Pepsi Cola International Aman Worker Union-PCIAWU

Pepsi Cola International Aman Worker Union-PCIAWU Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pepsi Cola International Aman Worker Union-PCIAWU, Labor Union, Sunder Industrial Estate Lahore, Lahore.

20/07/2026

السلام علیکم

پاکستان فوڈ ورکر فیڈریشن کی ملحقہ یونین نیشنل ٹی ورکر یونین خانیوال کو حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین (سی بی اے) کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور خدمتِ خلق کے لیے مزید ہمت، استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

پاکستان فوڈ ورکر فیڈریشن زندہ باد
IUF زندہ باد

منجانب:

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین (سی بی اے)

17/07/2026
اسلام علیکم ، جیسا کہ گزشتہ برسوں کی روایت رہی ہے، انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور مثبت ور...
16/07/2026

اسلام علیکم ، جیسا کہ گزشتہ برسوں کی روایت رہی ہے، انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور مثبت ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت ہر سال "مینگو مینیا" کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اسی باہمی افہام و تفہیم اور مثبت جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی انتظامیہ اور یونین نے مشترکہ طور پر مینگو مینیا 2026 کے انعقاد کا فیصلہ سندر پلانٹ پر 20 جولائی کو کیا ہے، تاکہ تمام ملازمین کے لیے خوشگوار ماحول، باہمی ہم آہنگی اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیا جا سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح تمام ساتھی بھرپور شرکت کرکے اس خوبصورت روایت کو کامیاب بنائیں گے۔ شکریہ۔
منجانب:پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین

اسلام علیکم ، جیسا کہ گزشتہ برسوں کی روایت رہی ہے، انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور مثبت ور...
16/07/2026

اسلام علیکم ، جیسا کہ گزشتہ برسوں کی روایت رہی ہے، انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور مثبت ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت ہر سال "مینگو مینیا" کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اسی باہمی افہام و تفہیم اور مثبت جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی انتظامیہ اور یونین نے مشترکہ طور پر مینگو مینیا 2026 کے انعقاد کا فیصلہ ملتان پلانٹ پر 21 جولائی کو کیا ہے، تاکہ تمام ملازمین کے لیے خوشگوار ماحول، باہمی ہم آہنگی اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیا جا سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح تمام ساتھی بھرپور شرکت کرکے اس خوبصورت روایت کو کامیاب بنائیں گے۔ شکریہ۔
منجانب:پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین

13/07/2026

الحمدللہ، یونین اور COD کے حوالے سے اعتماد سازی اور باہمی مشاورت کا پہلا مرحلہ تینوں شفٹوں کے ورکرز کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

اس دوران جنرل سیکرٹری جناب اکرام مصطفیٰ نے ورکرز سے مختلف مطالبات پر ان کی آراء حاصل کی گئیں، انہیں پہلے ہونے والی ملاقاتوں اور پیش رفت سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا، جبکہ ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے تاکہ تمام ساتھیوں تک درست اور بروقت معلومات پہنچ سکیں۔

انشاءﷲ ، یہ مشاورتی سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، اور جلد ہی گیٹ میٹنگز کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔ COD سے متعلق ہونے والی ہر پیش رفت سے تمام ورکرز کو بروقت آگاہ رکھا جائے گا، جبکہ آئندہ کا لائحۂ عمل بھی تمام مزدور ساتھیوں کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ترتیب دیا جائے گا۔

مزید برآں، آپریٹرز کے ساتھ بھی اسی نوعیت کی مشاورت اور گفتگو کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا تاکہ تمام ملازمین کی آراء اور تجاویز کو یکساں اہمیت دی جا سکے۔
منجانب:پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین

09/07/2026

اسلام علیکم: جنرل سیکرٹری جناب اکرام مصطفیٰ نے آج لاہور پلانٹ پر ایک شفٹ کے ورکرز سے ملاقات کی، جس میں مرد و خواتین کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ملاقات کے آغاز میں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا,ان کی قیمتی شرکت کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری نے ورکرز کو یونین اور COD کی جاری پیش رفت، سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کے اجتماعی مفادات، حقوق کے تحفظ اور بہتر مستقبل کے حصول کے لیے اتحاد، یکجہتی، باہمی اعتماد اور تعاون ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین اور COD کی ٹیم مزدوروں کے جائز حقوق، فلاح و بہبود اور بہتر ورکنگ ماحول کے لیے پوری دیانت داری، ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مزدوروں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور ورکرز و عہدیداران باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرامن، منظم اور مؤثر جدوجہد جاری رکھیں گے.
*منجانب: پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین*

06/07/2026

*اسلام علیکم جنرل سیکریٹری اکرام مصطفیٰ نے لاہور پلانٹ پر ایک شفٹ کے ورکرز سے ملاقات کی، جس میں یونین اور COD کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔*
اس موقع پر انہوں نے ورکرز کو اس بات پر اعتماد میں لیا کہ اجتماعی مفادات کا حصول صرف اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین اور COD ٹیم مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
ورکرز نے یونین اور COD ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مزدوروں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
*منجانب:پیپسی کولا انٹرنیشنل امن ورکرز یونین*

Address

Sunder Industrial Estate Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pepsi Cola International Aman Worker Union-PCIAWU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category