Hafiz Safi Ullah

Hafiz Safi Ullah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Safi Ullah, Youth Organization, Lahore.

ڈپٹی جنرل سیکرٹری (نائب قیم) جماعت اسلامی ضلع رحیم یار خان
سابق چیف ایڈیٹر ماہنامہ مجلہ بزم قرآن ملتان ، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب ، سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ۔

21/05/2026

آئے عُشّاق، گئے وعدۂ فردا لے کر
اب اُنھیں ڈھُونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر

آہ میاں مقصود احمد صاحب
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

میاں مقصود احمد صاحب مرحوم سے ہمارے تعلقات محض تنظیمی نوعیت کے نہ تھے بلکہ ان میں شفقت، محبت اور فکری وابستگی کی ایک خوش...
20/05/2026

میاں مقصود احمد صاحب مرحوم سے ہمارے تعلقات محض تنظیمی نوعیت کے نہ تھے بلکہ ان میں شفقت، محبت اور فکری وابستگی کی ایک خوشبو بسی ہوئی تھی۔ ملتان اور لاہور میں متعدد مواقع پر ان سے ملاقاتیں رہیں اور کئی تنظیمی پروگراموں میں ان کے ساتھ شریک ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کی موجودگی محفل کو وقار عطا کرتی تھی۔ گفتگو کرتے تو علم کی سنجیدگی، فکر کی گہرائی اور محبت کی حرارت ایک ساتھ محسوس ہوتی۔ اقبالؒ کے اشعار کو اپنی تقریر میں اس مہارت اور جذب کے ساتھ پیش کرتے کہ سامعین کے دل و دماغ دیر تک اس کے اثر میں رہتے۔ مولانا مودودیؒ کی فکر پر ان کی گفتگو فہم و بصیرت کا حسین امتزاج ہوتی جبکہ تربیت گاہوں میں اپنے موضوع کا جس انداز میں احاطہ کرتے وہ واقعی اپنی مثال آپ تھا۔
فروری 2024 میں جامع العلوم ملتان سے ہماری فراغت کے موقع پر تقریبِ تکمیلِ درسِ صحیح بخاری شریف میں میاں صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔ جب ہماری پوری کلاس کو اسٹیج پر بلایا گیا تو جونہی میں مصافحے کے لیے ان کے قریب ہوا انہوں نے محبت بھرے انداز میں معانقہ فرمایا۔ اسی لمحے ساتھ موجود راؤ محمد ظفر مرحوم، امیر صوبہ جنوبی پنجاب، سے مخاطب ہو کر فرمانے لگے: “مجھے ان بھائیوں پر رشک آتا ہے کہ انہوں نے اپنی جوانیاں اللہ کی راہ میں لگا دی ہیں۔” پھر والد محترم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: “اصل محنت اور کوشش تو ان کی ہے۔” یہ جملے محض الفاظ نہ تھے بلکہ ایک بزرگ کی شفقت، حوصلہ افزائی اور دعا کا سرمایہ تھے جو آج بھی دل کے نہاں خانوں میں محفوظ ہیں۔
مجھے یہ سعادت بھی حاصل رہی کہ وہ میرے دعوتِ ولیمہ میں خصوصی طور پر لاہور سے تشریف لائے اور نہایت مؤثر انداز میں تذکیر و نصیحت فرمائی۔ جب لاہور مرکز عربیہ میں ذمہ داری کے سلسلے میں قیام تھا تو میاں صاحب نے اپنے گھر آنے کی محبت بھری دعوت بھی دی۔ اگرچہ بوجوہ حاضری نہ ہو سکی مگر ان کا خلوص ہمیشہ دل میں نقش رہا۔ وہ جب بھی ملتے بڑے تپاک سے والد محترم، گھر کے احوال، تعلیم اور تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کرتے اور دعاؤں سے نوازتے۔ ان کی شخصیت شفقت، حلم، اخلاص اور فکری بالیدگی کا حسین امتزاج تھی۔
آج ان کی رحلت کی خبر نے دل کو نہایت رنجیدہ و افسردہ کر دیا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے جماعت اسلامی اپنے ایک مدبر، صاحبِ فکر اور شفیق رہنما سے محروم ہو گئی ہو۔ یقیناً یہ خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی دینی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
حافظ صفی اللہ

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

اک بار تو خود موت بھی گھبرا گئی ہوگی
یوں موت کو سینے سے لگاتا نہیں کوئی

رحیم یار خان: اجلاس برائے امراء تحصیل ، تحصیل ہیڈکوارٹرز و زونل صدور میں شرکت۔زیر صدارت ڈاکٹر عمر فاروق شیخ امیر ضلع رحی...
19/05/2026

رحیم یار خان: اجلاس برائے امراء تحصیل ، تحصیل ہیڈکوارٹرز و زونل صدور میں شرکت۔
زیر صدارت ڈاکٹر عمر فاروق شیخ امیر ضلع رحیم یار خان ۔
سہ ماہی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ، حالیہ ممبر سازی مہم کی رپورٹ لی گئی اور مزید اہداف کا تعین کیا گیا ۔

تحصیل سطح کی تربیت گاہیں ، ضلعی اجتماع ارکان اور ماہ اکتوبر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کے جلسے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ۔

خورشید آباد: اڈہ خورشید آباد کی مسجد میں بعد نماز مغرب مختصر درس قرآن دیا ۔ بعد ازاں اہل محلہ کے مسائل سنے اور ان کے حل ...
18/05/2026

خورشید آباد: اڈہ خورشید آباد کی مسجد میں بعد نماز مغرب مختصر درس قرآن دیا ۔
بعد ازاں اہل محلہ کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے مقامی عوامی کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا۔
تمام موجود افراد نے جماعت اسلامی پاکستان کے ممبرشپ فارم فل کیے اور جماعت اسلامی کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی ۔

برادرم سیف الرحمن امیر مقام ترنڈہ مولویاں اور بردار خالد الرحمن صدر یوتھ تحصیل خانپور بھی ہمراہ ہیں۔

ظاہرپیر: تقریب حلف برداری برائے نو مقرر عہدیداران مرکزی انجمن تاجران ظاہرپیر ۔تقریب حلف برداری میں معززین شہر کے ہمراہ ش...
17/05/2026

ظاہرپیر: تقریب حلف برداری برائے نو مقرر عہدیداران مرکزی انجمن تاجران ظاہرپیر ۔

تقریب حلف برداری میں معززین شہر کے ہمراہ شرکت ۔ تاجر برادری کی جانب سے منعقدہ اہم تقریب میں ظاہرپیر اور گرد و نواح کے احباب شریک تھے۔

حاجی محمد اسماعیل بھٹی کو صدر جبکہ رکن جماعت اسلامی خواجہ نصر اللہ کو جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ظاہرپیر مقرر کیا گیا ہے ۔

تمام نو مقرر عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور شہر کی بہتری و تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

ایک عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔ معروف صحافی، ادیب اور نظریاتی قلمکار  کے انتقال کی خبر دل کو اداس کر گئی۔ وہ صرف ایک صحافی...
16/05/2026

ایک عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔ معروف صحافی، ادیب اور نظریاتی قلمکار کے انتقال کی خبر دل کو اداس کر گئی۔ وہ صرف ایک صحافی نہیں تھے بلکہ پاکستان کی نظریاتی و فکری صحافت کا ایسا روشن استعارہ تھے جنہوں نے اپنے قلم کو ہمیشہ حق، جرات اور قومی حمیت کے لیے استعمال کیا۔ ان کے انٹرویوز میں سوال کی کاٹ بھی ہوتی تھی اور فکر کی گہرائی بھی۔ آمریتوں کے ادوار ہوں یا آزادئ صحافت پر قدغنیں، انہوں نے کبھی مصلحت کا لبادہ اوڑھ کر حق گوئی کا راستہ ترک نہ کیا۔ تحریکِ نظامِ مصطفیٰ سے لے کر قومی و اسلامی اقدار کے تحفظ تک، ان کی پوری زندگی ایک عزمِ مسلسل کی داستان دکھائی دیتی ہے۔

لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کا شرف حاصل ہوا تو محسوس ہوا کہ یہ شخص صرف الفاظ کا ماہر نہیں بلکہ کردار کی روشنی سے بھی منور ہے۔ محبت، شفقت اور خلوص سے بھرپور گفتگو میں انہوں نے اپنے صحافتی تجربات کے کئی دریچے وا کیے۔ مولانا مودودی سے ان کی فکری وابستگی محض عقیدت نہیں بلکہ ایک زندہ تعلق تھا اور وہ ان کے لٹریچر کو فکری رہنمائی کی شاہ کلید قرار دیتے تھے۔ اردو ڈائجسٹ کے صفحات پر ان کی تحریریں نسلوں کی تربیت کرتی رہیں، جبکہ ان کی تصانیف آج بھی اہلِ علم کے لیے فکری سرمایہ ہیں۔ ان کے شاگرد آج صحافت کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، جو دراصل ان کی علمی و فکری وراثت کا تسلسل ہے۔

اللہ رب العالمین مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی تمام علمی، صحافتی اور دینی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنا دے۔ ان کے قلم سے نکلنے والے حق کے ہر لفظ کو میزانِ حسنات میں شامل فرمائے۔ وطنِ عزیز پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے چاہنے والوں، شاگردوں اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ بے شک بعض شخصیات اپنے وجود سے ایک پورا زمانہ آباد رکھتی ہیں، اور جب وہ رخصت ہوتی ہیں تو صرف ایک انسان نہیں بلکہ ایک عہد خاموش ہو جاتا ہے۔

الطاف حسن قریشی اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کر گئے ہیں انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ان کی نماز جنازہ 17 مئی 2026 بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔

16/05/2026

خانپور: محترم لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کی آمد کے موقع پر ڈیرہ علی اکبر ریسٹورنٹ خانپور میں ذمہ دار...
16/05/2026

خانپور: محترم لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کی آمد کے موقع پر ڈیرہ علی اکبر ریسٹورنٹ خانپور میں ذمہ داران کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت ۔
بعد ازاں محترم لیاقت بلوچ صاحب نے ہوٹل انتظامیہ اور ملازمین سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو بنایا گیا ۔

ترنڈہ: امیر ضلع محترم کے ہمراہ جماعت اسلامی ٹھل حمزہ اور ترنڈہ محمد پناہ کے زیر اہتمام منعقدہ ممبر سازی کیمپ میں شرکت ۔ا...
15/05/2026

ترنڈہ: امیر ضلع محترم کے ہمراہ جماعت اسلامی ٹھل حمزہ اور ترنڈہ محمد پناہ کے زیر اہتمام منعقدہ ممبر سازی کیمپ میں شرکت ۔

اہل علاقہ ، ذمہ داران جماعت اسلامی سے ملاقات ۔ ممبر سازی کے عمل کو مزید تیز کرنے اور وسیع پیمانے پر لوگوں تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔

اس موقع پر رانا غلام مجتبیٰ مقامی امیر ٹھل حمزہ اور ڈاکٹر نذر حسین مقامی امیر ترنڈہ محمد پناہ بھی ساتھ ہیں ۔ ذمہ داران جماعت نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان شاءاللہ بھرپور طریقے کے ساتھ عوام الناس کو جماعت اسلامی سے وابستہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور ممبر سازی کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جائیں گے ۔

رحیم یار خان: امیر ضلع و قیم ضلع کے ہمراہ ترنڈہ مولویاں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ممبر سازی کیمپ کا دورہ۔ذمہ...
15/05/2026

رحیم یار خان: امیر ضلع و قیم ضلع کے ہمراہ ترنڈہ مولویاں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ممبر سازی کیمپ کا دورہ۔
ذمہ داران جماعت و بزرگ ارکان سے ملاقات ، تنظیمی و تربیتی امور پر تبادلہ خیال ۔

جبکہ جام عنایت غفار صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ۔ بلدیاتی انتخابات و دیگر امور پر گفت وشنید ہوئی ۔ برادر بلال صابر بھی ساتھ موجود ہیں ۔

خانپور: محترم جناب لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا تحصیل خانپور کے زیر اہتمام منعقدہ ممبر سازی کیمپ کے...
12/05/2026

خانپور: محترم جناب لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا تحصیل خانپور کے زیر اہتمام منعقدہ ممبر سازی کیمپ کے شرکاء سے خصوصی خطاب ۔

قبل ازیں جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران نے گلدستہ پیش کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

امیر ضلع ڈاکٹر عمر فاروق شیخ و امیر تحصیل عثمان غنی جامعی نے بھی شرکاء سے گفتگو کی۔ جبکہ میاں ریحان کریم قیم ضلع ، برادر حافظ صفی اللہ نائب قیم ضلع ، راشد مسعود امیر شہر خانپور بھی اسٹیج پر موجود ہیں ۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Safi Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share