Kashmir Society For Human Rights

Kashmir Society For Human Rights Service to humanity is our motto. Mission. To serve the humanity. Millions of people of Kashmir are living around the world for service, education and business.

The basic aim of Kashmir Society for Human Rights is to advocate for and protect the fundamental rights of individuals in Kashmir, promoting justice, equality, and dignity for all. Majority of Kashmiries are suffering from un-employment, or they are very low paid employees. They living below the living standards. Kashmir Society for Human Rights is a registered Welfare Society through Government A

ct 1860-xx vide No.PR/861-L/S/2003/371 in Govt. of Punjab. Kashmir Society for Human Rights (Regd:) is purely a non political and non religious association working for the welfare of Humanity. It has more than 1250 friends/members. It has hundreds of donors but no one is a major donor. They donate small amounts because of that the amount does not exceeds more than 50 or 60 thousands Pak Rupees in the Bank Account. (Please check “Reports”. While Kashmir Society for Human Rights (Regd:) needs more donations to achieve the minimum targets/requirements. What we are facing the major challenges now a days for which we needs more donations? Here are some major challenges facing by the Kashmir Society for Human Rights now a days:-

1. Countrywide movement of dead bodies and patients.

2. Arranging for the Blood Donations.

3. Struggling for better technical education to meet un-employment. What donations we need to meet the above challenges? And how you can donate and in what shape? Kashmir Society for Human Rights (Registered) needs "DONATIONS" from the people inside the country as well as outside the country. Please do not hesitate to donate. Donations can be made through, crossed cheques, Bank Drafts, Pay orders to Kashmir Society for Human Rights (Registered) or directly deposits in the following Banks Accounts of the K.S.H.R. All process of collections and expenses is transparent. Everyone can see the collections and expenses record in detail by clicking "Reports". The Kashmir Society for Human Rights needs your valuable attention and seeking for your donations with thanks. You can donate:-

1. Ambulances.

2. Blood Bank Machinery and Equipments.

3. Money, in shape of Bank Drafts, Crossed cheques or Pay orders in the name of Kashmir Society for Human Rights (Regd:) direct to:-

H.B.L A/C No.0138-0044576203, Lake Road, old Anarkali Branch Lahore.

4. Any other office equipments like Computers, printers and furniture.

اسلام علیکم کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی مرکزی انتظامیہ کی ہنگامی زوم  میٹنگ 16اگست 2026 کا انعقاد ہوا جس میں میڈیکل...
17/08/2026

اسلام علیکم
کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی مرکزی انتظامیہ کی ہنگامی زوم میٹنگ 16اگست 2026 کا انعقاد ہوا جس میں میڈیکل کیمپ کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا
میٹنگ میں میاں میر کالونی لاہور میں 06 ستمبر میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تمام دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میڈیکل کیمپ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شکریہ۔
شفیق قریشی
جنرل سیکرٹری کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس لاہور۔

کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس  کی ماہانہ میٹنگ 8 اگست 2026ء کو ٹیولپ ان ہوٹل گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں درج ذیل ع...
10/08/2026

کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ 8 اگست 2026ء کو ٹیولپ ان ہوٹل گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں درج ذیل عہدیداران نے شرکت کی۔
1۔ محمد فاضل خان
2۔ محمد افراز خان
3۔ محمد شفیق قریشی
4۔ مشتاق کیانی
میٹنگ میں عہدیداران کی عدم شرکت پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عہدیداران کی لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نہایت افسوسناک عمل ہے۔ تمام عہدیداران اپنے اندر ذمہ داریوں کا احساس پیدا کریں۔ جب رضاکارانہ اللہ تعالٰی کی رضا اور خدمت انسانیت کے جذبہ سے ذمہ داری لی ہے تو اسے سنجیدگی سے پورا کرنے کی کوشش بھی کریں۔ امید ہے آئندہ تمام عہدیداران غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے گریز کریں گے۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2026ء بروز اتوار کو تنظیم کی جانب سے میاں میر کالونی لاہور میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ تمام عہدیداران میڈیکل کیمپ کے لیے اپنی بھرپور توانائی استعمال کریں۔ اس سلسلے میں آپس میں رابطہ رکھیں۔ اور ایک ٹیم بن کر اس کا بہترین انعقاد کریں۔
اس کے علاوہ نئے آئین کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اور عزم کیا جلد از جلد نئے آئین کو تیار کیا جائے۔
شفیق قریشی
جنرل سیکرٹری کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس

10/08/2026
کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ۔۔
10/08/2026

کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ۔۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام و علیکم کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ ٹیولپ ان ہوٹل لاہور میں 11 جولائی 20...
12/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم
کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ ٹیولپ ان ہوٹل لاہور میں 11 جولائی 2026 منعقد ہوئی جس میں درج ذیل عہدے دران نے شرکت کی:
1محمد فاضل خان چیئرمین
2 اشفاق کیانی صدر
3 افراز خان سینئر نائب صدر
4مشتاق کیانی فائنانس سیکرٹری
5 شفیق قریشی جنرل سیکرٹری
6حیدر خان سیکریٹری نشر و اشاعت
میٹنگ میں تنظیم کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منجانب۔
حیدر خان سیکرٹری نشرو اشاعت کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام و علیکم کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ ٹیولپ ان ہوٹل لاہور میں 14 جون 2026 ...
16/06/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم
کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی ماہانہ میٹنگ ٹیولپ ان ہوٹل لاہور میں 14 جون 2026 منعقد ہوئی جس میں درج ذیل عہدے دران نے شرکت کی:
۱ محمد فاضل خان چیئرمین
۲ اشفاق کیانی صدر
۳ افراز خان سینئر نائب صدر
۴ مشتاق کیانی فائنانس سیکرٹری
۵ حیدر خان سیکریٹری نشر و اشاعت
یہ میٹنگ ایک خاص ایجنڈے کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ جیسا کہ آپ سب ممبران کے علم میں ہے کہ گروپ میں چند ممبران کی جانب سے ناشائشتہ اور نا مناسب گفتگو کی گئی تھی اس لیے میٹنگ میں ایسے تمام ممبران کو مدعو کیا گیا تھا کہ اگر کسی بھی ممبر کو کسی قسم کی شکایات یا تحفظات ہیں تو میٹنگ میں ذمہ داران کے سامنے اپنی شکایت رکھ سکتا ہے مرکزی انتظامیہ کے عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ کہ ان کی جائز شکایت کا ازالہ کریں اسی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے سیکریٹری فنانس مشتاق کیانی صاحب تمام ریکارڈ کے ہمراہ میٹنگ میں آئے تاکہ ممبران کو مطمئن کیا جائے کہ ان کی دی ہوئی امانت کا ایک ایک پیسہ محفوظ ہے اور جو بھی اخراجات ہوئے ان کی تمام تر تفصیلات بھی مشتاق صاحب کے پاس موجود ہے۔لیکن نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کوئی بھی ممبر میٹنگ میں نہیں آیا۔جو ممبران گروپ میں ڈیمانڈز کررہے تھے کہ ہمیں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے انہیں اور دیگر تمام ممبران کو بذریعہ خط انہیں میٹنگ میں دعوت دی لیکن عین موقع پر کوئی بھی نہیں آیا۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے ان کا مقصد صرف تنظیم کو بدنام کرنا،تنظیم کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا کرنا اور اپنی جھوٹی انا کو تسکین دینا تھا۔لہذا اب تنظیم ایسے عناصر کے خلاف سخت آئینی اور قانونی طریقے سے ان کا محاسبہ کرے گی۔ تنظیم کے خلاف جو بھی جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرے گا مرکزی انتظامیہ بلا امتیاز چاہے وہ کوئی عہدیدار ہو یا ممبر کاروائی کرے گی۔آئندہ بھی آپ سب معزز ممبران سے گزارش ہے کہ اگر کسی ممبر کو کوئی شکایت ہو یا کوئی اپنی قیمتی رائے دینا چاہے تو ہمارا پلیٹ فارم سب کے لیے حاضر ہے۔۔
منجانب۔
حیدر خان سیکرٹری نشرو اشاعت کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔آزاد کشمیر میں جاری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری عوامی حقوق کے حصول کی تحریک میں کثی...
11/06/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
آزاد کشمیر میں جاری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری عوامی حقوق کے حصول کی تحریک میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ لیکن دوسری جانب حکومت کے انتہائی جارحانہ عزائم نہایت تشویشناک ہیں۔ راولاکوٹ اور کوٹلی میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بہت افسوسناک ہے۔
کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ان کشیدہ حالات پر نہایت تشویش کا اظہار کرتی ہے اور دونوں فریقین سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ دونوں فریق تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مذاکرات کے عمل کو شروع کریں تاکہ حالات مذید کشیدگی کی طرف نہ جائیں۔ اس موقع پر کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس دونوں فریقین کے مابین پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لئے ہماری تنظیم ثالث کے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے نزدیک انسانی جانیں بہت قیمتی ہیں۔ حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ شخصیات فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور مسائل کے حل کے لیے درمیانی راستہ اختیار کریں۔
اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کو ناحق قتل کیا اس نے گویا پوری انسانیت کا قتل کیا۔
اللہ پاک ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
منجانب۔
اشفاق کیانی
صدر کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس۔
موبائل نمبر۔ 1718934-0335

Address

Yousaf Hotel Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Society For Human Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kashmir Society For Human Rights:

Shortcuts

Share