Islamic Floor

Islamic Floor To take part in serving of human being towards betterment by sharing defined laws and ehkamaat of Qu from other source(s).

To take part in serving of human being towards betterment by sharing defined laws and ehkamaat of Quran & Ahadees. DISCLAIMER:
This page may contain material (images, text, links, URLs, documents etc.) The sole purpose of doing that is to spread the knowledge about "ISLAM" gathered from any authentic source and not to violate the confidentiality and ownership of the material(s). The ownership of all such materials will remain with the source(s).

11/03/2026

Salat-o-Tasbeeh
Abu Dawood
1297
--------
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اے عباس ! اے چچا جان ! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ نہ دوں ؟ عطیہ اور تحفہ نہ دوں ؟ کیا میں آپ کو دس باتیں نہ سکھا دوں ۔ جب آپ ان پر عمل کریں گے تو اللہ آپ کے اگلے پچھلے ، قدیم جدید ، خطا ، عمداً ، چھوٹے بڑے ، پوشیدہ اور ظاہر سب ہی گناہ معاف فرما دے گا ۔ دس باتیں یہ ہیں کہ آپ چار رکعات پڑھیں ۔ ہر رکعت میں آپ سورہ فاتحہ اور ایک سورت پڑھیں ۔ جب آپ پہلی رکعت میں قراءت سے فارغ ہو جائیں اور قیام میں ہوں تو پندرہ بار یہ تسبیح پڑھیں : ( سبحان الله والحمدلله ولا إله إلا الله والله أكبر ) پھر رکوع کریں اور حالت رکوع میں دس بار یہی تسبیح پڑھیں ۔ پھر رکوع سے سر اٹھائیں اور دس بار یہی تسبیح پڑھیں ۔ پھر سجدہ کریں اور سجدے میں دس بار یہ پڑھیں ۔ پھر سجدے سے سر اٹھائیں تو یہی تسبیح دس بار پڑھیں ۔ پھر دوسرا سجدہ کریں تو اس میں بھی دس بار پڑھیں ۔ پھر سر اٹھائیں تو دس بار پڑھیں ۔ ہر رکعت میں یہ کل پچھتر ( 75 ) تسبیحات ہوئیں ۔ اور آپ چاروں رکعتوں میں ایسے ہی کریں ۔ اگر ہمت ہو تو ہر روز ( یہ نماز ) پڑھا کریں ۔ اگر ہر روز نہ پڑھ سکیں تو ہر ہفتے میں ایک بار ، اگر ہفتے میں نہ پڑھ سکیں تو ایک مہینے میں ایک بار پڑھیں ۔ اگر یہ نہ کر سکیں تو سال میں ایک بار پڑھیں ۔ اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو اپنی زندگی میں ایک بار پڑھ لیں ۔‘‘

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Floor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share