اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن مہالم خورد قصور

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن مہالم خورد قصور
Call

اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن مہالم خورد قصور وہی قومیں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو مساںَل کاحل اپنے و?

14/08/2026
14/08/2026

السلام علیکم!

اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہمارے گاؤں کے عوام کے لیے ایک اہم اور قابلِ قدر سہولت فراہم کی گئی، جس کے تحت نادرا کی سہولیات ہماری دہلیز پر میسر رہیں۔

اس سہولت سے تقریباً 102 خاندانوں نے فائدہ اٹھایا، جہاں ہماری ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کے شناختی کارڈ (CNIC)، بچوں کے ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) اور فیملی رجسٹریشن سمیت دیگر ضروری نادرا سہولیات فراہم کی گئیں۔

خصوصاً ہماری ماؤں اور بہنوں کے لیے یہ سہولت بہت اہم تھی، کیونکہ شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات کے لیے شہر جانا بعض اوقات مشکل اور دشوار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بچوں کے ب فارم اور فیملی رجسٹریشن جیسے کاموں کے لیے بھی لوگوں کو شہر کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کوشش رہی کہ یہ سہولت لوگوں کے لیے شہر سے گاؤں اور دفتر سے گھر کی دہلیز تک پہنچائی جائے۔

یہی ہمارا مقصد اور عزم ہے کہ اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے لوگوں کی خدمت، اپنے گاؤں کی بہتری اور عوام کی آسانی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقی خدمت وہی ہے جو لوگوں کی مشکلات کو کم کرے اور انہیں بنیادی سہولیات ان کی اپنی دہلیز پر فراہم کرے۔

آخر میں نادرا کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، بالخصوص بھائی ذیشان لیاقت کا، جنہوں نے اس سہولت کو ہمارے گاؤں تک پہنچانے میں خصوصی تعاون کیا۔

اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن — خدمتِ خلق، ہمارا عزم! ❤️















الحمدللہ!گاؤں مہالم خورد میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اہلِ علاقہ کے لیے خوشی، فخر اور اطمینان کا باعث ہیں۔...
09/06/2026

الحمدللہ!

گاؤں مہالم خورد میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اہلِ علاقہ کے لیے خوشی، فخر اور اطمینان کا باعث ہیں۔ جنازگاہ کی تعمیر، کھڑیپڑ سے مہالم خورد تک سڑک کی تعمیر و بحالی، اور گاؤں کے اندر دیگر ترقیاتی کام عوامی فلاح و بہبود کی روشن مثال ہیں۔

اہلِ گاؤں مہالم خورد کی جانب سے جناب ملک محمد احمد سعید صاحب (چیئرمین پیمرا) کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گاؤں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی میں خصوصی تعاون کیا۔ ان کی سرپرستی اور دلچسپی کے باعث آج یہ منصوبے عملی شکل اختیار کر چکے ہیں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر ہم اپنے گاؤں کی ایک مخلص اور قابلِ احترام شخصیت، مرحوم چوہدری حاجی محمد منشاء صاحب کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی گاؤں کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف کیے رکھی۔ وہ ہمیشہ ترقیاتی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے اور اپنے گاؤں کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آج انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چوہدری جاوید محمود صاحب نے گاؤں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی مسلسل محنت، کاوشوں اور کوششوں کے نتیجے میں جناب ملک محمد احمد سعید صاحب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز منظور ہوئے، جن کے باعث آج مہالم خورد ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

اہلِ علاقہ چوہدری جاوید محمود صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور جناب ملک محمد احمد سعید صاحب (چیئرمین پیمرا) کا ایک بار پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گاؤں کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام خدمتِ خلق کرنے والوں کو صحت، عزت اور مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

اہلِ علاقہ و اہلِ گاؤں مہالم خورد

الحمدللہ!گاؤں مہالم خورد کی جنازگاہ کا تعمیراتی کام بہت تیزی اور بہترین انداز میں جاری ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے چوہدری ج...
09/06/2026

الحمدللہ!

گاؤں مہالم خورد کی جنازگاہ کا تعمیراتی کام بہت تیزی اور بہترین انداز میں جاری ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے چوہدری جاوید محمود صاحب اور تمام تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے یہ اہم منصوبہ پایۂ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، ان کے رزق، صحت اور عزت میں برکت عطا فرمائے اور اس نیک کام کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن و اتفاق یوتھ فورس
مہالم خورد

اللہ پاک مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے آمین ثم آمین
19/04/2026

اللہ پاک مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے آمین ثم آمین

اللہ پاک مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے آمین 🥹
16/04/2026

اللہ پاک مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے آمین 🥹

الحمدللہ! گاؤں مہالم خورد میں جنازہ گاہ کے لیے پانی کے بور اور پمپ کی تنصیب کا کام باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ یہ ایک...
13/04/2026

الحمدللہ! گاؤں مہالم خورد میں جنازہ گاہ کے لیے پانی کے بور اور پمپ کی تنصیب کا کام باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ یہ ایک اہم اور دیرینہ ضرورت تھی، جسے اب عملی شکل دی جا رہی ہے۔
یہ صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ ہمارے گاؤں کے ہر فرد کے لیے صدقہ جاریہ کا بہترین موقع ہے۔
ابھی تک فنڈز کی رفتار سست ہے، جبکہ کام جاری ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس نیک کام کو مکمل کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
🤝 آپ کی چھوٹی سی مدد بھی اس عظیم کام میں بڑا حصہ ڈال سکتی ہے۔
آئیں! مل کر اس کارِ خیر کو جلد از جلد مکمل کریں۔
منجانب:
اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن مہالم خورد

Address

Mahalam Khurd Kasur
Lahore
4050156

Telephone

+923074050155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن مہالم خورد قصور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share