک لیٹر میں پینسٹھ سے ستر کلومیٹر چلتی تھی۔ وقت کے ساتھ اچانک...
08/10/2024

ایک بار ایک شخص کی موٹر سائیکل بہترین ایوریج دیتی تھی، جو ایک لیٹر میں پینسٹھ سے ستر کلومیٹر چلتی تھی۔ وقت کے ساتھ اچانک اس کی ایوریج خراب ہونے لگی اور اب وہ صرف پینتالیس یا چھیالیس کلومیٹر تک محدود ہو گئی۔ مسئلہ حل کرنے کے لیے وہ مختلف مکینکس کے پاس گیا، لیکن کوئی بھی اس کی بائیک کی اصل خرابی کو سمجھ نہ سکا۔

ایک روز، ایک مکینک نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا اور اسے ایک سینیئر مکینک کی طرف ریفر کیا۔ مایوسی کے باوجود، وہ شخص اپنی موٹر سائیکل اس تجربہ کار مکینک کے پاس لے گیا۔ مکینک نے سب کچھ غور سے سنا، پھر اپنے چھوٹے کو آواز دی:

"چھوٹے، چھوٹا پیچ کس لے آو!"

چھوٹا پیچ کس آتے ہی، مکینک نے کاربوریٹر کا ایک پیچ کھولا اور چھوٹے سے کہا کہ اسے بف لگا کر صاف کر لاؤ۔ چند لمحوں میں چھوٹا پیچ صاف کر کے واپس آیا، مکینک نے پیچ دوبارہ لگا دیا اور بغیر کوئی پیسے لیے کہا، "جاو، ان شاء اللہ اب مسئلہ حل ہو جائے گا۔"

کچھ دنوں بعد اس شخص نے دیکھا کہ واقعی بائیک کی ایوریج پھر سے ستر کلومیٹر فی لیٹر ہو گئی ہے۔ خوش ہو کر وہ مکینک کے پاس شکریہ ادا کرنے گیا اور پوچھا، "آخر کیا مسئلہ تھا؟"

مکینک مسکراتے ہوئے بولا، "کاربن آ گیا تھا۔"

"کیا؟ صرف کاربن کی وجہ سے اتنا بڑا فرق پڑا؟" وہ حیران ہوا۔

مکینک نے جواب دیا، "جی ہاں، دلوں پر بھی کاربن آ جاتا ہے۔ جب دلوں میں کاربن جمع ہو جاتا ہے تو انسان کسی نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔ جیسے تمہاری بائیک میں کاربن کی صفائی سے مسئلہ حل ہو گیا، ویسے ہی دل کی صفائی کے لیے بھی اسلام نے ایک نسخہ دیا ہے: درود شریف، ذکر، نماز، اور تلاوت قرآن مع ترجمہ۔"

یہ بات سن کر اس شخص کو سمجھ آئی کہ جیسے بائیک کی کاربن دور کرنے سے اس کی رفتار اور ایوریج بہتر ہوئی، ویسے ہی دل کی صفائی انسان کو روحانی سکون اور نیکیوں کی طرف مائل کر دیتی ہے۔

پاکستانی معاشرے میں اوور ہیڈ پل یا بریج کے بجائے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنا ایک عام رویہ ہے۔ چاہے وہ سڑک پار کرنے کا معام...
28/09/2024

پاکستانی معاشرے میں اوور ہیڈ پل یا بریج کے بجائے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنا ایک عام رویہ ہے۔ چاہے وہ سڑک پار کرنے کا معاملہ ہو یا زندگی کے کسی اور پہلو کا، ہم ہمیشہ آسان اور جلدی حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ عادت بظاہر وقت بچانے کا ذریعہ لگتی ہے، مگر دراصل یہ کئی بار نقصان اور مشکلات کا سبب بن جاتی ہے۔ پل کو چھوڑ کر خطرناک راستہ اپنانا نہ صرف ہماری حفاظت کے لیے خطرہ ہوتا ہے بلکہ زندگی میں شارٹ کٹ تلاش کرنے کا یہ رویہ بھی ہمیں کامیابی کے اصل راستے سے دور کر دیتا ہے۔ محنت اور اصولوں پر مبنی راستہ ہمیشہ پائیدار کامیابی کی ضمانت دیتا ہے، جب کہ شارٹ کٹ عارضی سہولتیں اور طویل مدتی نقصان کا باعث بنتا ہے۔
#محنت

ایک بزرگ آدمی بیمار ہوگئے، اور ان کی والدہ ان کی عیادت کے لیے آئیں۔ جب بزرگ نے اپنی والدہ کو دیکھا، تو ان کے چہرے پر خوش...
26/09/2024

ایک بزرگ آدمی بیمار ہوگئے، اور ان کی والدہ ان کی عیادت کے لیے آئیں۔ جب بزرگ نے اپنی والدہ کو دیکھا، تو ان کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے اپنی والدہ کا سر اور پاؤں بوسہ دے کر ان کی عزت کی، اور اپنی حالت کا احساس نہ ہونے دیا۔ انہوں نے چست حالت میں بیٹھ کر والدہ سے باتیں کیں اور ان کی ہر طرح سے خدمت کی مگر جب والدہ واپس چلی گئیں، تو وہ تکلیف کی شدت کی وجہ سے بستر پر گر پڑے۔

جب اہل خانہ نے پوچھا کہ انہوں نے اس طرح خود کو مشقت میں کیوں ڈالا، تو بزرگ نے کہا، "بچے کی ہر درد بھری آواز والدین کے دل میں زخم کرتی ہے۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری والدہ مجھے اس بیماری میں دیکھ کر کرب میں گزریں۔"

انہوں نے اپنے والدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ کبھی توقعات پر پورا نہیں اترے، لیکن جو کچھ بھی ان کے پاس تھا، انہوں نے ہمیشہ اپنے بچوں کے لیے قربان کر دیا۔

یہ باتیں سن کر سب نے محسوس کیا کہ والدین کی محبت بےحد قیمتی ہے۔ وہ درخت کی مانند ہیں جو اکھڑ جانے کے بعد دوبارہ نہیں لگتے۔

والدین کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی خدمت کر کے ان کی دعاؤں کے ثمرات حاصل کرنے چاہئیں۔ ماں باپ زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہیں، اور ہر مشکل میں ہمارا مضبوط سہارا۔

ربیع الاول کا مہینہ، نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیوں کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنے دل ...
04/09/2024

ربیع الاول کا مہینہ، نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیوں کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنے دل و جان میں اتارنا چاہیے، محبت، اخوت، اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔ آؤ ہم سب مل کر اپنے آقا ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کو اپنائیں اور اس روشنی کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔ میلاد النبی ﷺ مبارک ہو!

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education for All posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share