08/05/2026
افواج پاکستان کے تینوں شعبوں میں مقامی مسیحی ایک اور دو ستارے والے جرنیلوں کی فہرست میں ایک نام کا اور اضافہ ۔۔۔ کرنل جان سلامت حالیہ پروموشن بورڈ میں کرنل سے بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔۔۔افواج پاکستان میں قیام پاکستان سے آج تک یہ 37 ویں مقامی مسیحی افسر ہیں ۔۔ جو اس عہدے پر پہنچے ہیں۔ بریگیڈئر جان سلامت کا تعلق افواج پاکستان کے ایویش کے شعبے سے ہے ۔۔ ۔بریگیڈئر جان سلامت انکے خاندان اور پاکستانی مسیحیوں کو بہت مبارک ہو۔ مسیحو کے مذہبی، سماجی اور خصوصا تعلیمی اداروں کے ذمداروں سے گزارش ہے۔۔کہ ایسی روشن مثالوں سے اپنی آنے والی نسلوں کو معتارف کروانے کا منظم طور سے بندوبست کریں ۔ورنہ محرومیوں کے سوداگروں نے بند دروازوں کی اتنی نشاندہی کی ہے۔کہ ہمارے نوجوان کھلے دروں کو ڈھونڈتے ہی نہیں ۔اور بقول شاعر
در کھلا تھا ادھر نہ گئے
ہم تو دیوار سی ہی واقف تھے
والی کیفیت ہوگئی ہے ۔۔
تحریر اعظم معراج۔