Taleem Mumkin

Taleem Mumkin TM is a Scholarship Program inclusive of Financial Aid and Sessions on Self Help and Grooming

07/08/2024

Benefits of Gratitude Journaling - Stress Relief Techniques - Syeda Ayesha

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منیر احمد صاحب ...
06/08/2024

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منیر احمد صاحب نے ان سے گفت گو کی اور بتایا کہ ہم پاکستان میں بیٹھ کر بین الاقوامی شہری کس طرح بن سکتے ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے طلبہ کو بتایا کہ آپ کے پاس انٹرنیٹ کنکشن، لیپ ٹاپ، علم اور صلاحیت ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے طلبہ کو آمدن بڑھانے کے لیے مختلف طریقوں سے بھی روشناس کرایا اور اہم ویب سائٹس بھی بتائیں۔
سیشن کے اختتام پر شرکا کے لیے چائے کا انتظام کیا گیا۔

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" کے بیج 8 ،4 ،2 ،1 کے طلبہ کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا ...
06/08/2024

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" کے بیج 8 ،4 ،2 ،1 کے طلبہ کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشف یعقوب صاحب نے ان سے گفت گو کی اور ابلاغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ابلاغ میں دوسروں کا سننا بھرپور اہمیت رکھتا ہے۔ جس انسان کا ابلاغ بہترین ہو وہ زندگی میں زیادہ ترقی کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے طلبہ کو ابلاغی صلاحیت بہتر کرنے کے حوالے سے مفید تجاویز بھی دیں۔
سیشن کے اختتام پر شرکا کے لیے چائے کا انتظام کیا گیا۔

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" بیج 10 کے لیے طلبہ کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس ...
06/08/2024

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" بیج 10 کے لیے طلبہ کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کامران سعید صاحب نے ان سے گفت گو کی اور بتایا کہ آج کے دور میں Skill کی کیا اہمیت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جدید دنیا میں ڈگری سے زیادہ صلاحیت کی مانگ ہے اور کام یاب شخص وہی ہے جو اپنے کام میں مہارت رکھتا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے شرکا کو کامیابی دلانے والی چار عادات سے بھی روشناس کرایا۔
سیشن کے اختتام پر شرکا کے لیے چائے کا انتظام کیا گیا۔

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام"بیج 8 ،7 ،3 کے طلبہ کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس ...
06/08/2024

قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں" تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام"بیج 8 ،7 ،3 کے طلبہ کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سب انسپکٹر فجر حشمت صاحبہ نے ان سے Self Defense کے موضوع پر گفتگو کی۔ انھوں نے بتایا کہ اگر آپ خطرے میں ہوں تو اپنا تحفظ کیسے کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مختلف صورت حال میں خود کو بچانے کے لیے کمانڈو تکنیکیں بھی بتائیں اور شرکا کو عملی طریقہ بھی بتایا۔
سیشن کے اختتام پر شرکا کے لیے چائے کا اہتمام کیا گیا۔

05/08/2024

How to Enhance Your Physical Appearance - Kamran Saeed Session with Taleem Mumkin

02/08/2024

Personality Development Tips For Girls - Saman Asad Session with Taleem Mumkin

01/08/2024

Growth Mindset Vs Fixed Mindset - Syeda Ayesha Session with Taleem Mumkin

01/08/2024
31/07/2024

Psychological Patterns of Youth - Panel Discussion with Taleem Mumkin - Moafia Malik

آگے بڑھنے کا ایک شان دار موقع(ذیشان نذیر)میں "پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن" میں زیرتعلیم رہا اور 2024 میں یہاں سے...
31/07/2024

آگے بڑھنے کا ایک شان دار موقع
(ذیشان نذیر)
میں "پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن" میں زیرتعلیم رہا اور 2024 میں یہاں سے فارغ ہوا۔اس ادارے میں پڑھنے کا تجربہ انتہائی شان دار تھا۔ 2023 کے آخر میں مجھے میرے ایک دوست نے "تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" کے بارے میں بتایا۔ میرا دل اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے مچلنے لگا اور پھر اللہ کے فضل سے میں اس کے لیے منتخب ہوگیا۔ "تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام" پاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام ہے جو طلبہ کو ماہانہ اسکالرشپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں مختلف صلاحیتوں سے بھی لیس کرتا ہے۔ ہمیں PNY ٹریننگز کے تحت آئی ٹی کے متعلق بھرپور رہنمائی فراہم کی گئی اور اس مقصد کے لیے پاکستان کی نامور شخصیات اور ماہرین کو مدعو کیا گیا جنھوں نے ہمیں نئے دور کے تقاضوں سے روشناس کرایا۔ اس پروگرام میں شمولیت کو میں اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔
یہاں ہمیں قاسم علی شاہ صاحب، کامران سعید صاحب اور عمران صاحب جیسی شخصیات سے بھی مستفید ہونے کا موقع ملا، جن سے ہم نے ترقی کرنا، اپنی شخصیت کو نکھارنا اور کاروبار کرنا سیکھا۔ نوجوان نسل کو نہ صرف تعلیمی سفر میں بلکہ عملی زندگی میں بھی کامیاب بنانا قاسم علی شاہ صاحب کا وژن ہے۔ شاہ صاحب کی تربیت نے ہمیں خود اعتمادی، قوت ارادی اور مثبت سوچ دی جو ہمارے کرئیر میں اہم ثابت ہوئی۔ ان کی رہنمائی نے ہمیں مشکلات کاسامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت دی۔ انھوں نے ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی تعلیم بھی دی جس نے ہماری زندگی میں نئی روشنی پیدا کی۔ تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام میں ہمیں مختلف موضوعات پر سیمینارز اور تقاریب میں بھی شرکت کا موقع ملا جس میں ہمیں کاروباری حکمت عملی، وقت کی پابندی اور ٹیم ورک کی اہمیت کے متعلق رہنمائی ملی ۔
میں اپنے تمام اساتذہ، والدین، اپنے بڑے بھائی ڈاکٹر عرفان نذیر اور خاص طور پر قاسم علی شاہ صاحب اور ان کی پوری فاؤنڈیشن کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے ہماری تربیت کی۔ ان کی رہنمائی کی بدولت آج میں EG Solutions میں سافٹ ویئر انجینئر کے طورپر کام کر رہا ہوں۔ میں قاسم علی شاہ صاحب اور ان کی فاؤنڈیشن کے لیے دعاگو ہوں۔

Address

8 Raza Block Allama Iqbal Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taleem Mumkin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share