15/09/2026
الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے اپرسوات میں گوالیرئی کے متعدد خاندانوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔
اپر سوات کے دور دراز علاقے گوالیرئی کے متعدد خاندانوں کا مفت طبی معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ کے ساتھ موجود ماہر ڈاکٹرز نے بچوں، خواتین اور معمر افراد کی میڈیکل رپورٹس دیکھتے ہوئے اورصحت کے مسائل سننے کے بعد ادویات فراہم کیں اور مکمل طبی رہنمائی کی۔
موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں دور دراز اور سیلاب زدہ علاقوں میں مفت طبی امداد فراہم کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔