Minhaj Youth League

Minhaj Youth League Minhaj Youth League Official

✨ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانیوں اور نیک تمناؤں کو قبول فرمائ...
27/05/2026

✨ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانیوں اور نیک تمناؤں کو قبول فرمائے اور ہمارے وطنِ عزیز پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک۔ 🌙🐐

منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت سازی مہم 2025–26 میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی تمام تنظیمات کو دل کی عمیق گہرا...
26/05/2026

منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت سازی مہم 2025–26 میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی تمام تنظیمات کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

حج 2026 ✨لبیک اللّٰہم لبیک ❤️دلوں میں مدینے کی محبت،آنکھوں میں کعبہ کی روشنی،اور لبوں پر صرف ایک صدا…"لبیک اللّٰہم لبیک"...
26/05/2026

حج 2026 ✨
لبیک اللّٰہم لبیک ❤️

دلوں میں مدینے کی محبت،
آنکھوں میں کعبہ کی روشنی،
اور لبوں پر صرف ایک صدا…
"لبیک اللّٰہم لبیک" 🤍
تمام عالم اسلام کو حج کی خوبصورت گھڑیاں مبارک ہوں۔
اللّٰہ پاک ہر مسلمان کو
اپنے مقدس گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین 🤲

منہاج یوتھ لیگ

Central President Minhaj Youth League Rana Waheed Shahzad had a detail meeting today with Muhammad Awais Coordinator You...
25/05/2026

Central President Minhaj Youth League Rana Waheed Shahzad had a detail meeting today with Muhammad Awais Coordinator Youth Learning Hub on upcoming Training Program "Lead The Leaders" by Minhaj Youth League

The meeting was also focused on the next work plan of Lahore Zone and concluded on a very fruitful working plan.

منہاج یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام “لیڈ دی لیڈرز” کے عنوان پر “یوتھ لرننگ ہب” کے پلیٹ فارم سے ایک اہم آن لائن ٹریننگ سیشن Zoo...
19/05/2026

منہاج یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام “لیڈ دی لیڈرز” کے عنوان پر “یوتھ لرننگ ہب” کے پلیٹ فارم سے ایک اہم آن لائن ٹریننگ سیشن Zoom کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے 80 سے زائد اضلاع سے منہاج یوتھ لیگ کی ضلعی ٹیمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ضلعی سیکرٹریٹس میں باقاعدہ طور پر اجتماعی انداز میں ٹریننگ سننے اور سیشن میں شریک ہونے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

ٹریننگ سیشن میں 400 سے زائد ذمہ داران نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ ٹیمز، ڈویژنل و زونل ذمہ داران، سنٹرل یوتھ ایگزیکٹو اور سنٹرل یوتھ کونسل کے ممبران شامل تھے۔ سیشن کا مقصد نوجوان قیادت کی تربیت، تنظیمی صلاحیتوں میں اضافہ اور مؤثر لیڈرشپ کی تیاری تھا۔

مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یوتھ لرننگ ہب” کے تحت جاری یہ تربیتی پروگرام مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا اور اسے ضلعی سطح تک منظم انداز میں پھیلایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر “یوتھ لرننگ ہب” محمد اویس نے پروگرام کی جامع پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے تربیتی منصوبے کے مختلف مراحل، اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں عملی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ایک باصلاحیت، باکردار اور متحرک قیادت تیار کی جا سکے۔

05/05/2026

"قیادت صرف عہدہ نہیں، ایک ذمہ داری ہے…
آئیے سیکھیں، نکھریں اور دوسروں کو سنوارنے کا ہنر حاصل کریں۔

صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد صاحب کا خصوصی پیغام
Lead the Leaders ٹریننگ پروگرام کے ذریعے ایک نئی سوچ، نئی سمت!"

بین الاقوامی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز! پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب کو اٹلی کے معروف ادارے کی جانب سے "Sign o...
03/05/2026

بین الاقوامی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز!
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب کو اٹلی کے معروف ادارے کی جانب سے "Sign of Peace" ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد

Celebrating the backbone of our progress. Today, we honor the tireless dedication, strength, and commitment of every wor...
01/05/2026

Celebrating the backbone of our progress. Today, we honor the tireless dedication, strength, and commitment of every worker who transforms vision into reality. Your hard work builds the dreams our world stands upon.

Lead those who are destined to lead, because true leadership begins with learning. 💡Join us for an impactful Training of...
30/04/2026

Lead those who are destined to lead, because true leadership begins with learning. 💡

Join us for an impactful Training of Trainers (T.O.T) session designed for future leaders to grow, learn, and inspire.

📅 10 May (Sunday)
⏰ 12:00 PM
📍 Central Secretariat MQI Lahore

منہاج یوتھ لیگ کراچی کی زونل ٹیم کا اہم اجلاس رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کی زیر نگرانی گوگل میٹ پر آن لائن...
29/04/2026

منہاج یوتھ لیگ کراچی کی زونل ٹیم کا اہم اجلاس رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کی زیر نگرانی گوگل میٹ پر آن لائن منعقد ہوا۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے منہاج یوتھ لیگ کراچی کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ ورکنگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور منہاج یوتھ لیگ کراچی کو آئندہ 3 ماہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں شاہد راجپوت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ و نگران کراچی ، فیضان کلیم شمس زونل صدر ، شیخ عماد زونل جنرل سیکریٹری اور صارم نور نے خصوصی شرکت کی۔

Address

365-M Model Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Youth League posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Minhaj Youth League:

Share