Core Comittee SSEs Regularization Movement Punjab Official

Core Comittee SSEs Regularization Movement Punjab Official SSEs&AEOs Regularization Movement Punjab

28/06/2026
28/06/2026

سردار فیضان خالد ڈوگر چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچرز یونین عباسی ساہیوال
Teacher Trainer, Certified Language Coach,
M.Phil Applied Liguistics, B.ed, LLB
CELTA Level 5 certified Cambridge UK,
DELTA Level-7 Certified Cambridge Uk,
TEFL HongKong,

میرا یہ ویڈیو بیان منسٹر صاحب اور حکومت پنجاب کے نام ہے۔ معزز اساتذہ کرام خود بھی سنیں اور آگے بھی شئیر کریں۔
جزاک اللہ خیرا

فیس بک پر بہت سارے تھرڈ کلاس چیلے جو ٹیچرز کے نام پر دھبہ ہیں وہ آپ سب کو منسٹر صاحب کے بیان کی صفائیاں پیش نظر آرہے ہیں...
26/06/2026

فیس بک پر بہت سارے تھرڈ کلاس چیلے جو ٹیچرز کے نام پر دھبہ ہیں وہ آپ سب کو منسٹر صاحب کے بیان کی صفائیاں پیش نظر آرہے ہیں کہ نہیں نہیں منسٹر صاحب تو ایسا کچھ نہیں بولا ہے اساتذہ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے آپ انکا پورا ویڈیو بیان سنیں کہ وہ اساتذہ کی کتنی تعریف کر رہے ہیں ۔
منسٹر صاحب کی اس پوسٹ کا ہی صرف آپ پوسٹ مارٹم کر لیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا آپ صرف پہلی لائن ہی پڑھ لیں کہ 70-75% اساتذہ اچھے اور ایماندار ہیں اور باقی 25-30% برے اور بے ایمان ہیں اور آپ حساب کتاب کر لیں کل تقریباً 3 لاکھ اساتذہ کا 30% مطلب 90 ہزار مطلب تقریباً ایک لاکھ اساتذہ کرپٹ ، برے اور پنکھے ، ٹونٹیاں چور ہیں اور ابھی منسٹر صاحب کا مطلب یہ نہیں تھا وہ تو بہت عزت کرتے اساتذہ کی ۔۔۔۔

26/06/2026

تاریخ میں دو قسم کے لوگ گذرے ہیں:

ایک وہ جن کے پاس اقتدار تھا ، لشکر تھا ، خزانے تھے۔
مگر آج اس کا نام عزت سے نہیں لیا جاتا۔

دوسرے وہ لوگ جن کے پاس تخت وتاج نہیں تھا مگر ان کے کردار ، اصول پسندی اور حق کے لئے استقامت نے انہیں دلوں کا حکمران بنا دیا۔اور ان کا نام عزت سے لیا جاتا ہے۔

لیکن اس سے ہمیں سبق یہ ملا۔
کہ عزت کا تعلق طاقت ، حکومت ، دولت سے نہیں بلکہ حق کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہے۔
اقتدار وقتی ہوتا ہے۔۔۔کردار دائمی ہوتا ہے۔۔۔

*............پریس ریلیز.............*السلام علیکم محترم ایس ایس ایز پنجاب!آج *بروز ہفتہ، مورخہ 16 مئی 2026ء، ضلع لاہور* ...
16/05/2026

*............پریس ریلیز.............*

السلام علیکم محترم ایس ایس ایز پنجاب!

آج *بروز ہفتہ، مورخہ 16 مئی 2026ء، ضلع لاہور* میں پنجاب بھر کے *کور کمیٹی ممبران اور فوکل پرسنز کا اہم اجلاس* منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔

اجلاس کے دوران *میزبان کور کمیٹی ممبران ملک محمد امان اللہ اور محمد عمران* نے شرکاء کو ایس ایس ایز کی مستقلی کے حوالے سے اب تک ہونے والی *پیشرفت اور حکومتی سطح پر جاری معاملات* سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
بعد ازاں *تمام اضلاع کے فوکل پرسنز اور نمائندگان* نے اپنے اپنے اضلاع کی مجموعی صورتحال، ایس ایس ایز کے جذبات، اور مقامی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ تمام ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ایس ایز کی مستقلی کے لیے اب *منظم اور بھرپور تحریک ناگزیر ہو چکی* ہے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ *پنجاب گورنمنٹ اور وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات خان کو ایس ایس ایز کی مستقلی کے لیے خاطر خواہ وقت دیا جا چکا ہے*، مگر گزشتہ دو سال گزرنے کے باوجود سوائے یقین دہانیوں اور زبانی وعدوں کے، عملی طور پر مستقلی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اب *ایس ایس ایز اپنے آئینی اور قانونی حق کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں* گے اور مستقلی کے حصول تک *پرامن مگر بھرپور جدوجہد جاری* رکھی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام کور کمیٹی ممبران اور فوکل پرسنز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ *ماہ جون اور جولائی 2026ء کے دوران پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ایس ایس ایز کنونشنز منعقد کیے جائیں گے تاکہ مستقلی کی تحریک کو مزید فعال، مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔*

مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ *اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ماہ اگست 2026ء میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب آفس، لاہور کے سامنے پہلے ہفتے میں پنجاب بھر کی فی میل ایس ایس ایز کی ریلی نکالی جائیگی ۔۔۔ اگر پھر بھی مستقلی نہ کی گئی تو ایس ایس ایز کی جانب سے ماہ اگست میں ہی ایک عظیم الشان حتمی دھرنا دیا جائے گا*

تمام ایس ایس ایز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آج ہی سے *اس تحریک اور دھرنے کی بھرپور تیاری شروع کریں۔* وقت آ چکا ہے کہ اپنے حق اور روزگار کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر میدانِ عمل میں نکلا جائے۔
اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین
منجانب:
*ملک محمد امان اللہ*
کور کمیٹی ممبر
ایس ایس ایز ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب

السلام علیکم محترم ایس ایس ایز پنجاب آج مؤرخہ *3 فروری 2026* بروز منگل *کور کمیٹی ممبران محمد امان اللہ و محمد عمران ہمر...
03/02/2026

السلام علیکم محترم ایس ایس ایز پنجاب

آج مؤرخہ *3 فروری 2026* بروز منگل *کور کمیٹی ممبران محمد امان اللہ و محمد عمران ہمراہ رانا لیاقت صاحب* (جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب) نے *منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان صاحب* سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔۔۔

منسٹر صاحب کو ایس ایس ایز کے ایکسٹینشن کے حوالے سے یاد دہانی کروائی کہ ابھی تک لیٹر جاری نہیں ہوا اور کافی اضلاع میں *ایس ایس ایز کی ایکسٹینشن نہیں* ہو رہی جسکی وجہ سے انکی *تنخواہیں رک گئی* ہیں ۔۔۔

منسٹر صاحب نے سیکرٹری ایجوکیشن صاحب کو کال کی اور ایس ایس ایز کی ایکسٹینشن کے حوالے سے کور کمیٹی ممبران سے ملاقات کا کہا اور *کم از کم 3 تا 5 سال ایکسٹینشن* کے لیے لیٹر جاری کرنے کا کہا تاکہ ہر سال کی ایکسٹینشن کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے ۔۔۔

پھر ہم نے سیکرٹری ایجوکیشن صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ایکسٹینشن کی درخواست جمع کروائی ۔۔۔ انہوں نے درخواست مارک کر کے سپیشل سیکرٹری صاحب کے ذمہ لگایا کہ آپ SLO سے مشاورت کریں اور جلد ہی لیٹر جاری کریں ۔۔۔ انشاء اللہ امید ہے جلد ہی لیٹر جاری ہو جائیگا ۔۔۔

اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو آمین

منجانب:
*ملک محمد امان اللہ*
کور کمیٹی ممبر ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب

السلام علیکم ایس ایس ایز پنجاب آج مؤرخہ 21 جنوری 2026 بروز بدھ *عبدالرحمن چشتی فوکل پرسن SSEs ضلع پاک پتن* کی سربراہی می...
21/01/2026

السلام علیکم ایس ایس ایز پنجاب

آج مؤرخہ 21 جنوری 2026 بروز بدھ *عبدالرحمن چشتی فوکل پرسن SSEs ضلع پاک پتن* کی سربراہی میں محمد عمران (AEO)، راشد حسین بھٹی ، ملک محمد ندیم،ڈاکٹر محمد اکرم ظہیر،اشتیاق احمد ہنجرا،چودھری واجد علی،محمد آصف جموں،ممتاز احمد،عبد الوحید،محمد بشیر نظامی، محمد شاہد رفیق نے *چودھری عمران اکرم جٹ MPA عارف والا (پاک پتن شریف)چیئرمین (S&GDA)* سے ایس ایس ایز و اے ای اوز کی مستقلی کے حوالے سے ملاقات کی ۔۔۔

عبدالرحمن چشتی نے MPA صاحب کو ماضی کی تمام پیشرفت پر بریفننگ دی ۔۔۔ چودھری عمران صاحب نے بڑی انہماک سے تمام تفصیلات سنی اور یقین دلایا کہ آپکا مطالبہ بلکل *جائز اور حق* پر مبنی ہے ۔۔۔ آپکے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جو آپکی سروس اتنی ضائع کر دی گئی ۔۔ آپ تسلی رکھیں میں انشاء اللہ *اگلے ہی اجلاس* میں آپکا ایجنڈا اٹھاؤں گا اور *سیکرٹری ایجوکیشن سے اس پر جواب بھی لیں گے* ۔۔۔ سپیشل کمیٹی میں بھی باقی ممبران کو آپکے *مسئلہ پر قائل* کرونگا اور سب مل کر مکمل حمایت کرینگے ۔۔۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین

منجانب:
*عبدالرحمن چشتی*
فوکل پرسن ایس ایس ایز ضلع پاکپتن ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب

17/01/2026

السلام علیکم محترم ایس ایس ایز پنجاب

آج مؤرخہ *17 جنوری 2026* بروز ہفتہ *کور کمیٹی ممبر محمد امان اللہ و ہمراہ رانا لیاقت صاحب* (جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب) نے *منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان صاحب* سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔۔۔

منسٹر صاحب سے *اعلیٰ افسران سے ملاقات کے لیے* میٹنگ کے بارے پوچھا انہوں نے بتایا کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میٹنگ کا شیڈول طے نہیں ہو پا رہا تھا *اگلے ہفتے انشاء اللہ میٹنگ* کی امید ہے ۔۔۔

منسٹر صاحب سے درخواست کی گئی کہ ایس ایس ایز کے *ریگولرائزیشن کے پراسیس میں تھوڑا وقت لگے گا* لیکن کافی اضلاع میں *ایس ایس ایز کی ایکسٹینشن نہیں* ہو رہی جسکی وجہ سے انکی *تنخواہیں رک گئی* ہیں ۔۔۔

منسٹر صاحب نے فوراً سیکرٹری ایجوکیشن سے فون پر بات کی اور ایس ایس ایز کی ایکسٹینشن کے حوالے سے سی او از کے نام لیٹر جاری کرنے کا کہا اور *کم از کم 3 تا 5 سال ایکسٹینشن* کرنے کا کہا تاکہ ہر سال کی ایکسٹینشن کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے ۔۔۔

سیکرٹری صاحب نے جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔۔۔

اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو آمین

منجانب:
*ملک محمد امان اللہ*
کور کمیٹی ممبر ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب

Address

Lahore
54000

Telephone

+923124580407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Core Comittee SSEs Regularization Movement Punjab Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Core Comittee SSEs Regularization Movement Punjab Official:

Shortcuts

Share