02/10/2026
اسلامی جمعیت طلبہ کیمپس سول لائنز کالج کی جانب سے نومقرر ناظمِ کالج برادر عبداللہ قوی بٹ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ کارکنانِ جمعیت نے پُرجوش نعروں اور والہانہ جذبات کے ساتھ ناظمِ کالج کا استقبال کیا۔
بعد ازاں، ناظمِ کالج برادر عبداللہ قوی بٹ نے یونین آفس میں کارکنانِ جمعیت سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے آئندہ کے لائحۂ عمل، تنظیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی رہنمائی کے حوالے سے گفتگو کی۔
اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز، لاہور