21/05/2026
بیوی ہو یا خاوند اگر دونوں میں سے ایک اچانک خاموش رہنا شروع کر دے اور یہ خاموشی طویل ہوتی چلی جارہی ہو تو دوسرے فریق کو اسے اپنی فتح نہیں قرار دینا چاہیے بلکہ اپنے فریق کو سمجھنا چاہیے کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ ہمارا پرابلم یہ ہے کہ لڑکے نے نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ہوتی ہے لیکن اپنی بیوی کی نفسیات کو سمجھ نہیں سکتا۔ اور لڑکی نے کیمسٹری پڑھی ہوتی ہے لیکن فیملی کی کیمسٹری کا پتہ نہیں۔ عید قربان آرہی ہے ہمیں اپنی انا کی قربانی دینی ہو گی کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بھی بہت بڑی نیکی ہے ۔ اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ لوگ دوسروں کو سکون سے محروم کر کے کس طرح خود سکون حاصل کر سکتے ہیں۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں اور لباس پردہ کے کام آتا ہے مطلب یہ کہ ایک دوسرے کی عببوں پر پردہ ڈالیں اور اچھائیوں کا سرعام اظہار کریں۔ خاص طور پر مرد حضرات میں ایک چیز کی بہت کمی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ اپنی بیوی سے تنہائی میں تو بہت محبت کرتے ہیں اور دم بھرتے ہیں لیکن اپنے خاندان کے سامنے اس کے اچھے کام کی تعریف کرتے ہوئے بھی ان کی جان جاتی ہے۔ کہ کہیں لوگ رن مرید نہ کہہ دیں۔ اللہ سمجھ دے اور گھروں میں خوشیاں عطا فرمائے۔