National Labour Federation Pakistan_ NLF Official

National Labour Federation Pakistan_ NLF Official Official page of
Pakistan's most representative Labour Federation
Pakistan.

05/08/2026
پریس کانفرنسبرکت علی خان، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمالی خیبر پختونخوانیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، ...
05/08/2026

پریس کانفرنس
برکت علی خان، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمالی خیبر پختونخوا
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، صوبائی کوآرڈینیٹر اسد علی، نیشنل لیبر فیڈریشن شمالی خیبر پختونخوا کے صدر برکت علی خان، نائب صدر اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں حالیہ سورنج، بلوچستان کوئلہ کان سانحے میں شہید ہونے والے 34 کان کنوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی گئی۔ ان شہداء میں سے 24 کا تعلق ایک ہی گاؤں پیر آباد سے ہے، جو اس سانحے کی سنگینی اور علاقے کے دکھ کی شدت کو واضح کرتا ہے۔
وفد نے شہداء کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے اس افسوسناک حقیقت پر زور دیا کہ یہ قیمتی جانیں مالکان اور متعلقہ سرکاری اداروں کی غفلت اور حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث ضائع ہوئیں۔ اگر کانوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات کیے جاتے اور انسانی جان کی حرمت کا احساس کیا جاتا تو اس دلخراش حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔
شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں حادثات میں مسلسل اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حفاظتی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے اور متعلقہ اداروں کی غفلت بڑھتی جا رہی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ شہداء کی اکثریت نہ سوشل سیکیورٹی، نہ ای او بی آئی (EOBI) اور نہ ہی ورکرز ویلفیئر فنڈ میں رجسٹرڈ تھی، جس کی وجہ سے ان کے خاندان بنیادی سماجی تحفظ سے بھی محروم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی میتوں کی منتقلی بھی انتہائی غیر انسانی انداز میں کی گئی۔ بعض میتیں ایسی ایمبولینسوں میں منتقل کی گئیں جن کا ایئر کنڈیشننگ نظام بھی درست نہیں تھا، جبکہ بعض میتیں گاڑیوں کی چھتوں پر رکھ کر دور دراز علاقوں تک پہنچائی گئیں، جو نہایت افسوسناک اور انسانی وقار کے منافی عمل ہے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ عدالتی انکوائری کرائی جائے، ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور شہداء کے تمام ورثاء کو فوری طور پر شہداء پیکج فراہم کیا جائے۔ اس پیکج میں مناسب مالی معاوضہ، مستقل پنشن، یتیم بچوں کی مفت تعلیم، علاج، رہائش اور دیگر سماجی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
دورے کے دوران شہداء کے اہل خانہ نے شدید دکھ اور بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے باعث ان کے نوجوان بلوچستان کی خطرناک کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، لیکن حادثات کے بعد ان کے خاندانوں کے لیے نہ پنشن کا کوئی نظام موجود ہے، نہ بچوں کی تعلیم اور علاج کی کوئی ضمانت۔
وفد نے حکومت پر زور دیا کہ ضلع شانگلہ، خصوصاً متاثرہ علاقوں میں یتیم بچوں کے لیے معیاری اسکول قائم کیے جائیں، انہیں کتابیں، یونیفارم اور دیگر تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جائیں، سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے تاکہ ان پسماندہ علاقوں کے عوام کو بہتر زندگی میسر آ سکے۔
برکت علی خان نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے حصول، کان کنوں کے تحفظ اور کان کنی کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہر آئینی اور قانونی فورم پر بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔

نیشنل لیبر فیڈریشن لیڈر شپ ٹریننگ پہلا سیشن اسلام آباد وسطی،شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سابق ...
01/08/2026

نیشنل لیبر فیڈریشن لیڈر شپ ٹریننگ پہلا سیشن اسلام آباد
وسطی،شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سابق صدر میاں عبدالشکور صاحب کے ساتھ چار گھنٹے کی نشت اگلا سیشن سکھر میں ہوگا جس کے شرکاء سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کی این ایل ایف کی لیڈرشپ ہوگی

Address

2. A Sanda Road, Near MAO Collage Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Labour Federation Pakistan_ NLF Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Labour Federation Pakistan_ NLF Official:

Shortcuts

Share

Category