اتحاد اساتذہ پاکستان

اتحاد اساتذہ پاکستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from اتحاد اساتذہ پاکستان, Labor Union, Nisbat Road, Lahore.

11/06/2026
ایک اور خوشخبری!📢📢📢📢📢📢📢فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) سرگودھا نے سرگودھا ڈویژن کے 54 کالج اساتذہ کے ٹیکس ریفنڈ کے کیسز ایف بی آر...
10/06/2026

ایک اور خوشخبری!📢📢📢📢📢📢📢
فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) سرگودھا نے سرگودھا ڈویژن کے 54 کالج اساتذہ کے ٹیکس ریفنڈ کے کیسز ایف بی آر کو ریفنڈ جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔میں بار بار تمام ساتھیوں سے گزارش کرتا رہا ہوں کہ درست اور قانونی طریقۂ کار پر عمل کریں۔ اس طرح آپ کسی کو کوئی فیس، کمیشن یا رقم دیے بغیر اپنا جائز ٹیکس ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر کسی کولیگ کو ٹیکس ریفنڈ کے سلسلے میں کسی قسم کی رہنمائی یا معاونت درکار ہو تو بلا جھجھک مجھ سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹر شیر محمد گوندل
سینئر نائب صدر، پیپلا پنجاب
📞 0300-9691637

09/06/2026

بلوچستان کے کالج اور سکول اساتذہ پر صوبائی حکومت کا جبر اور بربریت قابل مذمت ہے۔

08/06/2026

☆بلوچستان میں اساتذہ رہنماوں کی جبری برطرفی☆

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھیوں صوبائی صدر عبدالقدوس کاکڑ، سینئر نائب صدر زاہد حسین اور سابق صدر محمد تقی کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے جبری ریٹائرمنٹ کا جابرانہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

پنجاب ہروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ ان اساتذہ کو فوری طور بحال کیا جائے اور ڈی آر اے سمیت ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور حکومتوں کے جابرانہ اقدامات کے خلاف ہم ایک رہیں گے۔

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن
اتحاد اساتذہ پاکستان

07/06/2026

پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین بجٹ اجلاس سے ایک دن پہلے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا آغاز کریں گے۔ چئیر مین اگیگا پنجاب خالد جاوید سنگھیڑا نے اگیگا رہنماوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد اعلان کردیا۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر اور اگیگا پنجاب کی جنرل سیکرٹری فائزہ رعنا نے کہا کہ اپنے مطالبات کے لیے دیگر سرکاری ملازمین کے ساتھ کالج اساتذہ بھی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

01/06/2026

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پیپلا) ڈاکٹر زاہد احمد سیال، پرنسپل گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کالج پنڈ دادن خان، کو کالج کی قیمتی زمین اور ادارہ جاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی جراتمندانہ، دانشمندانہ اور بروقت کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ڈاکٹر زاہد احمد سیال نے جس ثابت قدمی، ذمہ داری اور عزم کے ساتھ کالج گراؤنڈ پر قبضے کی کوشش کا مقابلہ کیا اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامی کنٹرول بحال کروایا، وہ قابلِ ستائش اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
پیپلا اس جدوجہد میں ڈاکٹر زاہد احمد سیال کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں، ان کی املاک اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون اور بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی زمین، وسائل یا مفادات پر قبضے یا مداخلت کی ہر کوشش کا قانونی، اخلاقی اور تنظیمی سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ہم ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، پولیس حکام، اہلِ علاقہ، سابق طلبہ اور تمام متعلقہ افراد کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر زاہد احمد سیال اور اس نیک مقصد میں شامل تمام افراد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمارے تعلیمی اداروں کو ہمیشہ محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔ آمین۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب

Address

Nisbat Road
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923346857527

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اتحاد اساتذہ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to اتحاد اساتذہ پاکستان:

Share

Category