Lahore Shanasi Foundation

Lahore Shanasi Foundation We Permote All About Lahore History , Art ,Culture, Heritage ,Arachitecture ,Food ,Events & Every Thi

Through education, advocacy,Lectures,Tours,Visits,Photowalk & stewardship LSF's mission is to preserve, promote & support preservation of the architectural, cultural & historical links & landmarks that contribute to the identity, depth & character of our region
We Permote All About Lahore History , Art ,Culture, Heritage ,Arachitecture ,Food , Events & Every Thing .

09/09/2026

📣 لاہور پر لکھنے والے قلم کار متوجہ ہوں!

لاہور شناسی کا نیا شمارہ زیرِ ترتیب ہے۔
آپ کی تحریر بن سکتی ہے لاہور کی تاریخ کے کسی بھولے ہوئے باب کی آواز۔

✍️ موضوعات:
تاریخ و تہذیب • فن و ثقافت • آثارِ قدیمہ • تاریخی مقامات • شخصیات • ادب • روایات • لاہور کے ذائقے

📅 تحریر ارسال کرنے کی آخری تاریخ:
15 ستمبر 2026ء

📧 [email protected]
📱 03454176691

لکھیے۔۔۔ تاکہ لاہور کی کہانی محفوظ رہے!
مجلہ لاہور شناسی

ادارہ لاہور شناسی کی تازہ اشاعت لاہور کے راے بہادر رام سرن داسمصنفہ : نیلمہ لامبا انگلش سے اردو ترجمہ : پروفیسر شعیب رضا...
24/07/2026

ادارہ لاہور شناسی کی تازہ اشاعت

لاہور کے راے بہادر رام سرن داس
مصنفہ : نیلمہ لامبا
انگلش سے اردو ترجمہ : پروفیسر شعیب رضا
قیمت 1000

پنجاب کا اہم باب ۔ لاہور
مصنف : مولوی غلام سرور لاہوری
ترتیب نو : محمد شعیب
قیمت 750

ڈاک خرچ سمیت گھر بیٹھے حاصل کریں صرف 1400 میں
آرڈر کے لیے
03454176691

ادارہ لاہور شناسی کا، لاہور سے متعارف کروانے کا ایک اچھوتا سلسلہ تصویر کہانی تصویر ہماری ۔۔۔۔۔کیپشن آپ کی یہ تصویر ایک م...
03/07/2026

ادارہ لاہور شناسی کا، لاہور سے متعارف کروانے کا ایک اچھوتا سلسلہ
تصویر کہانی
تصویر ہماری ۔۔۔۔۔کیپشن آپ کی
یہ تصویر ایک مغل دور کی تاریخی مسجد کی ہے ۔ اس مسجد کا نام ، بانی کا نام ، علاقہ کے نام کی تفصیل بتائیں۔
درست جواب دینے والے کو ادارہ لاہور شناسی کی کتاب انعام میں دی جائے گی ۔
درست جواب ہمارے واٹس ایپ پر ارسال کریں
03454176691

ادارہ لاہور شناسی کے زیر اہتمام لاہور کی تاریخی امام بارگاہوں کا مطالعاتی دورہ۔ لاہور: ادارہ لاہور شناسی کے زیر اہتمام م...
23/06/2026

ادارہ لاہور شناسی کے زیر اہتمام لاہور کی تاریخی امام بارگاہوں کا مطالعاتی دورہ۔
لاہور: ادارہ لاہور شناسی کے زیر اہتمام موچی گیٹ کے علاقے میں واقع لاہور کی تاریخی امام بارگاہوں اور عزاداری کے مراکز کا ایک خصوصی مطالعاتی و تحقیقی دورہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین، محققین، اساتذہ، صحافیوں اور فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء میں معروف تاریخ دان اقبال قیصر، سینئر صحافی و استاد محمد نعیم مرتضیٰ، معروف فوٹوگرافر و محقق پروفیسر محمد شعیب، پروفیسر شجاعت علی، شہریار نعیم ، سلمان ملک اور دیگر علمی و ثقافتی شخصیات شامل تھیں۔
دورے کے دوران موچی گیٹ میں واقع تاریخی امام بارگاہوں، عزاداری کے قدیم مراکز اور ان سے وابستہ ثقافتی و تاریخی ورثے کا مشاہدہ کروایا گیا۔ شرکاء کو ان مقامات کی تاریخی اہمیت، تعمیراتی خصوصیات اور لاہور میں عزاداری کی صدیوں پر محیط روایات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر محقق و لاہور شناس سید فیضان عباس نقوی اور ایرانی اسکالر آقای محمد عباسی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور میں عزاداری کی تاریخ، امام بارگاہوں کے کردار، ثقافتی ورثے اور سماجی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ امام بارگاہیں صرف مذہبی مراکز ہی نہیں بلکہ تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی شناخت کی علامت بھی ہیں، جنہوں نے لاہور کی اجتماعی زندگی اور مذہبی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شرکاء نے اس مطالعاتی دورے کو لاہور کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو سمجھنے کی جانب ایک اہم اور مفید اقدام قرار دیا اور ایسے پروگراموں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

لاہور میں محرم الحرام کی ثقافتی روایات پر خصوصی نشست کا انعقادلاہور (نمائندہ خصوصی) ادارہ لاہور شناسی کے زیر اہتمام اور ...
23/06/2026

لاہور میں محرم الحرام کی ثقافتی روایات پر خصوصی نشست کا انعقاد
لاہور (نمائندہ خصوصی) ادارہ لاہور شناسی کے زیر اہتمام اور ادارہ ہست و نیست کے تعاون سے محرم الحرام کی مناسبت سے ایک خصوصی علمی و ثقافتی نشست بعنوان "لاہور میں محرم الحرام کی ثقافتی روایات" منعقد ہوئی۔ نشست میں محرم الحرام سے وابستہ لاہور کی تاریخی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی روایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تقریب میں محقق و مؤرخ سید فیضان عباس نقوی، سماجی و ثقافتی امور کے ماہر غازی تیمور، ایران سے تعلق رکھنے والے اسکالر آقائے محمد عباسی اور محققہ مضیہ فاطمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے لاہور میں محرم الحرام کی صدیوں پر محیط روایات، عزاداری کے مختلف انداز، قدیم جلوسوں، مجالس، تعزیہ داری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں محرم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سید فیضان عباس نقوی نے اپنے خطاب میں لاہور کی قدیم عزادارانہ روایات اور شہر کے تاریخی مقامات سے وابستہ محرم کے تہذیبی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ غازی تیمور نے محرم کے دوران عوامی شرکت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ آقائے محمد عباسی نے ایران اور برصغیر میں عزاداری کی روایات کا تقابلی جائزہ پیش کیا جبکہ مضیہ فاطمہ نے خواتین کے کردار اور محرم کی سماجی اہمیت پر گفتگو کی۔
مقررین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ محرم الحرام صرف مذہبی عقیدت کا مظہر نہیں بلکہ یہ انسانیت، ایثار، صبر اور حق و صداقت کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ نشست میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ، محققین اور ثقافتی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر یاسر علی رضا برادران نے پرسوز انداز میں سوز و سلام پیش کیا جسے حاضرین نے نہایت عقیدت و احترام سے سنا۔ آخر میں تمام مقررین کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ اور شرکاء کی تواضع چاے ، سموسے اور بسکٹ سے کی گی ۔
اس موقع پر شرکاء نے ایسی علمی و ثقافتی نشستوں کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آئیے اور لاہور کی تاریخی امام بارگاہوں کی تاریخ جانئے لاہور میں عزاداری کے قدیم مراکز کی زیارت کیجئے عزاداری کی تہذیب و ...
20/06/2026

آئیے اور لاہور کی تاریخی امام بارگاہوں کی تاریخ جانئے
لاہور میں عزاداری کے قدیم مراکز کی زیارت کیجئے
عزاداری کی تہذیب و ثقافت کو جاننے اور سمجھنے کا شان دار موقع
ماہرین اور تاریخ دان شخصیات کے ہمراہ
21 جون اتوار صبح 7 بجے ، تھانہ موچی دروازہ لاہور۔

مجلہ لاہور شناسی شایع ہوچکا ہے ۔اس مجلے کی فزیکل فارمیٹ کی قیمت 100 روپے فی کاپی رکھی گیی ہے ۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے...
19/06/2026

مجلہ لاہور شناسی شایع ہوچکا ہے ۔
اس مجلے کی فزیکل فارمیٹ کی قیمت 100 روپے فی کاپی رکھی گیی ہے ۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور اداروں کو ہم عام ڈاک سے بھی بھیج دیتے تھے لیکن بعد ازاں ڈاک کی گم شدگی کی اطلاع کے بعد اب صرف رجسٹرڈ ڈاک سے ہی بھیجا جاتا ہے ۔جس کی کم سے کم فیس 200 روپے ہے ۔جو دوست احباب حاصل کرنا چاہیں تو پانچ کاپیوں کی قیمت ادا کریں یعنی 500 روپے۔ ڈاک خرچ ادارہ خود ادا کرے گا۔ مجلہ لاہور شناسی کا ہر شمارہ ہی خاص اور اہم تحاریر سے مزین ہوتا ہے اس لیے خود بھی پڑھیں باقی اضافی کاپیاں اپنے دوست احباب اہل ادب میں تقسیم کر کے حق دوستی ادا کریں ۔اپ کے اس تعاون سے ادارہ مضبوط ہوگا اور اس مجلے کو متواتر شایع کرنے کے قابل ہو سکے گا۔ جو زیادہ کاپیاں حاصل کرنا چاہیں وہ بھی منگوا سکتے ہیں ان کا ڈاک خرچ بھی معاف ہوگا۔
مہنگای کے اس دور میں سب کو الگ الگ سے بھیجنا مشکل ہوگا۔ اس لیے جو کوی ایک کاپی بھی خریدنا چاہے وہ بھی ڈاک خرچ کے ہمراہ ایک کاپی بھی حاصل کر سکتا ہے ۔
صفحات 24 ، لاہور کی تاریخ و تہذیب و ثقافت ، آثار و باقیات پر مشتمل اہم اور خاص تحریریں ، تصاویر کے ساتھ ۔
منجانب لاہور شناسی پبلی کیشنز
گھر بیٹھے منگوانے کے لیے رابطہ کریں
03454176691

تمام دوست احباب شرکت فرما سکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کوی نہیں ہے۔ عام دعوت ہے ۔نوٹ : مزہبی پروگرام نہیں بلکہ تاریخی اور ثقافتی ...
15/06/2026

تمام دوست احباب شرکت فرما سکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کوی نہیں ہے۔ عام دعوت ہے ۔
نوٹ :
مزہبی پروگرام نہیں بلکہ تاریخی اور ثقافتی پروگرام ہے ۔

ادارہ لاہور شناسی کے وفد نے چئیرمین کی سرپرستی میں قصور آرکائیوز کے بانی و ڈائریکٹر ، ہسٹاریکل آرکائیوز آف قصور جیسی اہم...
02/06/2026

ادارہ لاہور شناسی کے وفد نے چئیرمین کی سرپرستی میں
قصور آرکائیوز کے بانی و ڈائریکٹر ، ہسٹاریکل آرکائیوز آف قصور جیسی اہم اور تحقیقی کتب کے مصنف ، نشان قصور ایوارڈ یافتہ جناب امجد ظفر علی کے پاس قصور میں حاضری اور ان کو اپنی کتاب پیش کی ۔
ادارہ لاہور شناسی اور قصور آرکائیوز جیسے اہم تحقیقی پراجیکٹ میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی امجد ظفر علی نے قصور آرکائیوز کا تعارف ، اہمیت اور اہم تاریخی دستاویزات کی جمع آوری ، حفاظت اور ان کو اپلوڈ کر کے عوامی کرنے کے حوالے سے ٹیکنکل امور پر بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر معروف محقق محمد شعیب اور تابش ارسلان بھی ہمراہ تھے ۔

Among the institutions in Lahore that continued their legacy after the creation of Pakistan, two remarkable names associ...
29/05/2026

Among the institutions in Lahore that continued their legacy after the creation of Pakistan, two remarkable names associated with non-Muslim personalities still stand with distinction: the Sir Ganga Ram Heritage Foundation and the Ambedkar Society for South Asia.
How many people truly know the history, vision, and contributions of these institutions? Their names are not merely titles; they are reflections of Lahore’s pluralistic past, intellectual heritage, and shared civilizational memory.

Address

Mustafa Abad Dahrm Pora Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore Shanasi Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Lahore Shanasi Foundation:

Shortcuts

Share