Pasbaan

Pasbaan Our Organization is a serving unit for different Aspects of society. With the help of Al-Mighty we can bring a lot of change in society.

We are the protectors (muhafiz), guardians (rakhwaly), SUPPORTERS (REHBAR) & HELPERS(MADADGAR) of the society.

🌙✨ ربیع الاول مبارک ✨🌙ماہِ ربیع الاول ہمیں محبتِ رسول ﷺ، درود و سلام اور رحمت و برکت کا پیغام دیتا ہے۔  اللہ پاک ہمیں حض...
26/08/2026

🌙✨ ربیع الاول مبارک ✨🌙

ماہِ ربیع الاول ہمیں محبتِ رسول ﷺ، درود و سلام اور رحمت و برکت کا پیغام دیتا ہے۔
اللہ پاک ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم ﷺ

❤️

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک — پاسبانیہ وطن صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں،یہ لاکھوں قربانیوں، ہجرتوں، دعاؤں اور خوابوں کی تعبیر ہے۔آج...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک — پاسبان

یہ وطن صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں،
یہ لاکھوں قربانیوں، ہجرتوں، دعاؤں اور خوابوں کی تعبیر ہے۔

آج ہم اُن بزرگوں اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک آزاد وطن کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور اتحاد کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔

پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا فخر ہے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد — پاکستان پائندہ باد!

14 اگست | 1947 — 2026
آزادی مبارک از طرف پاسبان

الحمدللہ! خدمتِ انسانیت کے 7 سال۔ 🤍سات سال پہلے ایک نیک نیت کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سفر، آج ہزاروں دعاؤں، مسکراہٹوں او...
30/06/2026

الحمدللہ! خدمتِ انسانیت کے 7 سال۔ 🤍

سات سال پہلے ایک نیک نیت کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سفر، آج ہزاروں دعاؤں، مسکراہٹوں اور امیدوں کی کہانی بن چکا ہے۔

یہ کامیابی صرف ہماری نہیں، بلکہ ہر اُس فرد کی ہے جس نے ہم پر اعتماد کیا، ہمارا ساتھ دیا اور خدمت کے اس سفر کا حصہ بنا۔

Together, we've turned compassion into action and hope into impact.

Thank you for believing in Pasbaan. May Allah accept every effort and bless us to continue serving humanity for many more years.

"Together, we serve. Together, we grow."

Islamic Year 1448 Hirji ❤️✨
17/06/2026

Islamic Year 1448 Hirji ❤️✨

الحمدللہ!آج Pasban x Nafs Hope x MTL (ماں تیرا لاڈلہ) کی مشترکہ کاوش سے *نور تھلیسیمیا سنٹر* میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی...
18/04/2026

الحمدللہ!
آج Pasban x Nafs Hope x MTL (ماں تیرا لاڈلہ) کی مشترکہ کاوش سے *نور تھلیسیمیا سنٹر* میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی سے مکمل ہوا۔
یہ محض ایک کیمپ نہیں تھا
یہ انسانیت، ہمدردی اور زندگی بچانے کے عزم کی ایک خوبصورت مثال تھا ۔۔
ہم تہہِ دل سے تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خون عطیہ کیا، اور کسی کی سانسوں کو سہارا دیا…
اور ہر وہ شخص جس نے اس مقصد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

آئیں! مل کر انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں۔
کیونکہ ایک قطرہ خون… ایک پوری زندگی کے برابر ہو سکتا ہے۔ 🩸✨

08/04/2026

Last Week…
The "Nafs Hope" and the "Pasbaan" team visited Waduha Orphanage.
The purpose of this visit was not just to meet the children, but to truly spend time with those who know how to find joy even in the smallest moments.
We talked with them…
played games! took part in different activities & tried our best to make each of their moments a little more beautiful.
Their smiles…
Their excitement…
and the way they found happiness in the simplest things, it all brought an indescribable sense of peace to the heart.
The "Nafs hope and the "Pasbaan" team didn’t just spend time with them:
We preserved these moments as memories,so that these beautiful feelings could live on forever.
This day taught us something truly meaningful that real happiness is not found in living only for ourselves but in sharing it with others.
And when you bring a smile to someone’s face that feeling goes far deeper than words can ever express 🤍.

29/03/2026

عید کے موقع پر ایک دفتر کے معاون عملے میں تحائف کی تقسیم 🌙✨

عید کے بابرکت موقع پر، پاسبان نے ایک دفتر کے معاون عملے کے لیے خلوصِ دل سے تحائف کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے جس کے ذریعے ہم ان کی محنت، لگن اور مسلسل تعاون کو سراہتے ہیں۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ عید خوشیاں بانٹنے، مہربانی پھیلانے اور ان لوگوں تک پہچاننے کا موقع ہے جو خاموشی سے مگر نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔ آ مین!
پاسبان کی ٹیم کی طرف سے آپ سب کو
عید الفطر مبارک! 🌙🤍

10-03-2026 کو پاسبان اور نَفَس ہوپ سوسائٹی کی کولیبریشن سے بالی میموریل ٹرسٹ (اولڈ ایج ہوم) کا دورا کیا گیا۔ اس موقع پر ...
12/03/2026

10-03-2026 کو پاسبان اور نَفَس ہوپ سوسائٹی کی کولیبریشن سے بالی میموریل ٹرسٹ (اولڈ ایج ہوم) کا دورا کیا گیا۔ اس موقع پر وہاں موجود بزرگوں کے ساتھ افطار کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور انہیں محبت و احترام کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے گئے۔

ان کے ساتھ کچھ وقت گزار کر یہ احساس اور بھی گہرا ہوا کہ ہمارے بزرگ معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور ہماری زندگیوں کی برکت ہیں۔ ان کی دعائیں، شفقت اور تجربات ہمارے لیے ایک انمول خزانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بالی میموریل ٹرسٹ (اولڈ ایج ہوم) میں ان معزز بزرگوں کے ساتھ بیٹھنا، ان کی باتیں سننا اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔ ان کی مسکراہٹیں اس بات کی گواہی دے رہی تھیں کہ تھوڑی سی توجہ اور محبت بھی کسی کے دل کو خوشی سے بھر سکتی ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے ان قیمتی لوگوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ وہ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کا احترام کریں، ان کا خیال رکھیں اور ان کی دعاؤں سے اپنی زندگیوں کو روشن بنائیں۔

21/02/2026

آئیے اس رمضان میں، دل کھول کر نیکی کرنے کے لیے ہاتھ بڑھائیں اور اپنے ساتھ اُن لوگوں کو بھی شامل کریں جو ادھوری خوشیاں لیے اپنے خالی دسترخوان دیکھتے اور افطاری کے لیے اللہ تعالی کی نعمتوں کے منتظر ہیں۔
جب ہم سحر و افطار کی تیاری کرتے ہیں تو اُن خاندانوں کو بھی یاد رکھیں جن کے پاس روزہ کھولنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔
یہ بابرکت مہینہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اصل خوشی بانٹنے میں، اور اصل عبادت دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے میں ہے۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنفُسِكُمْ
"اور تم جو کچھ بھی بھلائی میں خرچ کرتے ہو، وہ دراصل اپنے ہی لیے کرتے ہو۔ "
(پارہ:3، سورة:2, آیت:272 جز)
افضل نیکی صدقہ کرنا ہے،
آئیں پاسبان کے ساتھ مل کر اس رمضان میں بھی اپنی نیتوں کو خالص کریں اور
اپنی زکوٰۃ اور صدقات عطیہ کریں اور اللہ کی رضا کے ساتھ اس رمضان کو ہر گھر کے لیے باعثِ برکت بنائیں۔

ACCOUNT DETAILS OF "PASBAAN":
Only for Sadqate Nafila (Khairaat etc.)
JazzCash/easypaisa account:
03076464369
Urooj Asad
Only for Sadqate Wajiba (Zakat etc.)
HBL account:
2348-7000586803
Arooj Asad
Note: If there is any change, inform Arooj Asad.

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس ساعتیں ہیں جن میں بندہ اپنے رب سے قریب تر ہو جاتا ہے، دلو...
18/02/2026

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس ساعتیں ہیں جن میں بندہ اپنے رب سے قریب تر ہو جاتا ہے، دلوں میں خشوع پیدا ہوتا ہے اور روح کو تازگی ملتی ہے۔ روزہ ہمیں صبر، ضبطِ نفس اور تقویٰ کی عملی تربیت دیتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اصل کامیابی نفس کی اصلاح اور کردار کی پاکیزگی میں ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۸۳﴾ۙ
"اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔"
(پارہ:2، سورة:2, آیت:183)
روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ احساس، ہمدردی اور ایثار کا پیغام بھی دیتا ہے۔آئیے اس رمضان ہم اپنے دسترخوان کو دوسروں کے لیے بھی کشادہ کریں، کسی بھوکے کی افطار کا سبب بنیں، کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں۔ یہی وہ احساس ہے جو رمضان کو حقیقی معنوں میں بابرکت بناتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس مہینے کی روح کو سمجھنے، دوسروں کے درد کو محسوس کرنے اور اپنی زندگیوں کو خیر و بھلائی سے بھرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻🌙

Address

Lahore
54000

Telephone

+923364033933

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasbaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pasbaan:

Shortcuts

Share