Ulema of Qom علمائے قم

Ulema of Qom علمائے قم مکتب اهلبیت کی تبلیغ و ترویج

دشمن کے دربار میں ظالم کو للکارنا علی والوں کا شیوہ ہے
23/09/2026

دشمن کے دربار میں ظالم کو للکارنا علی والوں کا شیوہ ہے

23/09/2026

۔آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کی تشییعِ جنازہ کا جلوس مدرسۂ امام خمینیؒ، میدانِ جہاد سے حرمِ حضرت فاطمہ معصومہؑ کی جانب روانہ ہوا۔ خادمِ اہلِ بیتؑ کی عظیم الشان تشییعِ جنازہ میں لاکھوں عاشقانِ اہلِ بیتؑ نے شرکت کی اور دینی قیادت و مرجعیت سے اپنی گہری وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

نمازِ جنازہ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کو حرمِ حضرت فاطمہ معصومہؑ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آج رات حرمِ حضرت فاطمہ معصومہؑ میں آیت اللہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم بھی منعقد کی جائے گی۔

23/09/2026

آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتداء میں مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی رح کی نماز جنازہ حرم حضرت معصومہ س میں ادا کی جا رہی ہے۔

🔰 *آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام**بسم اللہ الرحمن الرحیم*جلیل القدر استا...
22/09/2026

🔰 *آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

جلیل القدر استاد، فقیہ عالی مقام حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری رضوان اللہ تعالی علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ اس بزرگوار عالم نے اپنی تمام باعزت زندگی، بچپن کے ابتدائی کچھ برسوں کے علاوہ، حصول علم، تعلیم دینے اور تحقیق کی راہ میں گزاری اور *مرحوم ہمیشہ ہم عمر اور ہم درس افراد اور اساتذہ کی نظر میں ایک محقق اور گہری نظر رکھنے والی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔* شرعی احکام کے استنباط سے متعلق مختلف علوم و فنون پر ان کی مہارت، باریکیوں اور دقیق نکات کی رعایت کے ہمراہ ہوتی تھی۔ اس بزرگوار کے دروس کی نشستیں، بعض اوقات حاضرین کی تعداد کم ہونے کے باوجود، دقت نظر اور عمیق علم کی نشستوں کے طور پر جانی جاتی تھیں اور واقعی ایسا ہی تھا۔

بحمد اللہ گزشتہ تین عشروں سے زیادہ کے عرصے کے دوران بہت سے لوگوں کو یہ توفیق حاصل ہوئی کہ اپنی استعداد کے مطابق ان کے گراں قدر وجود سے استفادہ کریں اور اپنے علمی حلقوں اور تدریس کے لیے زاد راہ حاصل کریں۔ *ان کی مجلس، فائدہ پہنچانے اور فائدہ حاصل کرنے کی مجلس ہوتی تھی، یہاں تک کہ اس وقت بھی جب وہ درس کے بعد پیدل چلتے ہوئے اپنے گھر کی طرف جاتے تھے۔ ان کی مسلمہ علمی حیثیت کے علاوہ طلباء اور فضلاء کے ساتھ ان کا متواضعانہ اور پدرانہ برتاؤ بھی ایک نمایاں اور سبق آموز امر تھا۔*

بلاشبہ اس ممتاز شخصیت کا فقدان عصر حاضر میں صف اول کے شیعہ محققین کی صف میں ایک خلا پیدا کر گیا ہے جس کے ازالے کے لیے شاید ایک طویل عرصہ درکار ہو۔ *میں اس مصیبت پر ہمارے آقا و مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، حوزہ ہائے علمیہ اور بالخصوص ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں اور خاص طور پر اس محترم گھرانے کی خدمت میں، جو علماء اور فضلا کی پرورش کرنے والا ہے، تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں اس عظیم ہستی کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔*

✍🏼 *سید مجتبیٰ حسینی خامنه‌ای*
۲۲ ستمبر ۲۰۲۶

🔰 *ٹیلیگرام اردو* : t.me/rahbar_enghelab_urdu

📱 *آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اردو چینل* https://whatsapp.com/channel/0029VbCYNGN3WHTTwch2iH2E

21/09/2026

آیت اللہ شبیری زنجانی کی تشیع جنازہ بروز بدھ 9 بجے صبح میدان جھاد تا حرم حضرت معصومہ ہوگی۔نماز جنازہ و تدفین حرم میں ہوگی۔قم میں عام تعطیل کا اعلان۔

مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دامت برکاتہ) کا آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے انتقا...
21/09/2026

مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دامت برکاتہ) کا آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرجعِ بزرگ، فقیہ اہلِ بیتِ عصمت و طہارتؑ ، آیت اللہ العظمیٰ حاج سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کا انتقال نہایت دردناک سانحہ اور امت کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔

مرحوم نے اپنی پوری بابرکت زندگی تحقیق، تدریس اور دینِ اسلام کی خدمت میں صرف کی۔ وہ اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے، حوزۂ علمیہ قم کے ممتاز ستون تھے اور ایک حقیقی ربانی عالم کی نمایاں مثال تھے۔

ان کی گراں قدر علمی خدمات، علمی آثار اور دینی کاوشیں ہمیشہ ایک قیمتی ورثے کے طور پر باقی رہیں گی، جبکہ ان کا عملی کردار اور طرزِ زندگی اہلِ علم کے لیے ہمیشہ ایک روشن اور دائمی نمونہ رہے گا۔

اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے مقام کو عالی کرے اور انہیں ان کے پاک و طاہر آباؤ و اجدادؑ کے ساتھ محشور فرمائے۔

میں نہایت رنج و غم کے ساتھ اس عظیم مصیبت پر حضرت ولیِ عصر امام مہدیؑ کی خدمت میں، حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے معزز اہلِ خانہ، خصوصاً ان کے مکرم فرزندان، اور تمام مؤمنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سب کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ

9 ربیع الآخر 1448ھ

علی حسینی سیستانی (دامت برکاتہ)

21/09/2026

آیت اللہ مصباح یزدی مرحوم کی آیت اللہ شبیری زنجانی مرحوم کے حضور عاجزی، ادب اور احترام کا دل نشین منظر

انا لله و انا الیه راجعونفقیہ مکتب اہلبیت مرجع بزرگوار حضرت آیت الله العظمی سید موسی شبیری زنجانی رحمۃ اللہ علیہ قم المق...
21/09/2026

انا لله و انا الیه راجعون
فقیہ مکتب اہلبیت مرجع بزرگوار حضرت آیت الله العظمی سید موسی شبیری زنجانی رحمۃ اللہ علیہ قم المقدسہ میں اس دار فانی سے دار بقاء کی جانب انتقال کرگئے ہیں۔
آپ مشہور مبارز عالم دین امام موسی صدر کی نوجوانی کے دوست اور ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای اور کئی دیگر فقہاء کے استاد تھے۔
گرچہ برصغیر پاک و ہند میں آپ کی تقلید بہت رائج نہیں رہی لیکن حوزہ ھای علمیہ قم و نجف اور فقہاء کی محافل میں آپ کی علمی و اجتہادی حیثیت بہت آشکار تھی اور ہے۔
اللہ سبحانہ و تعالی اپ کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کے درجات مزید بلند فرمائے۔

20/09/2026
🛑 مرکزی رہبرِ امت کنونشن 🛑🗓️ بتاریخ: 19,18 اور 20 ستمبر 2026ء📍بمقام: جامعہ امام صادق علیہ السلام G-9/2 اسلام آباد
18/09/2026

🛑 مرکزی رہبرِ امت کنونشن 🛑

🗓️ بتاریخ: 19,18 اور 20 ستمبر 2026ء
📍بمقام: جامعہ امام صادق علیہ السلام G-9/2 اسلام آباد



Address

H Block, Model Town, Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ulema of Qom علمائے قم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share