Gondalism

Gondalism دنیا بھر میں موجود لاکھوں گوندل افراد سب سے بڑی نمائندہ تنظیم گوندل ازم

Big shout out to my newest top fans! 💎 Anwaar Gondal, Sher Muhammad Gondal, Zahid Munir Gondal, Ali Gondal, Imran Qadir ...
25/01/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Anwaar Gondal, Sher Muhammad Gondal, Zahid Munir Gondal, Ali Gondal, Imran Qadir Gondal, محمد اشرف گوندل, Gondal Sahb, Tasleem Gondal, M Farooq Shakoory

Drop a comment to welcome them to our community,

ھمارے بہت پیارے بھائی اور بانی رکن گوندل ازم بھائی شیر محمد گوندل رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ان کام نماز جنازہ ان کے ...
23/12/2025

ھمارے بہت پیارے بھائی اور بانی رکن گوندل ازم بھائی شیر محمد گوندل رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ان کام نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھوانہ میں دوپہر دو بجے ادا کیا جائے گا تمام برادری بھائیوں سے گزارش ہے شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں

Big thanks to Ali Gondal, Imran Qadir Gondal, محمد اشرف گوندل, M Farooq Shakooryfor all your support! Congrats for being...
29/10/2025

Big thanks to Ali Gondal, Imran Qadir Gondal, محمد اشرف گوندل, M Farooq Shakoory

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

🌸 جمعہ مبارک 🌸اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں کو سکون عطا فرمائے، مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے اور ایمان کی روشنی سے ہمارے راس...
02/10/2025

🌸 جمعہ مبارک 🌸
اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں کو سکون عطا فرمائے، مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے اور ایمان کی روشنی سے ہمارے راستے منور کرے۔ 🤲

اللہ تعالی ہم سب کو سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین 🤲
14/09/2025

اللہ تعالی ہم سب کو سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین 🤲

جمعہ مبارک
29/08/2025

جمعہ مبارک

الحمدللہپیارے بھائی عمران محمود گوندل (جہلم سے تعلق رکھنے والے اور بسلسلہ روزگار یورپ میں مقیم) گوندل ازم کے بانی ارکان ...
26/08/2025

الحمدللہ
پیارے بھائی عمران محمود گوندل (جہلم سے تعلق رکھنے والے اور بسلسلہ روزگار یورپ میں مقیم) گوندل ازم کے بانی ارکان میں شامل، برادری کے لئے قربانیوں کی شاندار تاریخ کے حامل، ایک بار پھر ٹیم گوندل ازم کا حصہ ہیں۔
یہ اللہ رب العزت کا ہم پر فضل ہے کہ ہمیں اپنے عظیم ساتھی واپس میسر آئے۔ ❤️

خوش آمدید ٹیم گوندل ازم

اہم اعلان – گوندل ازم کی نئی تاریخ رقمالحمدللہ، گوندل برادری کے سب سے بڑے اور معتبر پلیٹ فارم گوندل ازم نیٹ ورک سوشل پلی...
24/08/2025

اہم اعلان – گوندل ازم کی نئی تاریخ رقم

الحمدللہ، گوندل برادری کے سب سے بڑے اور معتبر پلیٹ فارم گوندل ازم نیٹ ورک سوشل پلیٹ فارمز کے لیے ایک سنہری فیصلہ کیا گیا ہے۔ برادری کی قیادت اور خدمت کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے معزز اور باوقار شخصیت، محمد احسن گوندل صاحب کو بطور چیف ایڈمن تعینات کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ پوری برادری کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ بھی ہے۔

محمد احسن گوندل – شخصیت کا تعارف
محمد احسن گوندل، آکی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین کے ہونہار سپوت ہیں۔ آپ ایک درد مند دل رکھنے والے، محبِ برادری اور نڈر رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ اخلاص، کردار اور نیک نیتی کے ساتھ خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ آپ کی مثبت سوچ، بردباری اور خدمت کا جذبہ آپ کو برادری کے ہر دل عزیز رہنما کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔

خدمات اور کردار
محمد احسن گوندل بھائی نے ہمیشہ کمزور و نادار افراد کی دستگیری، یتیموں و بیواؤں کی کفالت، تعلیمی و فلاحی سہولیات کی فراہمی اور برادری کی اجتماعی بھلائی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انہی خدمات کے سبب برادری کے ہر طبقے نے ان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں قیادت کے منصب کے لیے منتخب کیا۔

عزم و عہد
بطور چیف ایڈمن، محمد احسن گوندل نے اپنے عزم کا اظہار ان الفاظ میں کیا:

“میں اپنی برادری کی ترقی، اتحاد اور فلاح کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل وقف کروں گا۔ ذاتی رنجشوں کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف گوندل برادری کی خدمت میرا مقصد ہوگا۔ ان شاءاللہ، گوندل ازم نیٹ ورک سوشل پلیٹ فارمز کو اپنے اصل منشور – صلاح، اصلاح اور فلاح – کے تحت ایک مثالی پلیٹ فارم بنا کر دکھاؤں گا۔”

برادری کے لیے خوشخبری
یہ لمحہ ہماری گوندل برادری کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ آج ہم سب فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ گوندل ازم نیٹ ورک سوشل پلیٹ فارمز اپنی اصل شناخت اور مقصد کے ساتھ ایک بار پھر مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کا مستقبل ایک مخلص، باکردار اور درد دل رکھنے والے رہنما کے ہاتھوں میں ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد احسن گوندل کو استقامت عطا کرے، ان کے حوصلے بلند کرے اور گوندل برادری کو پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور شاندار بنائے۔

گوندل ازم زندہ باد — گوندل برادری پائندہ باد

الحمدللہ، گوندل برادری کے وقار کا درخشندہ ستارہ، گوجرانوالہ ڈویژن کے عظیم سپوت چوہدری امتیاز فیروز گوندل مانچسٹر میں قون...
24/08/2025

الحمدللہ، گوندل برادری کے وقار کا درخشندہ ستارہ، گوجرانوالہ ڈویژن کے عظیم سپوت چوہدری امتیاز فیروز گوندل مانچسٹر میں قونصل جنرل آف پاکستان کے منصب پر تعینات ہوئے۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پوری گوندل برادری اور گوندل ازم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس موقع پر برطانیہ کے معتبر اور نامور صحافی، چوہدری طلعت محمود گوندل — جو نوائے وقت، ڈان ٹی وی، ڈیلی ڈان اور اوکے ٹی وی جیسے بڑے اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں، اور ساتھ ہی گوندل ازم نیٹ ورک کے بانی رکن و سینئر مرکزی راہنما بھی ہیں — نے پھول پیش کر کے ان کا بھرپور استقبال کیا اور اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
🌹 چوہدری امتیاز فیروز گوندل کی بصیرت، عزم اور خدمت کا جذبہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک نئی صبح کی نوید ہے۔
🌹 چوہدری طلعت محمود گوندل کی صحافتی خدمات اور گوندل ازم کے ساتھ ان کی وابستگی برادری کے لیے عالمی سطح پر فخر کا باعث ہیں۔
یہ دونوں عظیم شخصیات دراصل گوندل برادری کی پہچان، شان اور وقار کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی کامیابیاں گوندل ازم کی جدوجہد اور اتحاد کی فتح کا ثبوت ہیں۔
💚 گوندل ازم کی پوری ٹیم کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
ان شاءاللہ یہ سفر برادری کے اتحاد، خدمت اور ترقی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔
✊ گوندل ازم زندہ باد
🇵🇰 پاکستان پائندہ باد

22/08/2025

بابر سلطان گوندل اور بانی گوندل سجاد احمد گوندل کے درمیان خصوصی مکالمہ

الحمدللہ گوندل ازم کے سفر میں ایک اور قیمتی اضافہ — ہمارے محترم بھائی رضوان گوندل۔یہ وہ نام ہے جو محبت، خدمت اور ایثار ک...
22/08/2025

الحمدللہ گوندل ازم کے سفر میں ایک اور قیمتی اضافہ — ہمارے محترم بھائی رضوان گوندل۔
یہ وہ نام ہے جو محبت، خدمت اور ایثار کی پہچان رکھتا ہے۔ اپنی برادری کے لئے مخلص جذبوں سے سرشار، اپنے بھائیوں کے لئے ہر وقت حاضر اور اپنے قول و فعل میں اخلاص کے پیکر ہیں۔

رضوان گوندل بھائی کی شخصیت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ قیادت صرف عہدوں سے نہیں بلکہ کردار، قربانی اور عملی خدمت سے بنتی ہے۔ وہ ہمیشہ کمزور اور ضرورت مند گوندل بھائیوں کے لئے ڈھال بنے، ان کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھا اور ان کی کامیابی کو اپنی خوشی قرار دیا۔

آج ہمیں فخر ہے کہ وہ گوندل ازم کی مرکزی قیادت اور ٹیم گوندل ازم کا حصہ ہیں۔ ان کی شمولیت نہ صرف قیادت کو مضبوط کرتی ہے بلکہ برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

کارواں گوندل ازم میں خوش آمدید،
رضوان گوندل بھائی — آپ ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں

Address

Office # 16 First Floor Devis Hytes 38 Devis Road
Lahore
54400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gondalism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share