Tehreek E Talba Ahle Hadith Pakistan

Tehreek E Talba Ahle Hadith Pakistan Tehreek E Talba Ahle Hadith Pakistan is a Student Organization.

Which is working the Undervision Of Allama Hisham Elahi Zaheer, And leads by Hafiz Usairam Tabassam

21/09/2026

"سعودی عرب کا دفاع اور حرمین شریفین کی حفاظت ہماری ایمانی ذمہ داری ہے۔ مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ اللہ کی راہ میں میری شہادت کس پہلو پر ہوتی ہے۔ ہم مملکتِ سعودیہ عربیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، اور باطل کو یہ واضح پیغام ہے کہ مکہ اور ارضِ وحی کی طرف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر کو مٹا دیا جائے گا۔ انسان نے ایک دن مرنا ہی ہے، تو کیوں نہ حرمین اور حق کی حفاظت میں اپنی جان قربان کر کے شہادت کا مرتبۂ عالی حاصل کیا جائے!"

ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر
صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

20/09/2026

قائد ملت سلفیہ ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر صدر جمعیت اہل حدیث پاکستان اور علامہ طارق محمود یزدانی چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان کی ہدایت پر سعودی عرب اور حرمین شریفین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں جاری
کوہ نور نیوز کوریج

🌙✨ ختمِ نبوت ﷺ — ایمان کی پہچان، محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا!تحریک طلباء اہلحدیث ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام UC لیول تقریری مقابل...
20/09/2026

🌙✨ ختمِ نبوت ﷺ — ایمان کی پہچان، محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا!

تحریک طلباء اہلحدیث ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام UC لیول تقریری مقابلہ برائے ختمِ نبوت ﷺ کل ان شاء اللہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ❤️‍🔥

یہ صرف ایک تقریری مقابلہ نہیں، بلکہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سے اپنی وابستگی، محبتِ رسول ﷺ اور ایمان کی حفاظت کے جذبے کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔

🎙️ طلبہ اپنی آواز، علم اور الفاظ کے ذریعے عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا پیغام عام کریں گے۔

🏆 پہلی پوزیشن: 5,000 روپے
🥈 دوسری پوزیشن: 2,500 روپے
🥉 تیسری پوزیشن: 1,500 روپے
📍 مقام: جامع صراط الہدیٰ، باگن
🕘 پروگرام: رات 9:00 بجے
⏱️ تقریر کا دورانیہ: 4 سے 5 منٹ

💚 آئیے! علم، محبتِ رسول ﷺ اور عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے اس خوبصورت پیغام کا حصہ بنیں۔
تحریک طلباء اہلحدیث ایبٹ آباد

19/09/2026

"ہم حرمین شریفین، شعائرِ اسلام اور مملکتِ سعودیہ عربیہ کے تحفظ کے لیے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔"

علامہ احسان الہی ظہیر شہیدؒ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے قائد ملت سلفیہ ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر کا سعودی قیادت کے نام پیغام

19/09/2026

مکہ اور مدینہ کی تعظیم اور حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔
ہماری یہ آواز صرف اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے کانوں تک ہی محدود نہیں رہنی چاہیے، بلکہ مکہ اور مدینہ کے ایک ایک باشندے تک پہنچنی چاہیے۔
اگر کبھی بھی حرمین شریفین کی سلامتی یا تحفظ کا وقت آیا، تو مکہ و مدینہ کے شہریوں سے پہلے ہزاروں اہل حدیث اپنا خون پیش کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

علامہ ہشام الہی ظہیر
صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

🇸🇦 سعودی عرب | خصوصی خطابتحریک طلباء اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین حافظ مواحد الٰہی ظہیر نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سی...
19/09/2026

🇸🇦 سعودی عرب | خصوصی خطاب

تحریک طلباء اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین حافظ مواحد الٰہی ظہیر نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کیا۔

سیرتِ رسول ﷺ کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانا اور سنتِ نبوی ﷺ سے وابستگی کو مضبوط کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر چلنے والا بنائے۔ آمین۔ 🤲

19/09/2026

🇸🇦 سرزمینِ حرمین سے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا پیغام! ❤️

چیئرمین تحریک طلباء اہلحدیث پاکستان حافظ مواحد الٰہی ظہیر کا سعودی عرب میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب۔

محبتِ رسول ﷺ، اتباعِ رسول ﷺ اور پیغامِ سیرت کو عام کرنے کا عزم — یہی ہماری پہچان ہے۔ ❤️

18/09/2026

تحریک طلباء اہلحدیث پاکستان کی مرکزی قیادت کا سندھ کے کامیاب دورے کے بعد واپسی پر خانیوال میں تحریک طلباء اہلحدیث ملتان کے ذمہ داران سے ملاقات کی میڈیا کوریج

لاہور: جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور چیئرمین جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ طارق محمود یزدان...
17/09/2026

لاہور: جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور چیئرمین جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ طارق محمود یزدانی کی ہدایت پر کل ملک بھر میں جمعیت اہلحدیث پاکستان اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان اور تحریک طلباء اہل حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام حرمین شریفین کے دفاع، مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی اور اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں اور علامتی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔
ملک بھر سے سینکڑوں مقامات پر ہزاروں اہلحدیث افراد ان پروگراموں میں شرکت کرکے حرمین شریفین اور مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
علاوہ ازیں ملک بھر کی مساجد میں قنوتِ نازلہ اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حرمین شریفین، مملکتِ سعودی عرب اور امتِ مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

17/09/2026

’’میں آپ سے وعدہ لینا چاہتا ہوں، حلف لینا چاہتا ہوں، بیعت لینا چاہتا ہوں، ارادہ لینا چاہتا ہوں۔
حرمین شریفین کے لیے تیار ہیں؟ حوثی باغیوں کے خلاف تیار ہیں؟ مکہ اور مدینہ کی سرزمین کا تحفظ کرنے کے لیے تیار ہیں؟‘‘

حرمین شریفین اور شعائر اللہ کے دفاع کے لیے ہزاروں نوجوانوں کی علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر کے ہاتھ پر بیعت، ہر ممکن ساتھ دینے اور ہر وقت تیار رہنے کے عزم کا اظہار۔

Address

121 B Utca E. T Housing Society
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek E Talba Ahle Hadith Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share