Hussainia Scouts - Official

Hussainia Scouts - Official An Organization With Men Working at Their Best in Various Fields to Help the Humanity.

**24 و 25 محرم الحرام 1448ھ**امام بارگاہ کربلا گامے شاہ میں مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس کے اختتام پر زنجیر زنی کی ...
14/07/2026

**24 و 25 محرم الحرام 1448ھ**

امام بارگاہ کربلا گامے شاہ میں مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس کے اختتام پر زنجیر زنی کی گئی۔

حسینیہ اسکاؤٹس کی جانب سے فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیا گیا، جہاں اسکاؤٹس نے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی عزادارانِ امام حسینؑ کو بروقت طبی امداد اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے خدمتِ اہلِ بیتؑ کا شرف حاصل کیا۔

بانیانِ مجلس نے حسینیہ اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس کارِ خیر کو نہایت قابلِ قدر قرار دیا۔

تصاویر: 10 اور 11 جولائی 2026

10 محرم الحرام 1448ھلاہور کی قدیمی **امام بارگاہ نثار حویلی** میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے **قبلہ امجد علی عاب...
08/07/2026

10 محرم الحرام 1448ھ

لاہور کی قدیمی **امام بارگاہ نثار حویلی** میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے **قبلہ امجد علی عابدی صاحب** نے خطاب فرمایا۔

مجلس کے اختتام پر جلوسِ عزا برآمد ہوا۔ اس موقع پر **حسینیہ اسکاؤٹس** نے عزادارانِ امام حسینؑ کی خدمت کے لیے فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیا اور جلوس کے ہمراہ پورے روٹ پر ایمبولینس کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کیں۔ علاوہ ازیں نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کے اوقات میں نمازیوں کی رہنمائی کی اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے بہترین انتظامات کیے۔

جلوس کے بانی نے حسینیہ اسکاؤٹس کی ان خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تصاویر: ۲۶ جون ۲۰۲۶

9 محرم الحرام 1448ءاسلام پورہ میں واقع امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے قبلہ قمر عباس مجاہ...
28/06/2026

9 محرم الحرام 1448ء

اسلام پورہ میں واقع امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے قبلہ قمر عباس مجاہد صاحب نے خطاب فرمایا۔ مجلس کے اختتام پر جلوسِ عزا برآمد ہوا۔

حُسینیہ اسکاؤٹس نے عزاداران کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیا اور جلوس کے پورے روٹ پر ایمبولینس ٹرالی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ جلوس کو منظم رکھنے اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں۔

نمازِ ظہرین اور مغربین کے موقع پر نمازیوں کی رہنمائی کی گئی اور نماز کی ادائیگی کے لیے مناسب انتظامات بھی کیے گئے۔

بانیِ جلوس نے حُسینیہ اسکاؤٹس کی ان خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تصاویر: ۱۶ جولائی ۲۰۲۶ء

**۸ محرم الحرام ۱۴۴۸ء**اسلام پورہ میں واقع امام بارگاہ بلاک سیدہ میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس سے قبل **علامہ فر...
24/06/2026

**۸ محرم الحرام ۱۴۴۸ء**

اسلام پورہ میں واقع امام بارگاہ بلاک سیدہ میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس سے قبل **علامہ فرحان حیدر عابدی** نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب فرمایا۔

مجلس کے اختتام پر جلوسِ عزا برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ بلاک سیدہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوسِ عزا میں **حُسینیہ اِسکاؤٹ** نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے، جبکہ نمازِ مغربین کا باجماعت انعقاد بھی حُسینیہ اِسکاؤٹس کی جانب سے کیا گیا۔ بعد ازاں زنجیر زنوں کو فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی گئی۔

بانیِ جلوس نے حُسینیہ اِسکاؤٹس کی ان خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

**تصاویر: ۲۴ جون ۲۰۲۶**

6 محرم الحرام 1448ءحُسینیہ اِسکاؤٹ کے جوانوں نے رسالہ بازار، پُرانی انارکلی سے برآمد ہونے والے جلوسِ عزا میں سکیورٹی کے ...
23/06/2026

6 محرم الحرام 1448ء

حُسینیہ اِسکاؤٹ کے جوانوں نے رسالہ بازار، پُرانی انارکلی سے برآمد ہونے والے جلوسِ عزا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے اور جلوس کی منظم و پُرامن رہنمائی کرتے ہوئے اسے عزاخانہ پانڈو سٹریٹ تک پہنچایا، جہاں جلوس اختتام پذیر ہوا۔

تصاویر: 23 جون 2026ء

محرم الحرام 1448ھمحرم الحرام کے عشرے کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پانچوں مجالس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ میں منعقد ہو چکی ہیں...
21/06/2026

محرم الحرام 1448ھ

محرم الحرام کے عشرے کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پانچوں مجالس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ میں منعقد ہو چکی ہیں، جن سے مولانا قمر عباس مجاہد صاحب نے اپنے مخصوص اندازِ بیان میں خطاب فرمایا۔

حُسینیہ اسکاؤٹ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے ہیں اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

محرم الحرام 1448ھمحرم الحرام کے عشرے کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پانچوں مجالس امام بارگاہ بلاک سیدہ میں منعقد ہو چکی ہی...
21/06/2026

محرم الحرام 1448ھ

محرم الحرام کے عشرے کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پانچوں مجالس امام بارگاہ بلاک سیدہ میں منعقد ہو چکی ہیں، جن سے مولانا فرحان حیدر عابدی صاحب نے اپنے مخصوص اندازِ بیان میں خطاب فرمایا۔

حُسینیہ اِسکاؤٹ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے ہیں اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

محرم الحرام 1448ھمحرم الحرام کے عشرے کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پانچوں مجالس امام بارگاہ سید پارک میں منعقد ہو چکی ہیں...
21/06/2026

محرم الحرام 1448ھ

محرم الحرام کے عشرے کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پانچوں مجالس امام بارگاہ سید پارک میں منعقد ہو چکی ہیں، جن سے مولانا فیضان حیدر زیدی صاحب اپنے مخصوص اندازِ بیان میں خطاب فرما رہے ہیں۔

حُسینیہ اِسکاؤٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

محرم الحرام 1448ءجیسا کہ ہر سال کی روایت ہے، اِس سال بھی حُسینیہ اسکاؤٹس اپنے جذبۂ خدمت کے ساتھ محرم الحرام کے مقدس ایام...
16/06/2026

محرم الحرام 1448ء

جیسا کہ ہر سال کی روایت ہے، اِس سال بھی حُسینیہ اسکاؤٹس اپنے جذبۂ خدمت کے ساتھ محرم الحرام کے مقدس ایام میں فرائض کی ادائیگی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

محرم کے آغاز کے ساتھ ہی حُسینیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے اسلام پورہ کے تمام مرکزی جلوسوں اور مجالس کے بانیان اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سکیورٹی پلان، عزاداروں کی رہنمائی اور فرسٹ ایڈ کیمپس کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بانیانِ مجالس نے اپنے قیمتی مشوروں سے آگاہ کیا اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر باہمی مشاورت کے ساتھ محرم الحرام کو پُرامن، منظم اور باوقار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

حُسینیہ اسکاؤٹس ہمیشہ کی طرح اس سال بھی خدمت، نظم و ضبط اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

10/05/2026

حسینیہ اسکاؤٹس کے کیمپ کے دوران اسکاؤٹ محمد حر نے “اسکاؤٹ پاکستان” کے موضوع پر ایک بہترین اور پُراثر تقریر پیش کی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں اسکاؤٹنگ کے اصولوں، نوجوانوں کی کردار سازی اور قوم کی خدمت میں اسکاؤٹس کے کردار کو اجاگر کیا۔ ان کی پُراعتماد اندازِ گفتگو اور جذبۂ خدمت کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ 🌟👏

Address

Islampura
Lahore

Telephone

+923464747025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussainia Scouts - Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share