01/09/2025
🌍📖 مشن منتھ 2025 – دس سالہ شکرگزاری اور مشن کی طرف نیا قدم 📖🌍
2015 میں جب ہم نے "مشن منتھ" کا آغاز کیا، شاید ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ سفر کلیسیا کے لیے کتنا بابرکت اور نتیجہ خیز ہوگا۔ ہر سال ستمبر کے مہینے میں ہم نے غیر قوموں کے درمیان انجیلِ مقدس کے پیغام کو لے جانے کا بوجھ اٹھایا — کلام، دعا، تربیت، سیمینارز، اور عملی خدمت کے ذریعے۔
آج، 10 سال بعد، ہم شکرگزاری کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ خُدا نے واقعی اپنی کلیسیا کو مضبوط کیا، بڑھایا، اور روحانی طور پر تیار کیا۔ ہم نے کلیسیا کو نہ صرف سیکھتے بلکہ قوموں کے لیے آنسو بہاتے اور جیتنے کے بوجھ کو دیکھا ہے۔
اس سفر کا ایک خاص حصہ ہماری "انجن مشن کانفرنسز" بھی رہی ہیں، جو مختلف ممالک میں منعقد ہوئیں:
🌟 سیزن 1 - دبئی
🌟 سیزن 2 - دبئی
🌟 سیزن 3 - باکو
🌟 اور اب، خُدا کے فضل سے سیزن 4 - 2026 میں ملیشیا میں ہونے جا رہی ہے۔
یہ کانفرنسز صرف پروگرام نہیں، بلکہ مشن کی تربیت کا مرکز رہی ہیں۔ قوموں کے بوجھ کو دل میں لے کر، مشن کے لیے تیار ہونے کا ایک عملی موقع۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ مشن کا حصہ بنیں، تو آئندہ انجن کانفرنس 2026 میں ضرور شامل ہوں اور خود کو خُدا کے عظیم مشن کے لیے وقف کریں۔
آئیے، 2025 کے مشن منتھ میں ہم ایک نیا عہد کریں:
📖 "پس جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ..." — متی 28:19
🌐 خُدا کے کلام کو ہر قوم، قبیلہ، اور زبان تک لے چلیں!
🌍📖 Mission Month 2025 – 10 Years of Gratitude & A New Step Toward the Nations 📖🌍
When we started Mission Month in September 2015, we had no idea how powerfully God would use this journey for the growth and maturity of the Church. Every year in September, we focused solely on the message of the Gospel to the nations — through Word, prayer, training, seminars, and action.
Now, after 10 years, we joyfully declare that God has strengthened and expanded His Church. We've seen the Church grow spiritually and carry the burden for unreached peoples.
An important part of this journey has been the Engine Mission Conferences, hosted across nations:
🌟 Season 1 - Dubai
🌟 Season 2 - Dubai
🌟 Season 3 - Baku
🌟 And now, by God's grace, Season 4 is coming to Malaysia in 2026!
These conferences are not just events — they are training grounds for missions. They prepare hearts to carry the burden for the nations and practically step into the Great Commission. If you desire to be part of this mission, don’t miss the upcoming Engine Conference 2026 in Malaysia!
Let us make a fresh commitment during Mission Month 2025:
📖 "Go and make disciples of all nations..." — Matthew 28:19
🌐 Let’s carry the Gospel to every nation, tribe, and tongue!